آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
پڑھتا ہے کوئی شعر، کوئی سُنتا ہے
منہ تکتا ہے کوئی، کوئی سر دُھنتا ہے

اربابِ نگاہ، رو لتے ہیں موتی
اندھا نقاد، کنکری چُنتا ہے!


(مرزا یگانہ چنگیزی لکھنوی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
چاند سے شکوہ بہ لب ہوں کہ سُلایا کیوں تھا
میں کہ خورشیدِ جہاں تاب کی ٹھوکر سے اٹھا
(مصطفیٰ زیدی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ کس خلش نے پھر اس دل میں آشیانہ کیا
پھر آج کس نے سخن ہم سے غائبانہ کیا

غمِ جہاں ہو، رخِ یار ہو کہ دستِ عدو
سلوک جس سے کیا ہم نے عاشقانہ کیا

(فیض)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زندگی

ملکہ شہرِ زندگی تیرا
شُکر کسِ طور سے ادا کیجئے
دولتِ دل کا کچھ شمار نہیں
تنگ دستی کا کیا گلہ کیجے


جو ترے حُسن کے فقیر ہوئے
ان کو تشویشِ روزگار کہاں؟
درد بیچیں گے گیت گائیں گے
اِس سے خوش وقت کاروبارکہا ں؟

جام چھلکا توجم گئی محفل
مِتّت لُطفِ غم گسار کسے؟
اشک ٹپکا تو کِھل گیا گلشن
رنجِ کم ظرفیِ بہار کسے؟


خوش نشیں ہیں کہ چشم و دل کی مراد
دَیر میں ہے نہ خانقاہ میں ہے
ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں
ہر صنم اپنی بارگاہ میں ہے


کون ایسا غنی ہے جس سے کوئی
نقدِ شمس و قمر کی بات کرے
جس کو شوقِ نبر د ہو ہم سے
جائے تسخیرِ کائنات کرے​



السلام علیکم

بہت شکریہ انیس فاروقی بھائی ۔

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ انیس فاروقی صاحب۔ اور سیدہ شگفتہ تصدیق ہو گئی کہ فیض کا ہی کلام ہے۔
کتاب: دستِ تہِ سنگ، نظم زندگی
:)


بہت شکریہ فرخ بھائی ، آج مجھے اپنا نسخہ دستیاب ہوا ہے میں اپنے پاس بھی نسخہ میں دیکھ لیا ہے ، چند مستند نام ایسے ہیں جن کے ذریعے سے تصدیق کر لیتی ہوں اگر تصدیق کرنے کی ضرورت پیش آئے اور اصل کتابی متن سے تصدیق کرنا فوری طور پر ممکن نہ ہو ۔

 

مغزل

محفلین
کچھ لوگ کئی لفظ غلط بول رہے ہیں
اصلاح مگر ہم بھی اب اصلا نہ کریں‌گے

جون ایلیا
 

مغزل

محفلین
نظر ان کی زباں ان کی کسے میں معتبر سمجھوں
نظر کچھ اور کہتی زبا ں کچھ اور کہتی ہے

تمھاری برق رفتاری بجا اے قافلہ والو
مگر رفتارِ میرِ کارواں کچھ اور کہتی ہے

استاد قمر جلالوی
 

کاشفی

محفلین
آنکھیں ملا کے آنکھوں سے تونے ہٹائیں جب
محسوس یہ ہوا کہ مرا دل نکل گیا

(سعید احمد اعجاز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top