آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
بد دعا دے گیا کیوں سرِ انجمن کوئی درویشِ فن
سلب سب ہوگیا میرا علم و ہنرشعر کیسے لکھوں ؟
احمد امتیاز
 

مغزل

محفلین
ادھر تقاضہ ہے روح کا اور ادھر بدن کا
خدا سے اس کا وصال مانگوں کہ رزق مانگوں‌ ؟

احمد امتیاز
 

مغزل

محفلین
رات بہت ہوا چلی سارے شجر ہجر ڈرے
میں بھی ذرا ذرا ڈرااور پھر مجھے نیند آگئی

رئیس فروغ
 

بنگش

محفلین
ترے شہر کے اور بھی واقعے ہیں، ترے پیار کی بخششوں کے علاوہ
وہاں وضع داری کی بات آ گئ تھی ، جہاں چار تنکوں کا گھرے بھی نہیں تھا
 
ضبط کا عہد بھی ھے شوق کا پیماں بھی ھے
عہد وپیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ھے
درد اتنا ھے کہ ھر رگ میں ھے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ھے
فیض احمد
 

فرخ منظور

لائبریرین
تجھ کو دیکھا تو سیر چشم ہوئے
تجھ کو چاہا تو اور چاہ نہ کی

تیرے دستِ ستم کا عجز نہیں
دل ہی کافر تھا جس نے آہ نہ کی

(فیض)
 

زینب

محفلین
لپٹا ہے میرے دل سے کسی راز کی صورت

وہ شخص کہ جس کو مرا ہونا بھی نہیں ہے

یہ عشق و محبت کی روایت بھی عجیب ہے

پانا بھی نہیں ہے اسے کھونا بھی نہیں ہے
 

مغزل

محفلین
تن مٹکی ، من دھی ، سرت بلوھن ھار
کبیرا ماکھن کھا گیو چھاچھ پئے سنسار

بھگت کبیر

( جسم کو آگر ایک مٹکا سمجھیں تو دل کو دہی اس جسم کے مٹکے میں دل کے دہی
کو ڈال کے عقل کی مدھانی سے بلوھنے والے اس واردات کو کرکے مکھن خود کھا گئے
اور لسی بیچارے لوگوں کے لیے رہ گئی ۔ )‌
شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top