آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خوشی

محفلین
اب دور جا چکا ہے وہ شاہِ گدا نما
اور پھر سے اپنے دیس کی راہیں اداس ھیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ویران ہو چکی ہے بہت شہر کی فضا
تاریک راستوں پہ کہیں کھو نہ جائیں ہم
اس کے بغیر اب تو بہت دل اُداس ہے
جالب چلو کہیں سے اُسے ڈھونڈ لائیں ہم
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


کون ایسا غنی ہے جس سے کوئی
نقد شمس و قمر کی بات کرے
جس کو شوق نبرد ہو ہم سے
جائے تسخیر کائنات کرے


(فیض احمد فیض)

 
اس شہر سے ہم آجائیں‌گےاشکوں‌ کے دیپ جلائیں گے
یہ دور بھی آنے والا تھا یہ بات بھی ہونے والی تھی

کس بستی میں‌ آ پہنچے ہم ہر گام پہ ملتے ہیں‌سو غم
پھر چل اُس نگری میں‌ہمدم ہر شام جہاں‌اجیالی تھی

حیبیب جالب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ یہ فیض احمد فیض کے اشعار ہیں۔


فرخ بھائی ، اس بارے میں تصدیق کر دیجیے گا کہ کس کا کلام ہے ، میں تب تک یہی دعا کر رہی ہوں کہ فیض کا ہی ہو کیونکہ آج بغیر ذاتی تصدیق کیے کسی معتبر نام کی فراہم کی گئی معلومات کے مطابق یہاں پوسٹ کیا ہے ۔ :blushing:
 

فرخ بھائی ، اس بارے میں تصدیق کر دیجیے گا کہ کس کا کلام ہے ، میں تب تک یہی دعا کر رہی ہوں کہ فیض کا ہی ہو کیونکہ آج بغیر ذاتی تصدیق کیے کسی معتبر نام کی فراہم کی گئی معلومات کے مطابق یہاں پوسٹ کیا ہے ۔ :blushing:

زندگی

ملکہ شہرِ زندگی تیرا
شُکر کسِ طور سے ادا کیجئے
دولتِ دل کا کچھ شمار نہیں
تنگ دستی کا کیا گلہ کیجے


جو ترے حُسن کے فقیر ہوئے
ان کو تشویشِ روزگار کہاں؟
درد بیچیں گے گیت گائیں گے
اِس سے خوش وقت کاروبارکہا ں؟

جام چھلکا توجم گئی محفل
مِتّت لُطفِ غم گسار کسے؟
اشک ٹپکا تو کِھل گیا گلشن
رنجِ کم ظرفیِ بہار کسے؟


خوش نشیں ہیں کہ چشم و دل کی مراد
دَیر میں ہے نہ خانقاہ میں ہے
ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں
ہر صنم اپنی بارگاہ میں ہے


کون ایسا غنی ہے جس سے کوئی
نقدِ شمس و قمر کی بات کرے
جس کو شوقِ نبر د ہو ہم سے
جائے تسخیرِ کائنات کرے​
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ انیس فاروقی صاحب۔ اور سیدہ شگفتہ تصدیق ہو گئی کہ فیض کا ہی کلام ہے۔
کتاب: دستِ تہِ سنگ، نظم زندگی
:)
 

کاشفی

محفلین
اس بزم میں نگاہ پہ قابو نہ رکھ سکا
ہاں مجھ کو اعتراف ہے میں بے ادب رہا

(عبدالعزیز فطرت1930ء)
 

مغزل

محفلین
عجیب ساعتِ انجام و اختلاف آئی
وہ میرے دل سے اٹھا اور اس کی راہ سے میں

خواجہ رضی حیدر
 

کاشفی

محفلین
مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانا نہیں آتا
پرایا جرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا

(یاس بیگانہ لکھنوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top