جاویداقبال

محفلین
میں اس کیٹگری میں اپنے بزنس کے متعلق معلومات کو شیئرکروں گا۔ میں نے انگلش میں بزنس بلاگ بھی بنایاہے براہ مہربانی اس کو بھی وزٹ کریں۔ مہربانی ہوگی شکریہ
مکئی کی کاشت:۔
میراضلع جھنگ جوکہ دو دریاؤں کے سنگم میں واقع ہےاس میں مکئی کی کاشت کی فصل کو بطورچارہ استعمال کیاجاتاہےکیونکہ جانوراس کو بہت شوق سےکھاتےہیں۔یہاں پر مکئی کوپکانے کا عمل بہت کم ہے اسکی وجہ اس کی زمین بھی ہے کیونکہ مکئی کی فصل کونارمل زمین اور نہری پانی کی بدولت ہی زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔اسی وجہ سے ہمارے ہاں پکائی کےعمل کاتناسب بہت کم ہے۔جبکہ ساہیوال اور ملتان کے اضلاع میں اسکی فی ایکڑپیداوارستر تا اسی من لی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں یہ تناسب چالیس تاپچاس من فی ایکڑہے۔
مکئی کی کاشت کو بطورچارہ یاپکانے کے عمل میں مندرجہ ذیل باتیں اہم ہیں۔
http://javediqbal.ueuo.com/?p=724
 

بزم خیال

محفلین
زندگی انسان کو ہمیشہ سے ہی پیاری رہی ہے۔موت کے سائے گر پھیل جائیں تو ویرانی ڈیرے ڈال لیتی ہیں۔ہونٹوں پہ مسکراہٹ ،آنکھوں میں تیرتے قطرہ نم سے خشک زمین پر بارش کی پہلی پھوار کی طرح بھینی بھینی خوشبو کے اُٹھنے تک محدود ہوتی ہے۔
جان جتنی پیاری ہوتی ہے غم جان اس سے بڑھ جاتی ہے۔دعاؤں کے لئے ہاتھ پھیلائے جاتے ہیں تو بد دعاؤں کے لئے جھولیاں۔توبہ کا دروازہ گناہوں کی آمدورفت کے لئے کھلا رکھا جاتا ہے۔گھر کے مکین مالک ہوتے ہے ،گلیاںمسافروں کی راہگزر بنی رہتی ہیں۔ مکین شک و شبہ میں رہتے ہیں۔مسافر پلکوں پہ بٹھائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکمل مضمون پڑھیں در دستک
 
گوگل سرچ میں ہمیں ایک صفحے پر صرف 10 رزلٹس دکھائی دیتے ہیں۔ اور ہمیں زیادہ رزلٹس دیکھنے کیلیئے اگلے صفحات کا معائنہ کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو پہلے ہی صفحے پر لامحدود رزلٹس دکھائی دیں اور آپ کو بار بار صفحات تبدیل نہ کرنا پڑیں تو کچھ اسطرح کا عمل کریں۔
 
اپنی ویب سائٹ پر پاپ اپ پلگ ان (Popup plugin) لگانا کچھ اوقات تو مفید ثابت ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں جب بھی کوئی آپ کی ویب سائٹ پر آتا ہے تو اس طرح کے پاپ اپ پلگ ان اور دوسرے ویجٹس اسے بہت تنگ کرتے ہیں۔
اگر آپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایسے پلگ ان لگا رکھے ہیں تو میں آپ کو یہ مشورہ دینا چاہوں گا کہ ان کو ہٹا دیں۔ آپ پوچھے گے کہ بھائی کوئی وجہ تو بتاؤں تو جناب یہ رہے کچھ بڑے پوائنٹس۔

مکمل مضمون پڑھیں۔۔۔۔۔۔
 

hakimkhalid

محفلین
طب نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم )اوریونانی (ہربل ) سسٹم آف میڈیسن میں صدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزجاری ہیں ۔کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ‘’اس میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے’‘یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے ۔اب تک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی کے بیج ‘ایچ آئی وی ایڈز ‘کینسر’لیوکیمیا’ذیا بیطس’بلڈ پریشر’ہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیززکے علاج میں انتہائی موثر پائے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھنے کےلئے
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ حکیم صاحب

