آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
میں اور ساگر بھائی یہاں وارث بھائی اور اعجاز اختر صاحب سے شاعری کی کلاس لیے رہے ہیں اس سلسلے میں ، میں اعجاز صاحب اور وارث صاحب کے پیغام پڑھ رہا تھا تو کم از کم مجھے 5 دفعہ کبھی سر نے بولا لیا کبھی کوئی میرے پاس آ گیا تو مجھے پڑھنے میں خلل ہو رہا تھا اس وقت مجھے بہت غصہ آیا بہت زیادہ
تو پھرمیں نے سوچا آپ سے بھی پوچھوں آپ کو غصہ کب آتا ہے
 
کوئی ایک وجہ ہو تو بتاؤں۔ ویسے تو غصہ بہت سی باتوں پر آجاتا ہے لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب میں کسی کا لحاظ کروں اور وہ کوئی پرواہ نہ کرے، تو بہت برا لگتا ہے اور یہی بات اکثر غصہ کی وجہ بنتی ہے۔
 

زینب

محفلین
مجھے تو بہت غصہ اتا ہے بہت سی باتوں پے۔۔۔۔۔میرے لیے غصہ برداشت کر جانا ایک مشکل کام ہے جو کہ میرے خیال میں میری ایک بہت بری عادت ہے
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے غصہ ویسے کم ہی آتا ہے لیکن جب بھی باہر جا رہے ہوں تو اہل خانہ نکلنے میں دیر کر دیتے ہیں تو غصہ آتا ہے۔
 

زینب

محفلین
ویسے کسی اچھی عادت کا بھی بتا دو تا کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔



اگر تو مذاق ہے تو بہت سی باتیں اپ کے گوش گزار کر سکتی ہوں اور اگر اپ مذاق کے علاوہ بات کر رہے ہیں تو جس طرح میں غصہ کرنا اپنی بری عادتوں میں شمار کرتی ہوں اسی طرح۔۔۔ ہر کام انتہائی وقت پے کرنا۔یعنی وقت کی پابندی۔۔۔۔۔سختی سے نماز کی پابندی اور بلاناغہ قرآن کی تلاوت میری اچھا عادتوں‌میں شامل ہیں۔۔:)۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں میں سچ کہ رہی ہوں بہت غصہ اتا ہے مجھے اپ کو یقین کیوں نہیں بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے اس سے یہ پوچھیں کہ اس کو غصہ کس وقت نہیں آتا۔ ہر وقت غصے کی وجہ سے اپنا بلڈ پریشر بڑھائے رکھتی ہے۔ کسی دن کوئی دھماکہ ہو جانا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
:mad: مجھے غصہ اس وقت آتا ہے جب کوئی میرے سامنے کوئی جھوٹ بول رہا ہو ، میں برداشت نہیں کرسکتی جھوٹوں کو
huh.gif


میرے سامنے کوئی بولے تو میں اسے قتل کر ڈالوں ۔ :mad:
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
میں اور ساگر بھائی یہاں وارث بھائی اور اعجاز اختر صاحب سے شاعری کی کلاس لیے رہے ہیں اس سلسلے میں ، میں اعجاز صاحب اور وارث صاحب کے پیغام پڑھ رہا تھا تو کم از کم مجھے 5 دفعہ کبھی سر نے بولا لیا کبھی کوئی میرے پاس آ گیا تو مجھے پڑھنے میں خلل ہو رہا تھا اس وقت مجھے بہت غصہ آیا بہت زیادہ
تو پھرمیں نے سوچا آپ سے بھی پوچھوں آپ کو غصہ کب آتا ہے

وعلیکم اسلام! خرم آپ کو تو شاعری کو لیکر ویسے بھی بہت غصہ اتا ہے :)


مجھے غصہ کب آتا ہے :confused: جب اسکا موڈ ہوتا ہے۔ کبھی کسی بات پر نہیں اور کبھی ایویں ای :)
 

شمشاد

لائبریرین
غصہ موڈ سے آتا ہے :eek: یہ تو خاصہ خطرناک معاملہ ہے۔ ڈاکٹر سے چیک کروائیں (اپنے میاں سے نہیں)، کسی اور سے باقاعدہ فیس دے کر۔
 

damsel

معطل
ویسے تو مجھے غصہ نہیں آتا لیکن یہ وہ چیز ہے جس کی پیشنگوئی کرنا کم از کم میرے کیس میں مشکل ہے۔ البتہ مجھے کنفرم جن باتوں پر غصہ آسکتا ہے وہ ہیں کہ جب میں کام کر رہی ہوں تو لوگ اس میں دخل اندازی کریں(کام کسی بھی طرح کا ہو سکتا ہے یعنی میں کھانا پکاؤں اور لوگ کہیں اس میں یہ اور یہ بھی ڈال دو، یا اگر مجھے کسی کام کرنے کا بولا تو بیچ میں اپنے مشورے دینا)
اسلام دشمن، ماڈرن اسلام کے حامیوں،انلائٹینڈ اسلام کا نعرہ لگانے والوں (کیونکہ اسلام نہ ماڈرن ہے نہ کنزرویٹو ہے) اور دین پر قرآن و حدیث کے خلاف بات کرنے والوں اور مسلمانوں کو نازیبا کپڑوں میں دیکھ کر مجھے بہت بہت بہت بہت زیادہ غصہ آتا ہے۔
 

عیشل

محفلین
غصہ۔۔:(:( مری سب سے بری عادت ہی یہی ہے کہ بہت زیادہ غصہ آتا ہے ،پر جلدی ختم ہو جاتا ہے۔
اور بہت ساری باتوں پر آتا ہے،کیا کیا بتاؤں اب۔
 

تیشہ

محفلین
ہاہاہا :grin: یعنی اگر کسی کو شہید ہونے کا شوق ہو تو وہ آپ کے سامنے جھوٹ بول دے۔

یہ تھریڈ تو گپ شپ میں ٹھیک رہتا :confused:



جی بلکل ، جھوُٹے لوگوں سے مجھے انتہا کا غصہ آتا ہے ۔ اگر بولنے والا بدقسمتی سے میرے سامنے موجود ہو تو شاید میں اسکی گردن مڑور دوں ، یا خون کر دو ،
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top