آخر يہودى كيوں دنيا پر چھائے ہوئے ہيں؟

”پدرم سُلطان بود“ ایک سپیڈ بریکر ہے جس پر ہم مسلمانوں کی گاڑی پھنس گئی ہے اور اس کا فکری انجن علم و تکنیک کی طاقت کے بغیر اسے عبور کرنے میں ناکام ہے۔
ساجد کے سنہری الفاظ یقیناً سونے سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔

برادران محترم، ایک تازہ انڈین فلم ہے، سٹوڈنٹ آف دی ائیر ۔۔۔ وہ تمام لوگ جو یہاں حصہ لے رہے ہیں اس فلم کو ضرور دیکھیں۔ جب دیکھ لیں تو اپنے اپنے کمنٹ یہاں دیں۔ یہ فلم یہاں بحث کئے جانے والے موضوع سے بہت ہی بڑا تعلق رکھتی ہے۔ میں انتظار کروں گا اور پھر مزید بات کریں گے۔ بریانی پکانے کی ترکیب کے بارے میں ۔۔۔
 
عسکری

معطل

سوری ہم فلمیں نہیں دیکھتے :roll:
 
سویدا

محفلین
مسلمان اگر یہودی یا کسی بھی مذہب اور قوم کے ساتھ مقابلے کا سوچ کر کریں گے تو کوئی فائدہ نہیں ، کیونکہ مقابلہ کی صورت میں منزل مقصود محض مقابلہ اور جذباتی تسکین کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتی ۔
 
طالوت

محفلین
بھئی لمبی چوڑی تمہدیں باندھنے کی کیا ضرورت ہے ، بات سادہ سی ہے "ابلیس پر فوقیت بسب علم" اشرف المخلوقات بسب علم" اور حکم بھی "اقرا" ۔۔ ۔ ۔ ۔
 
طالوت

محفلین
ضروری نہیں ہے کہ لڑکیاں ہم بولیں کچھ نوجوان جنہیں پنجابی میں دھیاں ورگے پتر بھی ہوتے ہیں نہایت شریف ہمارے جیسے
شرافت کے لئے دھیاں ورگے پتر ہونا ضروری نہیں ، یہ سارے شریفوں یعنی شرافت کے پیکروں کو رگڑا نہ لگاؤ ۔ جیسے کہ ہم :cool:
 
شہزاد وحید

محفلین
اکثر آپ جیسے ملامتی لوگوں کا یہ طریقہ ہے کہ بغیر تحقیق اور غیر جانبداری کے ایک ہی راگ کو الاپتے رہتے ہیں۔ اب میں جو مثالیں دوں گا اس کے بعد براہ مہربانی بات کرنے سے پہلے سوچنا سمجھنا بھی شروع کر دیجیے گا۔

آج کی دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اور علم بانٹنے والی سائٹ یوٹیوب کے بانیوں میں سے ایک مسلمان ہے ۔ جاوید کریم بنگلہ دیشی۔

خان اکیڈیمی کا بانی جسے دنیا کے بہترین ماہر تعلیم کے طور پر جانا جا رہا ہے اور مفت تعلیم کا انقلابی پروگرام پیش کیا ہے اور اسے TIMES کے سو پر اثر لوگوں میں بھی جگہ ملی ہے۔

یہ صرف دو مثالیں ہیں جن پر نہ کوئی محنت ہوئی ہے اور نہ کوشش ۔ ایسی ہزاروں مثالیں موجود ہیں جس میں بہت سے مسلمان مائیکروسافٹ ، اوریکل ، گوگل ، انٹل اور ایسی ہی چوٹی کی بہترین کمپنیوں میں بطور انجنیئر کام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں اور ایجادات اور ان کو بہتر بنانے میں ان کا بھی حصہ ہے جو باقی اقوام سے کم ہو سکتا ہے مگر بالکل بانجھ اور غیر علمی ثابت کارنا پرلے درجے کی لاعلمی ہے۔

مہوش غفور اور عنبرین نے انٹل کے انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجنیئرنگ فیئر میں تیسرا پرائز جیتا ہے نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے گندے پانی کو صاف کرنے کا۔

لیکن یوٹیوب تو بلاک ہے پاکستان میں۔ ایک طرف تو ہم اس کی تخلیق میں حصہ داری ہونے پر فخر کر رہے ہیں اور دوسری طرف اسے یہودیوں کی سازش کہہ کر بلاک کر دیتے ہیں۔ اور جاوید کریم تو جرمن ہے ہاں اس کے آباؤ اجداد بنگلہ دیشی رہے ہونگے۔ جاوید کریم کی ماں کا نام کرسٹائن ہے جو کہ عیسائی ہے۔ یہاں آپ جاوید کریم کی کچھ اسلامی خدمات بھی بتا دیتے تاکہ ہم اس کے مسلمان ہونے پر بھی فخر کر سکتے۔
 
