آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
موت کے فرشتے میں‌اک کشش تو ہے ثروت
لوگ سچ ہی کہتے ہیں خود کشی کے بارے میں

ثروت حسین
 

محمد وارث

لائبریرین
ہزاروں حواہشیں ایسی کہ ہر حواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے



حضور، خلد آشیانی مرزا نوشہ کو تو نہ تڑپائیں، ہمارے دل کا جو خون ہوا سو ہوا :)

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
 

محمد وارث

لائبریرین
ہوئی اس دَور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامی
پھر آیا وہ زمانہ جب جہاں میں جامِ جَم نکلے

(غالب)
 

ملائکہ

محفلین
میں اور اس کو بھولوں ناصر کیسی باتیں کرتے ہو
صورت تو پھر صورت ہے وہ نام بھی پیارا لگتا ہے
 

مغزل

محفلین
یہ دہن زخم کی صورت ہے چہرے پر مرے
یا مرے زخم کو بھر یا مجھے گویائی دے
احمد فراز

خدا رکھے تمھیں رنگِ حنا سےاتنا ڈرتے ہو
ابھی تو سیکڑوں کے خوں بہانے ہیں جواں ہوکر
استاد قمر جلالوی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top