غزل - ملتے ہی خود کو آپ سے وابستہ کہہ دیا - مرتضٰی برلاس

محمد وارث

لائبریرین
ملتے ہی خود کو آپ سے وابستہ کہہ دیا
محسوس جو کیا وہی برجستہ کہہ دیا

میں چپ ہُوا تو زخم مرے بولنے لگے
سب کچھ زبانِ حال سے لب بستہ کہہ دیا

خورشیدِ صبحِ نو کو شکایت ہے دوستو
کیوں شب سے ہم نے صبح کو پیوستہ کہہ دیا

چلتا رہا تو دشت نوردی کا طنز تھا
ٹھرا ذرا تو آپ نے پا بستہ کہہ دیا

دیکھا تو ایک آگ کا دریا تھا موجزن
اس دورِ نا سزا نے جسے رستہ کہہ دیا

دیکھی گئی نہ آپ کی آزردہ خاطری
کانٹے ملے تو ان کو بھی گلدستہ کہہ دیا


(مرتضٰی برلاس)​

۔​
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب وارث صاحب!
مطلع کی خوبصورتی اور "برجستگی" کی داد تو میں اس سے قبل ذپ میں دے چکا ہوں۔ یہ شعر بھی انتہائی اعلٰی ہے:
چلتا رہا تو دشت نوردی کا طنز تھا
ٹھہرا ذرا تو آپ نے پا بستہ کہہ دیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ملتے ہی خود کو آپ سے وابستہ کہہ دیا
محسوس جو کیا وہی برجستہ کہہ دیا

میں چپ ہُوا تو زخم مرے بولنے لگے
سب کچھ زبانِ حال سے لب بستہ کہہ دیا

خورشیدِ صبحِ نو کو شکایت ہے دوستو
کیوں شب سے ہم نے صبح کو پیوستہ کہہ دیا

چلتا رہا تو دشت نوردی کا طنز تھا
ٹھرا ذرا تو آپ نے پا بستہ کہہ دیا

دیکھا تو ایک آگ کا دریا تھا موجزن
اس دورِ نا سزا نے جسے رستہ کہہ دیا

دیکھی گئی نہ آپ کی آزردہ خاطری
کانٹے ملے تو ان کو بھی گلدستہ کہہ دیا


(مرتضٰی برلاس)​

۔​

بہت خوب وارث۔۔۔اس غزل کے تمام اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں :) بہت شکریہ
 

تلمیذ

لائبریرین
واہ وارث صاحب ! ان اچھے وقتوں کے کیسے خوش گو شاعر کو ڈھونڈھ نکالا ہے اور انتخاب بھی کیسی عمدہ غزل کا کیا ہے ، جس نے ماضی کا وہ حسین وقت ذہن کے نہاں خانوں میں سے نکال کر سامنے رکھ دیا ہے جب مرحوم میرے شہرمیں اسسٹنٹ کمشنر تعینات تھے اور ادبی محفلوں کی جان تھے ، جو ان دنوں ؔؔآج سے کہیں زیادہ ہوا کرتی تھیں۔


مقدور ہو تو خاک سے پُوچھوں کہ اے لئیم
تو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیے؟

آپ کے ذوقِ لطیف کی داد دٕیے بغیر نہیں رہا جا سکتا ۔ جزاک اللہ !!!
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ محترم آپ کا۔

ایک انتخاب میں تھی یہ غزل اور بہت اچھی لگی مجھے سو پوسٹ کردی۔

کیا آپ مزید کچھ تفصیلات بتا سکتے ہیں برلاس صاحب کے بارے میں، کچھ انکی شاعری، یا واقعہ یا کوئی یاد۔

۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ محترم آپ کا۔

ایک انتخاب میں تھی یہ غزل اور بہت اچھی لگی مجھے سو پوسٹ کردی۔

کیا آپ مزید کچھ تفصیلات بتا سکتے ہیں برلاس صاحب کے بارے میں، کچھ انکی شاعری، یا واقعہ یا کوئی یاد۔

۔


نہیں وارث صاحب ۔۔۔۔ ان کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتا فقط ایک ؔؔؔآدھ بار انہیں مقامی محفلوں میں سننے کا اتفاق ہوا تھا لیکن صغر سنی کے باعث اس قابل شخصیت کی قدر شناسی سے محروم تھا اس لئے کچھ زیادہ یاد نہیں۔

بہر حال وہ ایک اچھے شاعر تھے ۔۔
 

عمر سیف

محفلین
دیکھا تو ایک آگ کا دریا تھا موجزن
اس دورِ نا سزا نے جسے رستہ کہہ دیا


بہت خوب ۔۔۔۔
 

شیزان

لائبریرین
دیکھا تو ایک آگ کا دریا تھا موجزن
اس دورِ نا سزا نے جسے رستہ کہہ دیا

عمدہ انتخاب۔۔ شکریہ قبول کیجئے
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ شیزان صاحب اور لاریب انتخاب پسند فرمانے کے لیے۔

(اپنا انتخاب دیکھ کر خوشی سی ہوئی کہ کبھی میں بھی اردو شاعری پوسٹ کیا کرتا تھا) :)
 
Top