آپ کے پسندیدہ اشعار!

فرقان احمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 2, 2013

  1. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,793
    موڈ:
    Dead
    نہ میرے خیال کی انجمن، نہ میرے مزاج کی شاعری
    سو قیام کرتا میں کس جگہ، میرے لوگ مجھ کو ملے نہیں
    (اعتبار ساجد)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,793
    موڈ:
    Dead
    تری یاد میں ہوا جب سے گُم، ترے گُم شُدہ کا یہ حال ہے
    کہ نہ دُور ہے نہ قریب ہے، نہ فراق ہے نہ وصال ہے
    (اختر شیرانی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,793
    موڈ:
    Dead
    رہا ہے کون کس کے ساتھ انجامِ سفر تک
    یہ آغازِ مسافت ہی سے ہم تُم جانتے تھے

    مزاجوں میں اتر جاتی ہے تبدیلی مری جاں
    سو رہ سکتے تھے کیسے ہم بہم ؟ تم جانتے تھے!

    احمد فراز
     
    آخری تدوین: ‏جون 19, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    574
    سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں نگاہیں
    کیا بات ہے میں وقت پہ گھر کیوں نہیں جاتا

    ندا فاضلی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,071
    ہمارے شہر میں ہے وہ گریز کا عالم
    چراغ بھی نہ جلائے چراغ سے کوئی


    شہزاد احمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  6. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,071
    کاسۂ درد لیے کب سے کھڑے سوچتے ہیں
    دست امکان سے کیا چیز نہ جانے نکلے !!!

    ظفر عجمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    3,376
    پھر بانسری بجی ہے کہیں درد سے بھری
    پھر رو پڑی ہیں میرے خیالوں کی شوخیاں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کوئی اے شکیلؔ پوچھے یہ جنوں نہیں تو کیا ہے
    کہ اسی کے ہو گئے ہم جو نہ ہو سکا ہمارا

    شکیل بدایونی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہیں تو دونوں سخت لیکن کون سا ہے سخت تر
    اپنے دل کو دیکھئے میرا کلیجا دیکھ کر

    مصطفٰی خان شیفتہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آنکھوں‌میں اشک آئے تو پینا پڑے مُجھے
    ورنہ تمہارے شہر کا پانی حرام تھا

    عاطف جاوید عاطف
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کاش کہ اگلے عشق کی خاطر حور میسر آ جائے
    میرا من اُٹھتا جاتا ہے اب نوعِ انسانی سے

    فراز محمود فارز
     
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    عشق لایا تھا مجھے گھیر کے اپنی جانب
    اس منافق کا گریبان نہیں چھوڑوں گی

    کومل جوئیہ
     
  13. محمد عمران سرور چشتی

    محمد عمران سرور چشتی محفلین

    مراسلے:
    11
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ابر باران و من و یار ستادہ بوداع
    من جدا گریہ کناں، ابر جدا، یار جدا

    ترجمہ
    برسات جاری ہے، میں اور میرا یار جدا ہونے کو کھڑے ہیں، میں علیحدہ گریہ و فریاد کر رہا ہوں، باراں علیحدہ برس رہی ہے، اور یار علیحدہ رو رہا ہے۔
    کلام خسرورح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,071
    وقت رک رک کے جنہیں دیکھتا رہتا ہے سلیمؔ
    یہ کبھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت کی رفتار ہوا کرتے تھے

    سلیم کوثر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,531
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    وصل کی خوشی بھی ہے اور اِک اداسی بھی
    ہجر کا حسیں موسم اختتام کو پہنچا

    (جنید)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. بافقیہ

    بافقیہ محفلین

    مراسلے:
    387
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Volatile
    یہ تو نہیں کہ تم سا جہاں میں حسیں نہیں
    اس دل کو کیا کروں یہ بہلتا کہیں نہیں

    داغ دہلوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. خان نشرح شاز

    خان نشرح شاز محفلین

    مراسلے:
    8
    بختِ سیہ تو دیکھ کہ ہم۔خاک میں ملے
    سرمے کی جائے ہو تری چشمِ سیاہ میں
    میر
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 7, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. بافقیہ

    بافقیہ محفلین

    مراسلے:
    387
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Volatile
    یارب یہ کس نے چہرے سے الٹا نقاب جو
    سو رخنے اب نکلنے لگے آفتاب میں

    مفتی آزردہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,071
    عمدہ شعر ہے۔ تدوین کر لیجیے کہ ٹائپو ہے۔براہ مہربانی، لفظ خسک کو خاک کر دیجیے، شکریہ!
     
  20. خان نشرح شاز

    خان نشرح شاز محفلین

    مراسلے:
    8
    جی درست کرلیا توجہ دلانے پر سپاس گزار
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر