آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ایم اے راجا

محفلین
مروت میں کہاں تک آ گیا ہوں
فصیلِ دشمناں تک آ گیا ہوں

میں اپنے قتل کی خواہش میں امجد
حصارِ دوستاں تک آ گیا ہوں
[/
]
( امجد حسین امجد )
 

مغزل

محفلین
وارث صاحب آپ کی نذر ::

[font="urdu_umad_nastaliq"]دیارِ مصر میں دیکھا ہے ہم نے دولت کو
س۔۔۔۔۔تم ظ۔۔ریف۔۔۔۔۔۔۔ پیمبر خرید لیتی ہے
[/font]
 

مغزل

محفلین
پھر اس کے بعد گر گیا سونے کا بھاؤ بھی
اک شام اس نے کان سے جھمکا اتارا تھا
اختر رضا سلیمی
 

مغزل

محفلین
بیدل لباسِ زیست بڑا دیدہ زیب تھا
اور ہم نے اس لبا س کو الٹا پہن لیا

بیدل حیدری (شاگردِ رشید : علامہ نازش حیدری)
 

مغزل

محفلین
عشق برہنہ پا چلتا تھا اور رستے پتھریلے تھے
گھستے گھستے گھس گئے آخر کنکر جو نوکیلے تھے
تم یوں ہی ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے
کون غلام محمد قاصر دیوانے سے کرتا بات ؟
یہ چالاکوں کی بستی تھی اور حضرت شرمیلے تھے

غلام محمد قاصر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top