آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
آخری حربہ ہمیں اب آزمانہ چاہیئے
جو بچا ہے داؤ پر وہ بھی لگانا چاہیئے

شبنم شکیل۔۔
نیا شعری مجموعہ (مسافتِ رائیگاں) ۔
سنگِ میل پبلیکیشنز (مال روڑ لاہور) فون ۔ 7220100
 

مغزل

محفلین
شعور و علم کے منکر اے شاعرِ کج فہم
حریمِ شعر و سخن تک زمانے لگتے ہیں
علی جبریل برنی
 
آج پھر حسنِ دلآرا کی وہی دھج ھو گی
وھی خوابیدہ سی آنکھیں وھی کاجل کی لکیر
رنگِ رخسار پہ ہلکا سا وہ غازے کا غبار
صندلیں ہاتھ پہ دھندلی سی حنا کی تحریر
فیض احمد
 

مغزل

محفلین
ادھر تقاضہ ہے روح کا اور ادھر بدن کا
خدا سے اس کا وصال مانگوں کہ رزق مانگوں ؟؟
احمد امتیاز
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top