کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
دل پھولوں کی بستی ہے اور پھول بھی یادوں کے
اک رات یہیں ٹھہرو ، جاؤ نہ ابھی دل سے

زنداں کے اندھیرے بھی تاریک نہیں ہوتے
کرنیں سی چمکتی ہیں نغمات سلاسل سے
(بشیر بدر)
 

سعدی

محفلین
__________________
میں اورالتجائے کرم آپ سے کروں!!!
یہ بھیک اسے دیجیے جس کا خدا نہ ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب بھائی
 

زونی

محفلین
اگر اجازت ہو تو میں ایک اور شعر کہ سکتی ہوں کیا،

یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ھے کس لئے
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں

(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں اجازت لینے کی ضرورت نہیں، بغیر اجازت ہی لکھیں۔
معیاری شعروں کے نمبر زیادہ ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ
جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ
(عبید اللہ علیم)
 

زونی

محفلین
یہاں اجازت لینے کی ضرورت نہیں، بغیر اجازت ہی لکھیں۔
معیاری شعروں کے نمبر زیادہ ہوتے ہیں۔

شکریہ شمشاد بھائی لیکن یہ فیصلہ کون کرے گا کہ شعر معیاری تھا یا نہیں:rolleyes:


درد اپنا مجھ سے کہ کہ میں بھی سراپا درد ہوں
جس کی تو منزل تھا میں اس کارواں کی گرد ہوں

(اقبال)

نمبر ملے کہ نہیں:confused:
 
شکریہ شمشاد بھائی لیکن یہ فیصلہ کون کرے گا کہ شعر معیاری تھا یا نہیں:rolleyes:


درد اپنا مجھ سے کہ کہ میں بھی سراپا درد ہوں
جس کی تو منزل تھا میں اس کارواں کی گرد ہوں

(اقبال)

نمبر ملے کہ نہیں:confused:


پہلے مصرعہ میں شاید لفظ کہہ ہے کہ نہیں ، اس شعر کے نمبر تو لازم ہیں

ابھی تو اور بہت اس پر تبصرے ہوں گے
میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ‌ آیا ہوں​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top