آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
گروجی ہم کوئی نقاد تھوڑا ہی ہیں جو تنقید کریں گے، آپ کے لکھنے کی تعریف ہی کی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بڑی غلط فہمی ہوئی ہے آپ کو،
میں تو سب کو اس بات پر آمادہ کرتا ہوں کہ بہت اچھا لکھا ہے اور یہ کہ مزید لکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں، میں دو دن اپنے غصے کو روک لوں گا۔ پھر جب تم آؤ گی پھر وہیں سے شروع ہو گا۔
 

تیشہ

محفلین
نہیں، میں دو دن اپنے غصے کو روک لوں گا۔ پھر جب تم آؤ گی پھر وہیں سے شروع ہو گا۔




آج سے میں نے بھی کسی پے غصہ نہیں کرنا ۔ ۔ میں ذرا خوش اخلاقی کی پریکٹیس پر ہوں ، اسلئے ایک ہفتہ کسی کو نا میں نے ڈاٹنا ہے ۔ ۔ نا جھاڑنا ہے ۔ ۔ نا لتاڑنا ہے ۔۔
01dance2.gif

اس لئے اب سب دھیان رکھیں مجھے غصہ نا آئے ، ۔۔ اور اگر آ بھی گیا تو پی لوں میں اسے ، ۔۔ ذرا چیک کروں کہ کہاں تک برداشت ہے ،
01hmm.gif
ہے بھی کہ نہیں :confused:
01dance2.gif
 

پیاسا

معطل
مجھے تو بہت غصہ اتا ہے بہت سی باتوں پے۔۔۔۔۔میرے لیے غصہ برداشت کر جانا ایک مشکل کام ہے جو کہ میرے خیال میں میری ایک بہت بری عادت ہے
 
مجھے غصہ بھی آتا ھے، کیونکہ میں بھی ایک انسان ھوں، اور اگر کوئی غلطی کرے تو کیا اسے ڈانٹنا نہیں چاھئے،!!!!!

مجھے تو اسی وقت غصہ آتا ھے جب کوئی میرے بار بار منع کرنے کے باوجود بھی اپنی غلطی کو بار بار دہرائے،!!!!
پہلے تو میں پیار اور محبت سے سمجھاتا ھوں، اگر سمجھ میں نہ آئے تو پھر مجھے غصہ آجاتا ھے، اس میں زیادہ تر میرے شاگرد ھیں اور اس کے علاوہ میری اولاد بھی ھے،!!!!!!
 

تیلے شاہ

محفلین
جب تک کنوارے تھے تو بہت غصہ آتا تھا
شادی کے بعد بیگم صاحبہ نے سارے کس بل نکال دیئے ہیں
اب غصہ ان کو آتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
مجھے غصّہ تب آتا ہے جب کوئی میری سادہ سی بات کا غلط مفہوم کریدتا ہے
(لیکن میرا غصّہ چند لمحوں کا ہوتا ہے ۔۔۔ باقی تو بحیثیت شاعر کڑھنا لکھا ہے تقدیر میں)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top