آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
تقسیم بھائیوں میں ہوا گاؤں کا مکان
آنگن کا سایہ دار شجر کاٹنے کے بعد

( بھارت: بدایوں کے ایک 12 سالہ بچے کی غزل سےایک شعر)
 

محمداحمد

لائبریرین
تقسیم بھائیوں میں ہوا گاؤں کا مکان
آنگن کا سایہ دار شجر کاٹنے کے بعد

( بھارت: بدایوں کے ایک 12 سالہ بچے کی غزل سےایک شعر)

غزل نہیں پیش کیجے گا محترم؟

آنگن میں‌ گھنے پیڑ کے نیچے تری یادیں‌
میلہ سا لگا دیتی ہیں اچھا نہیں کرتیں
 

مغزل

محفلین
بندگی میں بھی وہ آزادہ و خود بیں ہیں کہ ہم
الٹے پھر آئے ، درِ کعبہ اگر وا، نہ ہوا
غالب۔
 

زینب

محفلین
کہانیاں ہی سہی سب،مبالغے ہی سہی

اگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں

اب اس کے شہر میں‌ٹھہریں کہ کوچ کر جایئں

فراز آو ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
بندگی میں بھی وہ آزادہ و خود بیں ہیں کہ ہم
الٹے پھر آئے ، درِ کعبہ اگر واہ نہ ہوا
غالب۔

واہ واہ مغل صاحب بہت خوبصورت شعر ہے لیکن "درِ کعبہ واہ نہیں وا ہے"
میرے ایک دوست کے والد حج پر تشریف لے گئے لیکن کعبہ میں بھیڑ دیکھ کر واپس آگئے حج کیے بغیر اور یہ واقعہ سن کر مجھے غالب کا یہی شعر یاد آگیا -

بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں کہ ہم
الٹے پھر آئے ، درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا
 
کیسے کہہ دوں کہ بدلتے ھوئے لمحے تم ھو
بے وفا وقت بھی اتنا نہیں جتنے تم ھو
آؤ اس بار کسی شخص کو ضامن کر لیں
میرے نزدیک تو ھر بار بدلتے تم ھو

جاوید قاسم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top