موضوع سے ہٹ رہے ہیں آپ ۔ آباؤ اجداد بنگلہ دیشی رہے نہیں ہونگے وہ ہیں اور یہودیوں کی سازش کہہ کر کسی نے بھی اسے بلاک نہیں کیا ، ایک تکنیکی وجہ سے وہ ویڈیو بلاک نہیں ہو رہی کیونکہ لوکل سرور نہیں ہیں پاکستان میں یوٹیوب کے اور اس پر کام نہیں ہوا۔
جاوید کریم کی کمپیوٹر خدمت بتانے کے لیے پوسٹ کی تھی ، اسلامی خدمت بتانے کے لیے نہیں۔
اگر غور سے پڑھیں تو شاید آپ سمجھ سکیں کہ اس دھاگے میں کسی مسلمان کی عبادات کی فضیلیت اور بڑائی نہیں بیان ہو رہی بلکہ اس کے دنیاوی کارہائے نمایاں بیان ہو رہے ہیں۔

خان اکیڈیمی والے خان کا بھی ذکر کیا ہے ، اس کے آباؤ اجداد میں سے بھی کسی کے غیر مسلم ہونے کا پتہ چلا کر براہ کرم یہاں بتا دیں تاکہ یہ دو مثالیں تعصب اور جانبداری پر مبنی ثابت ہو سکیں۔

ویسے جتنے عیسائی ، یہودی ، ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ سائنسی ایجادات کرتے ہیں کبھی ان کی مذہبی خدمات پر بات ہوتی ہے یا اسے غیر متعلقہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس پر غور کرکے جواب دیجیے گا شاید آپ پر آپ کی منطق کی کمزوری افشاں ہو جائے۔
 
یوٹیوب بلاک کرنا حکومتی اقدام ہے اور اس میں ان کی تکنیکی اور سیاسی کمزوریوں کا عمل دخل ہے۔ عوام کی اکثریت یوٹیوب کی بندش کو غلط سمجھتی ہے تو یہ فیصلہ کرنا کہ دیکھیں پاکستان میں یوٹیوب بند ہے اور یہ لوگ چاہتے ہی یہی ہے ایک اقلیتی موقف سے غلط نتیجہ اخذ کرنے جیسا ہے۔
صرف دنیا میں پاکستان میں ہی مسلمان نہیں بستے ، اگر اس پر تمام مسلمانوں کا ایک ہی رد عمل ہوتا تو ہر مسلم ملک میں یہ بند ہوتی مگر ایسا نہیں ہوا جس میں وہی دو وجوحات ہیں ایک تکنیکی اور دوسری سیاسی۔
 
شہزاد وحید

محفلین
موضوع سے ہٹ رہے ہیں آپ ۔ آباؤ اجداد بنگلہ دیشی رہے نہیں ہونگے وہ ہیں اور یہودیوں کی سازش کہہ کر کسی نے بھی اسے بلاک نہیں کیا ، ایک تکنیکی وجہ سے وہ ویڈیو بلاک نہیں ہو رہی کیونکہ لوکل سرور نہیں ہیں پاکستان میں یوٹیوب کے اور اس پر کام نہیں ہوا۔
جاوید کریم کی کمپیوٹر خدمت بتانے کے لیے پوسٹ کی تھی ، اسلامی خدمت بتانے کے لیے نہیں۔
اگر غور سے پڑھیں تو شاید آپ سمجھ سکیں کہ اس دھاگے میں کسی مسلمان کی عبادات کی فضیلیت اور بڑائی نہیں بیان ہو رہی بلکہ اس کے دنیاوی کارہائے نمایاں بیان ہو رہے ہیں۔

خان اکیڈیمی والے خان کا بھی ذکر کیا ہے ، اس کے آباؤ اجداد میں سے بھی کسی کے غیر مسلم ہونے کا پتہ چلا کر براہ کرم یہاں بتا دیں تاکہ یہ دو مثالیں تعصب اور جانبداری پر مبنی ثابت ہو سکیں۔

ویسے جتنے عیسائی ، یہودی ، ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ سائنسی ایجادات کرتے ہیں کبھی ان کی مذہبی خدمات پر بات ہوتی ہے یا اسے غیر متعلقہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس پر غور کرکے جواب دیجیے گا شاید آپ پر آپ کی منطق کی کمزوری افشاں ہو جائے۔

آپ ذرا یہاں لوگوں سے ان کے نظریات سن کر دیکھیں۔ ایک بڑی تعداد بلکہ ایک بہت بڑی تعداد یُوٹیوب اور فیس بُک کو یہودیوں کی سازش ہی سمجھتی ہے۔ ان کے نزدیک صرف ایک صفحہ بلاک کرنا ایمان کی کمزوری کی نشانی ہے۔ برائی کو جڑ سے مٹانا چایئے یعنی پوری سائیٹ ہی بلاک ہونی چاہیے۔ خیر میرا کہنے کا مقصد تھا کہ مفید اشیاء چاہے جس کسی کی بھی ایجاد ہو ہم استعمال تو کر ہی رہے ہیں۔ چاہے وہ کسی ہندو نے ایجاد کی ہو، یہودی نے یا عیسائی نے۔ لیکن پھر بھی ہم میں سے کئی لوگ ہر وقت ان لوگوں کی ذات مذہب اور تہذیب میں کیڑے نکالتے رہتے ہیں۔ اور میں کیوں نہ یہاں مذہب کا نام لوں؟ جبکہ اس دھاگے کا نام ہی مذہبی بنیاد پر ہے یعنی یہودیوں کا دنیا پہ چھانا۔ اگر موضوع ہوتا کہ اسراعیلیوں کا دنیا پہ چھانا تو پھر یہاں ملکوں کے لحاظ سے بات ہوتی اور آپ کسی ذہین پاکستانی کی کسی غیر ملکی پراجیکٹ میں اعلی درجے کی خدمات کا حوالہ دے رہے ہوتے نہ کہ ہم سب کے مسلم بھائی جاوید کریم بنگلہ دیشی کی خدمات کی۔
ہم پاکستانی تو تاریخ کے لحاظ سے کچھ عرصہ پہلے کی پیداوار ہیں اس لیئے ہمیں اپنی مسلم برادری کے تابناک ماضی سے خدمات مستعار لینی ہی پڑتی ہیں، اور جی ہاں اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ مسلمانوں نے علم و ادب کی خدمت کی لیکن اب؟؟؟؟؟؟؟ اب یہاں بھی لوگ اسے دین سے دوری کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ یعنی مذہب یہاں بھی شامل۔ تو پھر آپ کو میرا جاوید کریم کی مذہبی خدمات جاننا کیوں گراں گزرا۔ کیا آپ نہیں جانتے ہر بات کو مذہب سے نتھی کرنا ہمارا محبوب مشغلہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام کے پاکستانی ہونے کے باوجود ایک بڑی تعداد صرف مذہبی بنیاد پر ہی ان کی خدمات کو سراہنے سے گریزاں ہے۔ علوی صاحب ہم لوگ ایسے ہی ہیں، ابھی شاید آپ جوابی مراسلے میں چند بہت مضبوط دلیلوں کے ساتھ میری تمام باتیں غلط ثابت کر دیں گے کیوں کہ آپ بڑے بھی ہیں، آپ کا تجربہ بھی زیادہ ہے اور علم میں۔ پھر شاید میں کم علم بھی جوابی حربے کے طور پر کونے کھدرے کھنگالوں کہ کہیں سے کوئی تیر ملے کمان میں چڑھانے کے لیئے۔ چلیں آپ بتا دیں کہ مسلمان کیوں اس وقت دنیا پر چھائے نہیں ہوئے لیکن شرط یہ کہ کسی وجہ کا مذہب سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔
 
عثمان

محفلین
عوام کی اکثریت یوٹیوب کی بندش کو غلط سمجھتی ہے
یہ آپ کی سادگی ہے یا پھر لاعملی۔ اسی محفل پر یوٹیوب کی بندش پر کھلے دھاگے پڑھ لیجیے۔ آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ انٹرنیٹ روزانہ استعمال کرنے والے یہ افراد کیا موقف رکھتے ہیں۔ اگر وہ دھاگے پڑھنے کا ٹائم نہیں تو خود ایک دھاگہ کھول کر پول کرا لیجیے۔
 