ذیابیطس کے معاملے میں کلونجی کو کس طرح استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے متعلق کچھ فرمائیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی
کلونجی کے استعمال سے لبلبے کی خصوصی رطوبت، انسولین میں‌اضافہ ہونے سے مرض ذیا بیطس کو فائدہ ہوتا ہے۔اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض کلونجی کے سات دانے روزانہ صبح نہار منہ تازہ پانی سے نگل لیا کریں۔ اس کے علاوہ طب نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے معروف محقق و معالج ڈاکٹر خالد غزنوی ذیابطس کے مریضوں کو کلونجی کے بیج تین حصے اور کاسنی کے بیج ایک حصہ استعمال کروا کر مفید نتائج حاصل کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

hakimkhalid

محفلین
سگریٹ کا ایک کش پھیپھڑوں کو 4000مضر صحت مادوں سے بھر دیتا ہے:حکیم خالد
sl2xw305cq.jpg
سگریٹ پینے والانہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی صحت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے :یونانی میڈیکل آفیسر
0irta7bhtd.jpg

لاہور23مئی: ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے تمباکو اور ان کارپوریشنز کے خلاف ایک سالانہ احتجاج ہے جو اس کے استعمال کو فروغ دیتی ہیں۔ اس دن کومنانے کا مقصد تمباکو کی تمام اقسام کی مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ بشمول تقریبات اور سرگرمیوں کی اسپانسرشپ پر پابندی لگا کر نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنا ہے۔ سگریٹ کا ایک کش پھیپھڑوں کو کاربن ڈائی آکسائیڈ’کاربن مونو آکسائیڈ’اونیاایسے ٹون’نکوٹین اور تقریبا 4000دوسرے مضر صحت مادوں سے بھر دیتا ہے۔ سگریٹ کی مدد سے خود کشی کرنے والا صرف اپنی سانسوں کو ہی کم نہیں کرتابلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکمل تحریر پڑھنے کےلئے کلک کیجئے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے سوچا نورِ عصمت نام رکھا جائے۔ نور ہماری کزن کا نام ہے اور عصمت ہماری والدہ جی کا نام اس وجہ سے اس نام پر کوئی متفق نہیں ہوا کہ نا تو ہم اس کو نور کہہ سکتے ہیں اور نا ہی عصمت اور آج کل کے دور میں پُرا نام کون لیتا ہے۔ اس وجہ سے یہ نام تو ریجکٹ ہو گیا۔ پھر بہت سارے ناموں نے گردش کی اور ہر روز ایک نام تبدیل ہوتا کبھی کچھ اور کبھی کچھ۔ ایک کی پسند کا نام رکھیں
http://nawaiadab.com/khurram/?p=2837
 

عین لام میم

محفلین
وائمار، گوئٹے اور میں
وائمار

یا ویمر (Weimar) کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک دم ایک بجلی سی لپکتی ہے اور دماغ کی بتی جل اٹھتی ہے لیکن دماغ کا کمرہ خالی پا کر پھر سے بجھ جاتی ہے۔ یہ تو تھی میرے دماغ کی کہانی لیکن تاریخ سے واقفیت رکھنے والوں کیلئے یہ نام نیا نہیں ہے۔ وائمار کا نام جرمن تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ 1918 میں پہلی جنگِ عظیم کے بعد جرمنی میں بادشاہت کے خاتمے کے ساتھ ہی جمہوری دور کی شروعات ہوئی اور وائمار کے مقام پر پہلا جمہوری دستور قلمبند کیا گیا۔
 

یہ دوبئی ہے !! ۔۔۔۔ تحریر:سارہ پاکستان

اگر آپ دوبئی پہلی مرتبہ آرہے ہیں اور یہ سوچ رہے ہیں کہ کچھ عربی کے جملے سیکھ لیں تاکہ دوکانداروں سے بات چیت میں آسانی رہے تو آپ غلطی پر ہیں،دوبئی میں انگلش یا اردو بولنے اور سمجھنے والے ہی آپ کو زیادہ نظر آئیں گے،اگر کہیں اتفاق سے کوئی عرب نظر آبھی گیا تو وہ بھی ایسی اردو بولے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔مزید پڑھنے کے لئے کلک کیجئے:
 
Top