آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
اچھا تو جو کچھ میں یہاں لکھتا ہوں اسے آپ کولیکشن سمجھتی ہیں۔۔۔؟ او نِکی بہن جو کچھ بھی میں نے آج تک محفل میں لکھا اگر میرا نہیں تھا تو شاعر کا نام میں نے ضرور لکھا ہے یا یہ ضرور لکھا ہے کہ یہ شعر میرا نہیں ہے ۔ اسکے علاوہ جو بھی لکھا اپنا ہی لکھا۔ بلا شرکت غیرے

فیصل بھائی تو گویا آپ خود بھی شوق فرماتے ہیں؟ ہوجائے پھر ایک آدھ غزل؟
 

زینب

محفلین
اچھا تو جو کچھ میں یہاں لکھتا ہوں اسے آپ کولیکشن سمجھتی ہیں۔۔۔؟ او نِکی بہن جو کچھ بھی میں نے آج تک محفل میں لکھا اگر میرا نہیں تھا تو شاعر کا نام میں نے ضرور لکھا ہے یا یہ ضرور لکھا ہے کہ یہ شعر میرا نہیں ہے ۔ اسکے علاوہ جو بھی لکھا اپنا ہی لکھا۔ بلا شرکت غیرے:mad:


وڈے پا جی؛؛؛ میں تو دوسرے شاعر بھائی لوگ کے لکھتی ہوں‌۔۔۔۔۔۔پھر بھی میں‌نہیں لکھتی کہ کس کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا مطلب ہوا میں چور شاعر ہوں۔۔۔:grin:
 

زینب

محفلین
پلکوں پے رکھے وعدوں کے دییے سو بار جلے سو بار بجھے

ہم روز رہے چوکھٹ پے کھڑے ،وہ روز ہی آنا بھول گئے
 
ہم ہوئے "پھاوے" یہاں پر شعر اپنے پھُوک پھُوک۔۔!
اور سمجھے آپ ہم کو آج "پٹوانے" کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
آپ کی محفل میں ہم کو دو برس ہونے کو ہیں۔۔۔۔۔!
اب کہیں ہم کیا یہاں سب تم کو سمجھانے کے بعد



محسن بھائی جب چاہیں جہاں چاہیں جس عنوان پر چاہیں حاضر ہوں ۔۔۔۔۔دعویٰ نہیں کرتا کوشش ضرور کروں گا۔

زینب بہن بہنیں کبھی چور نہیں ہوتیں ۔ انکا حق ہوتا ہے تھوڑا بہت ڈنڈی مارنے کا اور یہی تو اس رشتہ کا حسن ہے ۔ بہنوں کو بہت کچھ معاف ہوتا ہے
 

محسن حجازی

محفلین
دعوی نہ کرنا آپ کے عجزو انکساری پر دلیل ہے۔ تاہم کچھ ضرور ہدیہ کیجئے اپنے کلام میں سے ہو سکے تو یہیں ورنہ ذاتی پیغام پر۔
 

مغزل

محفلین
ہمیں کیوں محروم فرماتے ہیں حجازی صاحب،۔۔۔

۔۔

جائزہ کام کی رفتار کا لینے والے
تونے سوچا بھی ہے اجرت مجھے کیا ملتی ہے ؟

نصیر کوٹی
 

مغزل

محفلین
آج روٹھے ہوئے ساجن نے بلایا ہے مجھے
آج تو کچھ بھی عنا ں گیر نہیں ہوسکتا
شبیر نازش
 

راجہ صاحب

محفلین


آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا
اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا
جب کبھی گردشِ تقدیر نے گھیرا ہے ہمیں‌
گیسوئے یار کی الجھن کو بہت یاد کیا


 

مغزل

محفلین
تمثیلِ زندگی میں رہا بے بسی کے ساتھ
جو دے دیا گیا وہی کردار کرلیا۔۔۔۔۔

یہ شعر یوں بھی ہے۔۔

ایسے بھی ہم کہاں تھے کہ تمثیلِ وقت میں
جو دے دیا گیا وہی کردار کرلیا۔۔۔۔۔

لیاقت علی عاصم
 

زینب

محفلین
محبت کی زنجیر سے ڈر لگتا ہے

کچھ اپنی تقدیر سے ڈر لگتا ہے

جو مجھے آپ سے جدا کرتی ہے

ہاتھ کی اُس لکیر سے ڈر لگتا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
۔
محبتوں میں ہر ایک لمحہ وصال ہوگا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا خیال ہوگا یہ طے ہوا تھا
وہی ہوا نہ بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا ہے
کوئی بھی رت ہو نہ چاہتوں کا زوال ہو گا یہ طے ہوا تھا​
 
یہی حقیقت ہے زندگی کی وفائیں بے مول بک رہی ہیں۔۔!
نہیں کسی پر کسی بھی صورت سوال ہوگا یہ طے ہوا تھا
اگرچہ ہم بے وفا نہیں ہیں مگر تجھے کس طرح بتائیں۔۔؟
بڑوں کی عزت کا زندگی بھر خیال ہو گا یہ طے ہو ا تھا۔!



احمد بھائی آپ کے پیش کردہ اشعار بہت اچھے ہیں اسی انداز میں کچھ پیش کرنے کی سعی کر رہا ہوں امید ہے ۔
 

زینب

محفلین
مجھے دردِ عشق کی سزا معلوم

دردِ دل کی انتہا معلوم

زندگی بھر مسکرانے کی دعا نہ دے

مجھے پل بھر مسکرانے کی سزا معلوم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top