urdu ghazal

  1. محمد وارث

    غزل - سوکھے ہونٹ، سلگتی آنکھیں، سرسوں جیسا رنگ ۔ شبنم شکیل

    سوکھے ہونٹ، سلگتی آنکھیں، سرسوں جیسا رنگ برسوں بعد وہ دیکھ کے مجھ کو رہ جائے گا دنگ ماضی کا وہ لمحہ مجھ کو آج بھی خون رلائے اکھڑی اکھڑی باتیں اس کی، غیروں جیسے ڈھنگ تارہ بن کے دور افق پر کانپے، لرزے، ڈولے کچی ڈور سے اڑنے والی دیکھو ایک پتنگ دل کو تو پہلے ہی درد کی دیمک چاٹ گئی تھی روح کو...
  2. محمد وارث

    غزل - ملتے ہی خود کو آپ سے وابستہ کہہ دیا - مرتضٰی برلاس

    ملتے ہی خود کو آپ سے وابستہ کہہ دیا محسوس جو کیا وہی برجستہ کہہ دیا میں چپ ہُوا تو زخم مرے بولنے لگے سب کچھ زبانِ حال سے لب بستہ کہہ دیا خورشیدِ صبحِ نو کو شکایت ہے دوستو کیوں شب سے ہم نے صبح کو پیوستہ کہہ دیا چلتا رہا تو دشت نوردی کا طنز تھا ٹھرا ذرا تو آپ نے پا بستہ کہہ دیا دیکھا تو...
  3. محمد وارث

    امجد اسلام امجد دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے - امجد اسلام امجد

    دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے اتنا بے سمت نہ چل، لوٹ کے گھر جانا ہے اُس تک آتی ہے تو ہر چیز ٹھر جاتی ہے جیسے پانا ہی اسے، اصل میں مر جانا ہے بول اے شامِ سفر، رنگِ رہائی کیا ہے؟ دل کو رکنا ہے کہ تاروں کو ٹھہر جانا ہے کون اُبھرتے ہوئے مہتاب کا رستہ روکے اس کو ہر طور سوئے دشتِ سحر جانا...
  4. محمد وارث

    میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

    محترم اراکینِ محفل آپ کی خدمت میں ایک غزل پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی بیش قیمت رائے سے نوازیں گے، شکریہ۔ نہ دل کو ہے نہ جاں کو ہی قرار اب جنوں ہو کے رہا اپنا شعار اب نظر بدلی تو بدلے سارے منظر ترا ہی جلوہ ہے اے میرے یار اب کلی مرجھا گئی دل کی ترے بعد بلا سے آئے گلشن میں بہار اب پلائی...
  5. محمد وارث

    پروین شاکر اس سے ملنا ہی نہیں دل میں تہیہ کر لیں - پروین شاکر

    اس سے ملنا ہی نہیں دل میں تہیہ کر لیں وہ خود آئے تو بہت سرد رویہ کر لیں ایک ہی بار یہ گھر راکھ ہو، جاں تو چھوٹے آگ کم ہے تو ہوا اور مہیا کر لیں کیا ضمانت ہے کہ وہ چاند اتر آئے گا تارِ مژگاں کو اگر عقدِ ثریا کر لیں سانس اکھڑ جاتا ہے اب وقت کی ہم گامی میں جی میں آتا ہے کہ ہم پاؤں کو پہیّہ کر...
  6. محمد وارث

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    محترم اراکینِ محفل، آپکی کی خدمت میں اپنی ایک غزل پیش کر رہا ہوں، امید ہے کہ اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے۔ نوازش۔ جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں رہا ہوں مثلِ گل میں اس جہاں میں کہوں جس سے میں دل کی بات ساری تلاش اس کی ہے بحرِ ؓبیکراں میں لَہک اٹھتے ہیں سب ہی داغ پھر سے بہار اس دل...
  7. محمد وارث

    تبسم غزل - یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب - صوفی تبسم

    یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر شاید یہ بات تم بھی گوارا نہ کر سکو کیا جانے پھر ستم بھی میسر ہو یا نہ ہو کیا جانے یہ کرم بھی کرو یا نہ کر سکو...
  8. محمد وارث

    میرا جی غزل - ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا - میرا جی

    ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا، بیٹھ اکیلے رونا ہوگا چپکے چپکے بہا کر آنسو، دل کے دکھ کو دھونا ہوگا بیرن ریت بڑی دنیا کی، آنکھ سے ٹپکا جو بھی موتی پلکوں ہی سے اٹھانا ہوگا، پلکوں ہی سے پرونا ہوگا پیاروں سے مل جائیں پیارے، انہونی کب ہونی ہوگی کانٹے پھول بنیں گے کیسے، کب سکھ سیج بچھونا ہوگا بہتے بہتے...
  9. محمد وارث

