سیما علی

لائبریرین
بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئی
‏اور ہم کو صبر و ضبط کی تاکید کی گئی

‏اول تو بولنے کی اجازت نہ تھی ہمیں
‏اور ہم نے کچھ کہا بھی تو تردید کی گئی

‏✍️ اقبال عظیم
 

سیما علی

لائبریرین
عبث ہے بوند کا چوکا اگر گھڑے ڈھلکائے
ہمیشہ نقد میں وارا ہے یاں ادھار میں لوٹ
✒️ حبیب موسوی
📚دیوان حبیب
 

سیما علی

لائبریرین
عروج آدم خاکی کے منتظر ہیں تمام
یہ کہکشاں یہ ستارے یہ نیلگوں افلاک
علامہ محمد اقبال
بال جبریل
 

سیما علی

لائبریرین
غلغل کوس نشاط خوش دلی و انبساط
کوئی اسے کچھ کہو ہم تو سمجھتے ہیں خواب
✒️ نظیر اکبر آبادی
📚 کُلیاتِ نظیر
 

سیما علی

لائبریرین
غافل نہ ہو خودی سے کر اپنی پاسبانی
شاید کسی حرم کا تو بھی ہے آستانہ
✒️ علامہ محمد اقبال
📚 بال جبریل
 

سیما علی

لائبریرین
غفلت متاع کفۂ میزان عدل ہوں
یا رب حساب سختیٔ خواب گراں نہ پوچھ
✒️ مرزا اسد اللہ خان غالب
📚دیوان غالب جدید 📄 صفحہ 301
 

سیما علی

لائبریرین
غم عشق میں کاری دوا نہ دعا یہ ہے روگ کٹھن یہ ہے درد برا!!
ہم کرتے جو اپنے سے ہو سکتا کبھی ہم سے بھی کچھ نہ کہا تم نے!!
ابن انشا
فنون (جدید غزل نمبر، جلد 2
 

سیما علی

لائبریرین
فصل گل آتے ہی مے خانہ میں اک بھیڑ ہوئی
نہ سنی ایک بھی رندوں نے فغان واعظ
✒️ حبیب موسوی
📚 دیوان حبیب
 

سیما علی

لائبریرین
فراق یار میں بے روئے بن نہیں پڑتی
اثر کے واسطے کر دی ہے آہ کی تخصیص
✒️ مرزا آسمان جاہ انجم
📚 دیوان انجم
 

سیما علی

لائبریرین
قاضیا ہاتھ بڑھا شیشۂ صہبا تو اتار
طاق نسیاں پہ تو رہنے دے شریعت کی بحث
✒️ انشاء اللہ خان انشاء
📚کلیاتِ انشاءاللہ خان
 

سیما علی

لائبریرین
قائمؔ ہر ایک کوچہ میں ہے طرفہ تعزیہ
یوسف ترے کی گرمئ بازار یک طرف
✒️ قائم چاند پوری
📚کلیاتِ قائم چاندپوری
 

سیما علی

لائبریرین
قدم قدم پہ تمنائے التفات تو دیکھ
زوال عشق میں سوداگروں کا ہات تو دیکھ
✒️ مصطفی زیدی
📚کلیاتِ مصطفیٰ زیدی (موج میری صدف صدف) 📄 صفحہ 88
 

سیما علی

لائبریرین
کہاں ہیں اب وہ مسافر نواز بہتیرے
اٹھا کے لے گئے خانہ بدوش ڈیرے تک
✒️ انور شعور
📚اندوختہ 📄 صفحہ 137
 

سیما علی

لائبریرین
کلیوں کو تو نے چٹ چٹ اے باغباں جو توڑا
بلبل کے دل جگر کو ظالم لگی ہے کیا چٹ
✒️ میر تقی میر
📚دیوانِ میر تقی میر
 

سیما علی

لائبریرین
کسی کا ہائے دم خود کشی پہ آ کہنا
نہیں نہیں ارے او میرے بیقرار نہیں
✒️ خواجہ عزیز الحسن مجذوب
📚کشکول مجذوب 📄صفحہ 123
 

سیما علی

لائبریرین
کلی کو دیکھ کہ ہے تشنۂ نسیم سحر
اسی میں ہے مرے دل کا تمام افسانہ
✒️ علامہ محمد اقبال
📚 بال جبریل
 
Top