سیما علی

لائبریرین
اُسے اپنے فردا کی فکر تھی—وہ جو میرا واقفِ حال تھا
وہ جو اسکی صبح عروج تھی—وہی میرا وقتِ زوال تھا
 

سیما علی

لائبریرین
خدا کا گھر سمجھ رکّھا ہے اب تک ہم نے جس دل کو
‏قتیل اس میں بھی اک بُتخانہ بن جائے تو کیا کیجئے

‏قتیل شفائی ⁧‫
 
ماشاء اللہ
مراسلے 95 ہوگئے 🌟🌟🌟🌟🌟
تعارف
آپکا کہاں ہے ورنہ ہم گُلِ یاسمیں بٹیا کو بلاتے ہیں!!!!!

ارے یہ تو سلامی جتنے مراسلے ہوگئیے 🤣
تو پھر دیجیے۔ دل کھول کر
 

سیما علی

لائبریرین
میں پر سکوں ہوں مگر میرا دل ہی جانتا ہے
‏جو انتشار محبت کے رکھ رکھاؤ میں تھا ___

‏احمد ندیم قاسمی
 

سیما علی

لائبریرین
دیدہ و دل نے درد کی اپنے بات بھی کی تو کس سے کی
وہ تو درد کا بانی ٹھہرا وہ کیا درد بٹائے گا
ابن انشاء
 

سحر کائنات

محفلین
سات کے سات بھرے رنگ تیری آنکھوں میں
ورنہ تصویر تو دو تین سے بن سکتی تھی

تم نے مانگیں ہی نہیں ساتھ دعائیں میرے
بات بگڑی ہوئی آمین سے بن سکتی تھی

کومل جوئیہ
 
Top