لیکن یوٹیوب تو بلاک ہے پاکستان میں۔ ایک طرف تو ہم اس کی تخلیق میں حصہ داری ہونے پر فخر کر رہے ہیں اور دوسری طرف اسے یہودیوں کی سازش کہہ کر بلاک کر دیتے ہیں۔ اور جاوید کریم تو جرمن ہے ہاں اس کے آباؤ اجداد بنگلہ دیشی رہے ہونگے۔ جاوید کریم کی ماں کا نام کرسٹائن ہے جو کہ عیسائی ہے۔ یہاں آپ جاوید کریم کی کچھ اسلامی خدمات بھی بتا دیتے تاکہ ہم اس کے مسلمان ہونے پر بھی فخر کر سکتے۔
موضوع سے ہٹ رہے ہیں آپ ۔ آباؤ اجداد بنگلہ دیشی رہے نہیں ہونگے وہ ہیں اور یہودیوں کی سازش کہہ کر کسی نے بھی اسے بلاک نہیں کیا ، ایک تکنیکی وجہ سے وہ ویڈیو بلاک نہیں ہو رہی کیونکہ لوکل سرور نہیں ہیں پاکستان میں یوٹیوب کے اور اس پر کام نہیں ہوا۔
جاوید کریم کی کمپیوٹر خدمت بتانے کے لیے پوسٹ کی تھی ، اسلامی خدمت بتانے کے لیے نہیں۔
اگر غور سے پڑھیں تو شاید آپ سمجھ سکیں کہ اس دھاگے میں کسی مسلمان کی عبادات کی فضیلیت اور بڑائی نہیں بیان ہو رہی بلکہ اس کے دنیاوی کارہائے نمایاں بیان ہو رہے ہیں۔
خان اکیڈیمی والے خان کا بھی ذکر کیا ہے ، اس کے آباؤ اجداد میں سے بھی کسی کے غیر مسلم ہونے کا پتہ چلا کر براہ کرم یہاں بتا دیں تاکہ یہ دو مثالیں تعصب اور جانبداری پر مبنی ثابت ہو سکیں۔
ویسے جتنے عیسائی ، یہودی ، ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ سائنسی ایجادات کرتے ہیں کبھی ان کی مذہبی خدمات پر بات ہوتی ہے یا اسے غیر متعلقہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس پر غور کرکے جواب دیجیے گا شاید آپ پر آپ کی منطق کی کمزوری افشاں ہو جائے۔