آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
یہ لوگ مردہ پرستی کے فن میں ماہر ہیں
یہ مجھ کو روئیں گے کل ، آج ان کو رو لوں میں

خالد علیگ مرحوم
 

مغزل

محفلین
ریل کی سیٹی میں کیسی ہجر کی تمہید تھی
اس کو رخصت کر کے گھر لوٹے تو اندازہ ہوا
پروین شاکر
 

mfdarvesh

محفلین
مجنوں نہ کوہ کن تلف عشق میں ہوئے
مرتے ہیں اس خانداں کے سبھی لوگ اسی طرح
 

مغزل

محفلین
کیا میری طرح خانما برباد ہو تم بھی ؟
کیا بات ہے تم گھر کا پتا کیوں نہیں دیتے ؟
مقبول نقش
 

مغزل

محفلین
وہ اپنا پتا دے کے پریشان ہے بہت
کیا اس کا ٹھکانہ بھی مرے گھر کی طرح ہے
 

مغزل

محفلین
جو ان آنکھوں سے رواں ہیں اشک ہیں
جو ان اشکوں میں مکیں ہے عشق ہے
توقیر تقی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top