کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
میرے ساتھ تم بھی کرو دعا

یوں کسی کے ساتھ برا نہ ھو

کہیں اور ہو نہ یہ حادثہ

کوئی راستے میں‌جدا نہ ہو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر اس کے بعد کبھی ہم نہ تم کو روکیں گے
لبوں پے سانس ابھی ہے ذرا ٹھہر جاؤ

دمِ فراق میں جی بھر کے تم کو دیکھ تو لوں
یہ فیصلے کی گھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
(سیف الدین سیف)
 

شمشاد

لائبریرین
یقین کر میں کسی اور کی امانت ہوں
مرے مشام میں اپنی کوئی مہک نہ ملا
(رحمان حفیظ)
 

زینب

محفلین
تیرے جیسی آنکھوں والے جب ساحل پے آتےہیں
تو لہریں شور مچاتی ہیں،لو آج سمندر ڈوب گیا
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے گلے میں جو بانہوں کو ڈال رکھتے ہیں
تجھے منانے کا کیسا کمال رکھتے ہیں

تجھے خبر ہے تجھے سوچنے کی خاطر ہم
بہت سے کام مقدر پہ ٹال رکھتے ہیں

کوئی بھی فیصلہ ہم سوچکر نیہں کرتے
تمھارے نام کا سکہ اچھال رکھتے ہیں​
 

مون

محفلین
تیرے خیال سے دامن بچا کہ دیکھا ہے
دل و نظر کو آزما کے دیکھا ہے
نشاطِ جاں کی قسم تو نہیں تو کچھ بھی نہیں
بہت دنوں تجھے ہم نے بُھلا کے دیکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین


آخر ہماری خاک بھی برباد ہوگئی
اُس کی ہوا میں ہم پہ تو بیداد ہوگئی

دل کس قدر شکستہ ہوا تھا کہ رات میر
آئی جو بات لب پہ سو فریاد ہو گئی
(میر تقی میر)​
 

عیشل

محفلین
جو حیراں ہیں تمہارے ضبط پہ کہہ دو قتیل ان سے
جو دامن پر نہیں گرتا وہ آنسو دل پہ گرتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جانِ افسانہ یہی کچھ بھی ہو افسانے کا نام
زندگی ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جانے کا نام
(آنند نرائن ملا)
 

شمشاد

لائبریرین
زبردست شعر ہے عیشل

اس مشاعرے کی ویڈیو میں نے دیکھی ہوئی ہے۔

غالباً ان دنوں انڈیا میں فرقہ وارانہ ہنگامے بہت ہو رہے تھے اور مسلمانوں کے گھر جلائے جا رہے تھے۔

جب یہ شعر پڑھا گیا تو وہ منظر دیکھنے والا تھا۔
 

عیشل

محفلین
شکریہ شمشاد صاحب۔

کس طرح نبھے اپنی شہریار سے محسن
اس کا ہم نشیں سایہ،میرا ہم سفر سورج
 

شمشاد

لائبریرین
اُٹھا لیا ہے ستاروں نے آسماں سر پر
ذرا جو چاند کی خاطر مچل گئی ہوں میں
(شبانہ یوسف)
 

فاتح

لائبریرین
عیشل کے لکھے ہوئے بشیر بدر کے شعر کو مسلسل کرتا ہوں کہ اس غزل کا یہ شعر مجھے بہت پسند ہے:
فاختہ کی مجبوری یہ بھی کہہ نہیں سکتی
کون سانپ رکھتا ہے اس کے آشیانے میں​
 

شمشاد

لائبریرین
ماضی میں جو مزا مری شام و سحر میں تھا
اب وہ فقط تصوّرِ شام و سحر میں ہے

کیا جانے کس کو کس سے ہے اب داد کی طلب
وہ غم جو میرے دل میں ہے تیری نظر میں ہے
(فیض)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top