آئی فون میں اردو

بسم اللہ الرحمن الرحیم​

سلام علیکم

امریکا سے ایک عزیز نے مجھے ایک آئی فون تھری جی بھیجا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا آئی فون میں اردو لکھنے کا کوئی طریقہ ہے یا نہیں۔
اگر اس سلسلے میں کوئی معلومات فراہم کرسکے تو میں مشکور ہوں گا۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
آئی فون پر ڈیویلپمنٹ کافی مہنگا نسخہ ہے۔ اس کے لیے پہلے ایک آئی فون چاہیے۔ پھر ایپل کا ڈیویلوپرز لائسنس 100 ڈالرز کا آتا ہے۔ اور پھر ایک آئی میک کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
محترمہ ماوراء شکریہ
فارسی کی بورڈ کہاں سے ملے گا، میرے والے میں نہیں ہے؟
جیل بریک آئی فون ہے؟
Cydia یا Installer سے انسٹال کرنا ہو گا۔

Cydia پر جائیں پھر Sections اور Keyboards وہاں فارسی کی بورڈ انسٹال کر لیں۔
یا پھر میں نے تو عربی کی بورڈ کو فارسی میں ری پلیس کیا ہے۔ اس کے لیے Cydia پر سرچ کریں۔ Arabic 2 Persian keyboard

میرے پاس 3GS ہے۔ اس لیے ٹھیک سے نہیں بتا سکتی۔ زیک کے پاس بھی 3G ہے۔ وہ آ کر زیادہ بہتر بتا سکیں گے۔
 

زیک

مسافر
آئ‌فون میں عربی فارسی کی بورڈ موجود ہے۔ اس میں اردو کے کچھ حروف نہیں ہیں مگر کچھ کام چل ہی جاتا ہے۔

آئ‌فون پر سیٹنگز ایپ میں جائیں۔ وہاں General پر کلک کریں۔ پھر Keyboard پر۔ پھر International Keyboards پر۔ وہاں Arabic کو آن کر لیں۔ اب جب بھی آپ آئ‌فون کے کی‌بورڈ کو دیکھیں گے تو وہاں بائیں طرف نیچے ایک گلوب کی key ہو گی۔ اس پر کلک کر کے آپ انگریزی اور عربی میں سوئچ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئ‌فون پر ایک key سے کئ حروف ٹائپ کئے جا سکتے ہیں۔ جیسے پ ٹائپ کرنے کے لئے ب کی کنجی کو کچھ دیر دبائیں رکھیں تو ب یا پ سیلکٹ کرنے کی آپشن ظاہر ہو جائے گی۔
 
آئ‌فون میں عربی فارسی کی بورڈ موجود ہے۔ اس میں اردو کے کچھ حروف نہیں ہیں مگر کچھ کام چل ہی جاتا ہے۔

آئ‌فون پر سیٹنگز ایپ میں جائیں۔ وہاں general پر کلک کریں۔ پھر keyboard پر۔ پھر international keyboards پر۔ وہاں arabic کو آن کر لیں۔ اب جب بھی آپ آئ‌فون کے کی‌بورڈ کو دیکھیں گے تو وہاں بائیں طرف نیچے ایک گلوب کی key ہو گی۔ اس پر کلک کر کے آپ انگریزی اور عربی میں سوئچ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئ‌فون پر ایک key سے کئ حروف ٹائپ کئے جا سکتے ہیں۔ جیسے پ ٹائپ کرنے کے لئے ب کی کنجی کو کچھ دیر دبائیں رکھیں تو ب یا پ سیلکٹ کرنے کی آپشن ظاہر ہو جائے گی۔

شکریہ ،
 
سب کا بہت بہت شکریہ۔
ایک سوال اور پوچھنا تھا، میرا فون جیل بریک ہے۔ اسے اپگریڈ کرنا چاہ رہا ہوں، سنا ہے اگر اپگریڈ کیا تو لاک ہوجائے گا۔ یہ ٹھیک ہے کہ نہیں۔
اگر ہاں تو کیا دوبارہ لاک کھل سکتا ہے؟

شکریہ
 

ظفری

لائبریرین
بہت چانسسز ہیں کہ لاک ہوجائے گا ۔یعنی اپگریڈ کے بعد پھر اس کے جیل بریک کا انتظار کجیئے ۔
 
نقوی صاحب کی یہ پوسٹ تو بہت پہلے کی تھی ۔۔۔۔ میں تو آج کی سمجھ کر پوسٹ کرآیا ۔ :blushing:

اور آج میں نے آپ کا جواب دیکھا۔ بہر حال آپ کا مشکور ہوں۔
اس دھاگے کا اصل مسئلہ تو حل ہو گیا، اب دیکھیں یہ دوسرا کب حل ہوتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
حال ہی میں گوگل گردی سے یہ ہندوستانی پیشکش ملی۔ یہاں دوسری ہندوستانی زبانیں بھی ہیں۔ خیال تو یہ ہے کہ یہ کی بورڈ، بشمول اردو کے، ان سکرپٹ قسم کے ہوں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، اگر آپ کسی طرح آئی فون کے سفاری براؤزر میں اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کے ذریعے وہاں بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ میں نے آئی پیڈ میں اس کے ذریعے خود اردو لکھ کر آزمائی ہے۔
 

اظفر

محفلین
اینڈرایڈ میں بھی اردو کے لفظ بھی ٹوٹے ٹوٹے آتے ہیں ۔ اس کا کوئی حل ہے کیا؟ اردو ٹیکسٹ میسج اور اردو ویب سایٹ ٹھیک نہیں نظر آتی
 

بلال

محفلین
لیکن میرے ایک دوست کے پاس اینڈرائیڈ والا موبائل ہے لیکن اس پر اردو پڑھنے اور لکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
اس نے ملٹی لینگوئج قسم کی کوئی اپلیکیشن انسٹال کی ہوئی ہے جس سے وہ بآسانی اردو لکھتا بھی ہے۔ مجھے اس کی مکمل تفصیل تو معلوم نہیں لیکن میں کوشش کرتا ہوں کہ اس سے تفصیل پتہ کر کے یہاں شیئر کر سکوں۔
 
Top