آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟

  • 1 سے 3

    Votes: 26 51.0%
  • 3 سے 5

    Votes: 13 25.5%
  • 5 سے زیادہ

    Votes: 12 23.5%

  • Total voters
    51
8 زبانیں مکمل بول، پڑھ اور لکھ سکتا ہوں

1: اردو
2: ترکمانی (مادری زبان)
3: فارسی
4: پشتو
5: ہندکو
6: ترکی
7: ازبکی (ازبکستان کی قومی زبان)
8: انگریزی
 
ترکمانی، ترکی اور ازبکی کتنی ملتی ہیں؟

تینوں زبانیں اپنی انفرادیت اور الگ شناخت رکھتی ہیں۔۔
ترکمانی زبان ترکمانستان کی قومی زبان ہے۔۔ اس کے علاوہ ترکمانی زبان بولنے والوں کی تعداد افغانستان میں 3 ملین
ایران میں 2 کروڑ
عراق، سوریا میں 1 کروڑ بیس لاکھ سے زائد ہے۔۔

ازبکی زبان ازبکستان کی قومی زبان ہے۔۔
اس کے علاوہ یہ زبان ترکمانستان، افغانستان میں بھی بولی جاتی ہے۔۔

ترکی زبان جمہوریہ ترکی کی قومی اور سرکاری زبان ہے۔۔ تقریبا 8 کروڑ لوگوں کی ترکی مادری زبان ہے
 
ایک بھی پڑھا لکھا نہیں یہاں ؟ ! :)

پی ایچ پی، کوبول، فورٹران، سی، سی شارپ، اسیمبلر، پیپل کوڈ، ایچ ٹی ایم ایل، جاوا سکرپٹ یا ایس کیو ایل ، یا جے سی ایل کیا کوئی بھی نہیں جانتا یہاں ۔۔۔ ہی ہی ہی

خوش رہیں
والسلام
 
زیک

مسافر

سوال تو یہ ہے کہ لسپ کس کس کو آتی ہے
 
سوال تو یہ ہے کہ لسپ کس کس کو آتی ہے
بالکل نہیں آتی، بورلینڈ کا لسپ کمپائلر یا انٹرپریٹر شائید 1991 میں دیکھا تھا، دیکھتے ہی سمجھ گیا کہ آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کے لئے جو انٹیلی جینس مجھے درکار ہے، اس کا "پا سنگ" بھی نہیں میرے پاس ۔۔ تو ایسا بھاگا کہ مڑ کر بھی نہیں دیکھا :)

جن کو اردو آتی ہے وہ پاء سنگ کے معنی سمجھادیں تو عنایت ہوگی :)
 
عباس رضا

محفلین

ایک عرصے تک تو میں پاسنگ کو انگریزی کا لفظ سمجھتا رہا بالآخر ایسی کتابوں میں استعمال نظر سے گزرا جہاں کی اردو انگریزی زدہ نہیں ہوسکتی تھی پھر فیروز اللغات میں معنیٰ دیکھا۔۔۔
کوئی نیا عارضہ نہیں ہے میں ”زیروبم“ کو بھی ایک عرصے تک انگریزی کا زِیرو اور دھماکے والا بم سمجھتا رہا ہوں:):p
 
عباس رضا

محفلین
  1. اردو
  2. عربی
  3. انگلش (ضرورت کی حد تک)
دیگر فارسی، پنجابی اور سرائیکی کافی حد تک اور ہندکو کچھ حد تک سمجھ لیتا ہوں۔
 
زیرک

محفلین
1: اردو قومی زبان
2: پوٹھواری پدری زبان ہونے کی وجہ سے
3: پہاڑی والدہ کی نسبت سے مادری زبان
4: ہندکو اہلیان پشاور سے دوستی کے سبب
5: فارسی استاد محترم انور مسعود کی وجہ سے
6: پنجابی استاد محترم انور مسعود کی وجہ سے
7: پشتو اہلیان پشاور و کوہاٹ سے دوستی کے سبب
8: انگریزی پڑھائی، فلموں کے شوق اور پھر انگلینڈ مہاجرت
9: سرائیکی شاعری کے شوق کی وجہ سے سیکھی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تینوں زبانیں اپنی انفرادیت اور الگ شناخت رکھتی ہیں۔۔
ترکمانی زبان ترکمانستان کی قومی زبان ہے۔۔ اس کے علاوہ ترکمانی زبان بولنے والوں کی تعداد افغانستان میں 3 ملین
ایران میں 2 کروڑ
عراق، سوریا میں 1 کروڑ بیس لاکھ سے زائد ہے۔۔

ازبکی زبان ازبکستان کی قومی زبان ہے۔۔
اس کے علاوہ یہ زبان ترکمانستان، افغانستان میں بھی بولی جاتی ہے۔۔

ترکی زبان جمہوریہ ترکی کی قومی اور سرکاری زبان ہے۔۔ تقریبا 8 کروڑ لوگوں کی ترکی مادری زبان ہے
شناخت تو الگ ہوگی ۔ لیکن ان کا کتنا حصہ مشترکہ ہے۔ کیا کچھ کہا جاسکتاہے؟
 
حسیب

محفلین
مادری پنجابی ہے۔ اردو پہ بھی دسترس ہے اور انگلش سمجھنے کی حد تک آتی ہے ٹوٹی پھوٹی بولی بھی جا سکتی ہے
 
سرائیکی، پوٹھوہاری، ہندکو، پہاڑی میں کسی حد تک بات کا مفہوم سمجھ لیتا ہوں۔
یہ زبانیں کن علاقوں میں بولی جاتی ہیں؟
میں ان سب کو زبان کی بجائے پنجابی کے لہجے کہوں گا۔
ہر بڑی زبان مثلاً انگریزی، چینی، عربی وغیرہ وسیع علاقوں میں بولی اورسمجھی جاتی ہیں تو ان کے بے شمار ضمنی اور ذیلی لہجے ہوسکتے ہیں۔ پنجابی زبان دنیا کی نویں(9th) بڑی زبان ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کا ۱یک معیاری، آٹھ ضمنی اور تین درجن کے قریب ذیلی لہجے ہیں۔
 
Top