کاشفی

محفلین
غزل
(فنا نظامی کانپوری)
ڈوبنے والے کی میّت پر لاکھوں رونے والے ہیں
پھوٹ پھوٹ کر جو روتے ہیں وہی ڈبونے والے ہیں

کس کس کو تم بھول گئے ہو غور سے دیکھو بادہ کشو
شیش محل کے رہنے والے پتھر ڈھونے والے ہیں

سونے کا یہ وقت نہیں ہے، جاگ بھی جاؤ بے خبرو
ورنہ ہم تو تم سے بھی زیادہ چین سے سونے والے ہیں

آج سنا کر اپنا فسانہ ہم یہ کریں گے اندازہ
کتنے دوست ہیں ہنسنے والے، کتنے رونے والے ہیں

اب دنیا کی ریت یہی ہے، اِس کی محنت اُس کا پھل
کاٹنے والے اور ہی ہوں گے، ہم تو بونے والے ہیں

دل والوں تم پاؤں نہ رکھنا کبھی سیاست نگری میں
اس بستی کے رہنے والے جادو ٹونے والے ہیں

کچھ کچھ میں پہچان رہا ہوں، غور سے دیکھو بادہ کشو
شاید شیخ حرم بیٹھے ہیں، وہ جو کونے والے ہیں
 
آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی
میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی

محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی

آنکھ اٹھانے سے بھی پہلے ہی وہ ہوں گے غائب
کیا خبر تھی کہ انہیں اتنی شتابی ہوگی

ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی

شیخ جی ہم تو جہنّم کے پرندے ٹھہرے
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی

کردیا موسیٰ کو جس چیز نے بےہوش عدم
بےنقابی نہیں وہ نیم حجابی ہوگی
 
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے

اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہو گی
نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے

حکیم ناصر
 

طارق شاہ

محفلین
منزلیں تو ہزار ملتی ہیں
اک مسافر رواں دواں اچھا

سید خورشید علی ضیاءعزیزی جے پوری-(میرے والد مرحوم)

مسافر، سفرکسی مقررہ منزل ( معینہ مقام )کے لئے ہی کرتا ہے
یعنی مسافر وہی کہلاتا ہے جو سفر حصولِ منزل کے لئے کرے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مسافر، سفرکسی مقررہ منزل ( معینہ مقام )کے لئے ہی کرتا ہے
یعنی مسافر وہی کہلاتا ہے جو سفر حصولِ منزل کے لئے کرے
بجا فرمایا :)۔
سرگوشی ۔زندگی بجائے خود ایک سفر ہے اور انسان منزلیں حاصل کرتا جاتا ہے لیکن جب تک زندہ ہے گوئی منزل حتمی (معینہ)نہیں ہوتی وسیع تر تناظر میں ۔ اگر ہوبھی گی تو ایک جمود طاری ہوجائے گا جو سفر مدام کے منافی ہوگا۔ گویا ایک منزل کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری۔۔۔ سو انسان ایک رواں دواں مسافر ہی اچھا۔
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

اِک عُمر سے فریبِ سفر کھا رہے ہیں ہم
مُعلوم ہی نہیں، کہ کِدھر جا رہے ہیں ہم

ﺍﺣﻤﺪ ﻧﺪﯾﻢ ﻗﺎﺳﻤﯽ
 
آخری تدوین:
Top