آپ ذرا یہاں لوگوں سے ان کے نظریات سن کر دیکھیں۔ ایک بڑی تعداد بلکہ ایک بہت بڑی تعداد یُوٹیوب اور فیس بُک کو یہودیوں کی سازش ہی سمجھتی ہے۔ ان کے نزدیک صرف ایک صفحہ بلاک کرنا ایمان کی کمزوری کی نشانی ہے۔ برائی کو جڑ سے مٹانا چایئے یعنی پوری سائیٹ ہی بلاک ہونی چاہیے۔ خیر میرا کہنے کا مقصد تھا کہ مفید اشیاء چاہے جس کسی کی بھی ایجاد ہو ہم استعمال تو کر ہی رہے ہیں۔ چاہے وہ کسی ہندو نے ایجاد کی ہو، یہودی نے یا عیسائی نے۔ لیکن پھر بھی ہم میں سے کئی لوگ ہر وقت ان لوگوں کی ذات مذہب اور تہذیب میں کیڑے نکالتے رہتے ہیں۔ اور میں کیوں نہ یہاں مذہب کا نام لوں؟ جبکہ اس دھاگے کا نام ہی مذہبی بنیاد پر ہے یعنی یہودیوں کا دنیا پہ چھانا۔ اگر موضوع ہوتا کہ اسراعیلیوں کا دنیا پہ چھانا تو پھر یہاں ملکوں کے لحاظ سے بات ہوتی اور آپ کسی ذہین پاکستانی کی کسی غیر ملکی پراجیکٹ میں اعلی درجے کی خدمات کا حوالہ دے رہے ہوتے نہ کہ ہم سب کے مسلم بھائی جاوید کریم بنگلہ دیشی کی خدمات کی۔
ہم پاکستانی تو تاریخ کے لحاظ سے کچھ عرصہ پہلے کی پیداوار ہیں اس لیئے ہمیں اپنی مسلم برادری کے تابناک ماضی سے خدمات مستعار لینی ہی پڑتی ہیں، اور جی ہاں اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ مسلمانوں نے علم و ادب کی خدمت کی لیکن اب؟؟؟؟؟؟؟ اب یہاں بھی لوگ اسے دین سے دوری کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ یعنی مذہب یہاں بھی شامل۔ تو پھر آپ کو میرا جاوید کریم کی مذہبی خدمات جاننا کیوں گراں گزرا۔ کیا آپ نہیں جانتے ہر بات کو مذہب سے نتھی کرنا ہمارا محبوب مشغلہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام کے پاکستانی ہونے کے باوجود ایک بڑی تعداد صرف مذہبی بنیاد پر ہی ان کی خدمات کو سراہنے سے گریزاں ہے۔ علوی صاحب ہم لوگ ایسے ہی ہیں، ابھی شاید آپ جوابی مراسلے میں چند بہت مضبوط دلیلوں کے ساتھ میری تمام باتیں غلط ثابت کر دیں گے کیوں کہ آپ بڑے بھی ہیں، آپ کا تجربہ بھی زیادہ ہے اور علم میں۔ پھر شاید میں کم علم بھی جوابی حربے کے طور پر کونے کھدرے کھنگالوں کہ کہیں سے کوئی تیر ملے کمان میں چڑھانے کے لیئے۔ چلیں آپ بتا دیں کہ مسلمان کیوں اس وقت دنیا پر چھائے نہیں ہوئے لیکن شرط یہ کہ کسی وجہ کا مذہب سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔

ہر کسی کی بات پر دھیان نہ دیں خصوصا فارغ لوگوں کا تو کام ہی ہر شے کی ذمہ داری کسی نہ کسی پر ڈال دینا ہوتا ہے۔
ان پڑھ لوگوں کی بات کو اس لیے درگزر کر دیں کہ نہ پڑھنے کے نقصانات کا انہیں نہیں آپ کو اندازہ ہے کیونکہ وہ کبھی پڑھے لکھے ہی نہیں تو پڑھے لکھوں جیسی بات نہ سوچ سکیں گے نہ کر سکیں گے۔
کم پڑھے لکھے لوگوں کو آپ یہ سمجھ کر نظر انداز کر دیں کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے یہ معاملات کا صحیح طور پر ادراک نہیں کر سکے۔
پڑھے لکھوں کی ایسی بات پر یہ سمجھ لیں کہ کچھ لوگوں کا تعلیم بھی کچھ نہیں بگاڑتی اور وہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول سمجھتے ہیں۔

اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ کافی کم لوگ رہ جائیں گے جو اختلاف کریں گے یا معقول دلیل دیں گے تو ان میں سے کچھ لوگ بہرحال اختلاف کا حق رکھتے ہیں اور ان کو یہ حق رکھنے دیں مگر اپنا حق گنوائے اور جتائے بغیر۔
 
چلیں آپ بتا دیں کہ مسلمان کیوں اس وقت دنیا پر چھائے نہیں ہوئے لیکن شرط یہ کہ کسی وجہ کا مذہب سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔

مسلمان دنیا پر کیوں نہیں چھائے ہوئے اس کی ایک نہیں ہزاروں وجوحات ہیں مگر اگر ایک جملے میں بات کو سمیٹوں تو

مسلمان سیاسی طور پر انتہائی کمزور ہو چکے ہیں اور جو قوم سیاسی طور پر کمزور ہو جاتی ہے وہ زوال پذیر ہو جاتی ہے ۔
 
Top