اس تھریڈ کا مقصد اچھی معیاری آنلائن اردو لغات کے لنک اکٹھے کرنا ہے۔ میری ترجیح اردو سے انگریزی کی ڈکشنری ہے اور وہ بھی ایسی جن سے آپ programmatically چیڑ چھاڑ کر سکیں یعنی random الفاظ کی تلاش وغیرہ۔ اس کا خیال مجھے اپنی فیسبک روز کا اردو لفظ ایپلیکیشن بناتے ہوئے آیا۔ کرلپ آنلائن لغت میں روز کے لفظ کی سہولت ہے اور اسے سرچ کرنا بھی آسان ہے مگر یہ بنیادی طور پر اردو سے اردو کی لغت ہے۔ بہت کم الفاظ کا انگریزی ترجمہ دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف شکاگو اس سال کے آخر تک 5 اردو لغات آنلائن لانے پر کام کر رہا ہے۔ ان میں سے دو اس وقت آنلائن ہیں: پلیٹس اور شیکسپیئر۔ ان میں تلاش ممکن ہے اور random لفظ کے لئے کچھ کام کرنا پڑتا ہے مگر اتنا مشکل نہیں۔ البتہ یہ انیسویں صدی کی لغات ہیں اور ان کی زبان کچھ حد تک ہماری آج کی اردو سے مختلف ہے۔ آپ بھی کچھ لغات کے لنک دیں اور ان کے بارے میں اپنے تاثرات بھی۔
زیک یہ مراسلہ میں پہلے بھی پوسٹ کر چکا ہوں: 1۔ کرلپ کی اردو سے اردو ڈکشنری: http://www.crulp.org/oud/ 2۔ پاک ڈیٹا کی انگلش ٹو اردو: الفاظ: 35,000+ http://urduseek.com/ 3۔ اردو انگریزی لغت، الفاظ: 1,35,000+ http://www.urduenglishdictionary.org/ اسکے علاوہ تصویری شکل میں الفاظ ظاہر کرنے والی لغت کی سائٹس: 4۔ انگلش ٹو اردو، الفاظ:47,000+ http://ijunoon.com/urdudic/ 5۔انگلش ٹو اردو، الفاظ: 20,000+ http://www.urduword.com/
یعقوب میراں مجتہدی کی مکمل اردو لُغت کا پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں۔ کل اس کا یہاں اجراء ہو گیا۔ ابھی ابھی پانچ منٹ پہلے ان کا فون آیا کہ اسے انتر نیٹ پر لیا جا سکتا ہے لیکن فی الحال اس کی ہارڈ کاپی وہ مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ سی ڈی نہیں ملی ہے۔ میں نے ان سے پھر درخواست کی ہے کہ ناشر کا فرض ہے کہ وہ آپ کو سی ڈی مہیا کرے، اور میراں صاحب مانگ کر تو دیکھیں۔ ان سے کہا ہے کہ سی ڈی نمل گئی تو میں خود ان کے پاس حاضر ہو ککر حاصل ر لوں گا۔ فی الحال تو یونیورسٹی آف شکاگو ہی اسے آن لائن کرنے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے۔
میں اپنے الفاظ دہراتا ہوں: اس تھریڈ کا مقصد اچھی معیاری آنلائن اردو لغات کے لنک اکٹھے کرنا ہے۔ میری ترجیح اردو سے انگریزی کی ڈکشنری ہے اور وہ بھی ایسی جن سے آپ programmatically چیڑ چھاڑ کر سکیں یعنی random الفاظ کی تلاش وغیرہ۔ پلیز دوسری باتوں سے اس تھریڈ کو آلودہ نہ کریں۔ یہاں آنلائن لغات کے لنک دیں اور ان کی کوالٹی اور programmatic استعمال کے متعلق اپنے تاثرات۔ باقی کی باتوں کے لئے پوری محفل پڑی ہے۔ شکریے کے لئے شکریہ کا بٹن موجود ہے۔ اردوسیک انگریزی سے اردو لغت ہے۔ اردو سے انگریزی کے لئے وہ صحیح نہیں۔ programmatically کوئ لفظ تلاش کرنا ممکن ہے مگر نہ random تلاش کا کوئ طریقہ ہے اور نہ اگلے یا پچھلے لفظ کا۔ آئجنون کی اردو انگریزی لغت بھی اصل میں انگریزی اردو لغت کی تلاش ہے۔ programmatic ایکسس کا اس میں بھی اردوسیک والا حال ہے۔ اردوورڈ کی لغت کافی بنیادی ہے۔ اس میں روزانہ لفظ کا فیچر ہے۔ اردو انگریزی لغت ڈاٹ آرگ نام کے برعکس اصل میں انگریزی اردو لغت ہے۔