آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟

  • 1 سے 3

    Votes: 26 51.0%
  • 3 سے 5

    Votes: 13 25.5%
  • 5 سے زیادہ

    Votes: 12 23.5%

  • Total voters
    51

فاخر

محفلین
مادری زبان اردو. الحمد للہ اردو ہندی انگریزی تینوں کو مادری زبان کی طرح استعمال کر سکتا ہوں۔
فارسی عربی (قرآنی) سے شدبد ہے، تیلگو، کنڑا سے بھی شدبد ہی ہے ۔
گجراتی بنگالی لکھ پڑھ سکتا ہوں۔ بنگالی بول سمجھ بھی سکتا ہوں۔ فرانسیسی کا ایک کورس بی ایس سی میں لیا تھا جو اب تک کافی بھول چکا ہوں۔
ہندوستانی /ہندی بولیوں (زبانیں کہنا غلط ہو گا) میں سبھی تھوڑی بہت سمجھ لیتا ہوں... اودھی، برج، میتھلی، بھوجپوری، مارواڑی. حیدرآبادی/دکنی
کیا بات ہے ماشاء اللہ بنگالی گجراتی کے ساتھ ساتھ بھوجپوری زبان بھی ماشاء اللہ ’بہتے بڑھیا بات با‘ :LOL::LOL::in-love::in-love::in-love:
 

عباس اعوان

محفلین
مادری زبان: پنجابی اور ہندکو
اردو پر مکمل دسترس ہے۔
انگریزی پر بھی عبور حاصل ہے، نیز پوٹھوہاری پر بھی۔
پہاڑی زبان بھی کسی حد تک سمجھ لیتا ہوں، کچھ کچھ سرائیکی بھی۔
کسی زمانے میں پشتو خاصی حد تک بول اور سمجھ لیتا تھا۔
ہانگ کانگ میں Cantonese کے کچھ الفاظ اور بنیادی جملے سیکھے۔
جرمن سیکھنے کا آغاز ہو اچاہتا ہے، کچھ الفاظ خود سے سیکھ لیے ہیں۔
عربی پڑھنے کی حد تک ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
سطح مرتفع پوٹھوہار یعنی جہلم، راولپنڈی، اٹک وغیرہ کی زبان پوٹھوہاری کہلاتی ہے جبکہ آس پاس کے پہاڑی علاقوں کی پہاڑی زبان۔ دونوں کافی حد تک ملتی ہیں لیکن ایک جیسی نہیں
اٹک میں ہندکو بولی جاتی ہے۔اور پہاڑی آزاد کشمیر کی جانب۔
 

احمد محمد

محفلین
آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

ارے بھئی! حقیقت تو یہ ہےکہ ہمیں اس زبان پر بھی دسترس (قابو) نہیں جو ہمارے منہ میں ہے۔ :D
 

فلسفی

محفلین
آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

ارے بھئی! حقیقت تو یہ ہےکہ ہمیں اس زبان پر بھی دسترس (قابو) نہیں جو ہمارے منہ میں ہے۔ :D
اور ہمیں ایک ایسی زبان لکھنی آتی ہے جس کو کوئی بھی نہیں پڑھ سکتا ۔۔۔ ہم خود بھی نہیں۔ :p
 
اور ہمیں ایک ایسی زبان لکھنی آتی ہے جس کو کوئی بھی نہیں پڑھ سکتا ۔۔۔ ہم خود بھی نہیں۔ :p
کہنی وہ یہ والی زبان تو نہیں ،
ait-41.jpg
 

فلسفی

محفلین

فلسفی

محفلین
مادری زبان پوٹھوہاری اور ہندکو
پنجابی . پنجابی بھی گزارا کر لیتا ہوں
اردو اردو پر تو مکمل دسترس حاصل ہے
عربی . قرآن پاک اور حدیث کی کتب تک محدود ہے
انگریزی آٹے میں نمک کے برابر سمجھ لیں .
 

عرفان سعید

محفلین
ایک بات ہے کہ زبان کوئی بھی ہو اس کا سیکھنا ایک عجیب سرشاری کی کیفیت رکھتا ہے ۔
بالکل ٹھیک فرمایا۔
مجھے بطورِ خاص کوئی زبان سیکھنے کا شوق نہیں تھا۔ قسمت کا کھیل تھا کہ میں جاپان گیا اور جاپانیوں کی انگریزی سننے اور بولنے کی استطاعت کے ہاتھوں تنگ پڑتے ہوئے جاپانی سیکھنے کی شدید ضرورت کا احساس ہوا۔ شروع شروع میں تو شدید کوفت ہوتی تھی، لیکن رفتہ رفتہ "سرشاری کی کیفیت" طاری ہونے لگی۔ پھر تو فارغ وقت میں ساری توجہ جاپانی سیکھنے کی طرف مبذول تھی۔ اچھا مشغلہ تھا۔ اچھی طرح یاد ہے کہ جاپان جانے کے آٹھ ماہ بعد اپنے لیب فیلوز سے کبھی انگلش میں بات نہیں کی تھی۔ اب جاپان سے نکلے دس سال ہونے کو آئے لیکن ابھی بھی کبھی موقع ملے تو بے تکلف جاپانی میں بات کر لیتا ہوں۔
 

عرفان سعید

محفلین
جاپان گیا تو جاپانی روانی سے انگلش بولنے سے کافی متاثر ہوتے۔ ایک دن میرے پروفیسر نے پوچھا "یہ فر فر انگریزی بولنا کیسے سیکھی ؟"
میں نے فورا جواب دیا: "کرکٹ کمنٹری سن سن کر"
 
Top