    میرا جی غزل- دل محوِ جمال ہو گیا ہے- میرا جی

    دل محوِ جمال ہو گیا ہے یا صرفِ خیال ہو گیا ہے اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے جینا بھی محال ہو گیا ہے ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر ہر سانس وبال ہو گیا ہے وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے چاہت میں ہمارا جینا مرنا آپ اپنی مثال ہو گیا ہے پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں پر اب کے کمال ہو گیا...
  10. محمد وارث

    جون ایلیا غزل - نیا اک ربط ہیدا کیوں کریں ہم - جون ایلیا

    نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم خموشی سے ادا ہو، رسمِ دوری کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم وفا، اخلاص، قربانی، محبت اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم تمھاری ہی تمنا کیوں کریں...
  11. محمد وارث

    غزل - کسی انسان کو اپنا نہیں رہنے دیتے - صغیر ملال

    کسی انسان کو اپنا نہیں رہنے دیتے شہر ایسے ہیں کہ تنہا نہیں رہنے دیتے ان سے بچنا کہ بچھاتے ہیں پناہیں پہلے پھر یہی لوگ کہیں کا نہیں رہنے دیتے پہلے دیتے ہیں دلاسہ کہ بہت کچھ ہے یہاں اور پھر ہاتھ میں کاسہ نہیں رہنے دیتے کبھی ناکام بھی ہو جاتے ہیں وہ لوگ کہ جو واپسی کا کوئی رستہ نہیں رہنے دیتے...
  12. محمد وارث

    منیر نیازی غزل- بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا، منیر نیازی

    بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا اِک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لبِ لعلیں کی اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے پردے میں چلے جانا، شرمائے ہوئے رہنا اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا...
  13. محمد وارث

    جوش سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا - جوش ملیح آبادی

    سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا جا تجھے کشمکشِ دہر سے آزاد کیا وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا، میں نے تجھے یاد کیا اے میں سو جان سے اس طرزِ تکلم کے نثار پھر تو فرمائیے، کیا آپ نے ارشاد کیا...
  14. محمد وارث

    احمد مشتاق مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے

    مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جُگ بیت گئے عشق میں وقت کا...
  15. ظ

    سلیم احمد تیرے سانچے میں ڈھلتا جا رہا ہوں

    تیرے سانچے میں ڈھلتا جارہا ہوں تجھے بھی کچھ بدلتا جارہا ہوں نہ جانے تجھ کو بھولا ہوں کہ خود کو بہر صورت سنبھلتا جارہا ہوں طبعیت ہے ابھی طفلانہ میری کھلونوں سے بہلتا جا رہا ہوں حقیقت کو مکمل دیکھنا چاہتا ہوں نظر کے رخ بدلتا جا رہا ہوں چلا ہے مجھ سے آگے میرا سایہ سو میں...
  16. محمد وارث

    اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

    محترم اراکینِ محفل، آپکی بزم میں اپنی ایک غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے۔ میں کوئی باقاعدہ شاعر تو نہیں، بس یونہی کبھی کبھی ۔۔۔۔ عرض کیا ہے۔۔۔۔ اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو بس ہوس کے ہیں یہ سارے سلسلے بابری مسجد ہو...
  17. پاکستانی

    ناصر کاظمی آج تو بے سبب اداس ہے جی

    آج تو بے سبب اداس ہے جی عشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھی جلتا پھرتا ہوں میں دوپہروں میں جانے کیا چیز کھو گئی ہے میری وہیں پھرتا ہوں میں بھی خاک بسر اس بھرے شہر میں ہے ایک گلی چھپتا پھرتا ہے عشق دُنیا سے پھیلتی جا رہی ہے رُسوائی ہم نشیں کیا کہوں کہ وہ کیاہے چھوڑ یہ بات نیند اُڑنے لگی...
  18. فرذوق احمد

    افتخار عارف دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو - افتخار عارف

    السلام علیکم دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو میں اس سے جھوٹ بولو تو وہ مجھ سے سچ بولے میرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو میں اس کے ہاتھ نہ آوں وہ میرا ہو کے رہے میں گِر پڑوں تو میری پستیوں کا ساتھی ہو وہ میرے نام کی نِسبت سے مّتعتبر ٹھرے گلل گلی میری...
  19. N

    ابن انشا دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں - ابن انشا

    دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں ہم سے عجب ترا درد کا ناتا، دیکھ ہمیں مت بھول میاں اہلِ وفا سے بات نہ کرنا، ہوگا ترا اصول میاں ہم کیوں چھوڑیں ان گلیوں کے پھیروں کا معمول میاں یونہی تو نہیں دشت میں پہنچے، یونہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں یہ تو...
  20. N

    پروین شاکر صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔ کلامِ پروین شاکر

    صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔ صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔ کلامِ پروین شاکر صیّاد تو امکان سفر کاٹ رہا ہے اندر سے بھی کوئی مرے پر کاٹ رہا ہے اے چادر منصب، ترا شوقِ گلِ تازہ شاعر کا ترے دستِ ہُنر کاٹ رہا ہے جس دن سے شمار اپنا پناہگیروں میں ٹہرا اُس دن سے تو لگتا ہے کہ گھر...
Top