کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
شہر کی بھیڑ سے میں خود کو بچا لاتا ہوں
ساتھ لیکن مرے اعصاب نہیں آتے ہیں۔۔۔
(رمزی آصف)
 

مغزل

محفلین
kagaya10.gif
 

محمد وارث

لائبریرین



مغل صاحب معذرت کے ساتھ، لیکن میری ناقص معلومات کے مطابق یہ شعر فیض کا نہیں ہے، بلکہ یہ شعر کنور مہندر سنگھ بیدی کا ہے جس نے فیض کی غزل 'گلوں میں رنگ بھرے' کی زمین میں ایک غزل کہی تھی اور یہ شعر اسی غزل کا ہے۔ اور شعر بھی کچھ یوں ہے۔

ہوا جو تیرِ نظر نیم کش تو کیا حاصل
مزا تو جب ہے کہ سینے کے آر پار چلے

۔
 

arshadmm

محفلین
تری رفاقت کی چھاؤں میری حیات بھی کائنات ھی اور نجات بھی ہے
مگر یہ مجھ میں جو شاعری کی فضائیں ہموار کر رہا ہے وہ تو نہیں ہے

یہ چار شامیں جو معتبر سی فضا میں ہم نے گذار لی ہیں تو یہ غنیمت
اب اس سے آگے جو منتظر ایک چراغ آثار راستہ ہے وہ تو نہیں ہے

میں مانتی ہوں کہ میرے خوابوں میں تیری خوشبو کی چاندنی بھی کہیں کہیں تھی
یہ شعر لیکن میرے حوالے سے جس کو تسلیم کر رہا ہے وہ تو نہیں ہے

وصال موسم کے خواب میں تھی یا ہجر کے بے نشان دکھ کے عذاب میں ہوں
جو سایہ اکٹھا کر کے دکھوں سے مجھ کو نکالتا ہے وہ تو نہیں ہے

نوشی گیلانی
 

شمشاد

لائبریرین
پہروں بیٹھ کے روتا ہوں جب یاد آ جاتے ہیں
تیری باتیں، ندی کنارا دونوں وقت ملے

آج کا چاند نجانے یارو! قسمت کسے دکھائے
کہہ کر ڈوب گیا اک تارا دونوں وقت ملے
(رام ریاض)
 

شمشاد

لائبریرین
ہجر کی شب تو کٹ ہی جائے گی
روزِ وصلِ صنم کی بات کرو

جان جائیں گے جاننے والے
فیض، فرہاد و جم کی بات کرو
(فیض احمد فیض)
 

محمد وارث

لائبریرین
اپنے انعامِ حسن کے بدلے
ہم تہی دامنوں سے کیا لینا
آج فرقت زدوں پہ لطف کرو
پھر کبھی صبر آزما لینا

(فیض)
 

زونی

محفلین
مجھے یہ ڈر ھے تری آرزو نہ مٹ جائے
بہت دنوں سے طبعیت مری اداس نہیں

(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
بڑی آرزو تھی ہم کو نئے خواب دیکھنے کی
سو اب اپنی زندگی میں نئے خواب بھر رہے ہیں

کوئی اور تو نہیں ہے پس ِ خنجر آزمائی
ہمیں قتل ہو رہے ہیں، ہمیں قتل کر رہے ہیں
(عبید اللہ علیم)
 

زونی

محفلین
یہ کیا کہ اک طور سے گزرے تمام عمر
جی چاہتا ھے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو
دیوانگئ شوق کو یہ دھن ھے ان دنوں
گھر بھی ھو اور بے درودیوار سا بھی ہو

(ناصر کاظمی)
 

زونی

محفلین
یہ عجب مرحلہء عمر ھے یارب کہ مجھے!
ہر بری بات بری بات نظر آتی ھے

(حفیظ جالندھری)
 

شمشاد

لائبریرین
رسیلے ہونٹ، معصومانہ پیشانی، حسیں آنکھیں
کہ میں اک بار پھر رنگینیوں میں غرق ہو جاؤں!
مری ہستی کو تیری اک نظر آغوش میں لے لے
ہمیشہ کے لیے اس دام میں محفوظ ہو جاؤں
(فیض)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top