تعارف

  1. نبیل رانا

    تعارف السلام علیکم ! کچھ میرے بارے میں۔۔۔

    ناچیز کو نبیل رانا کہتے ہے۔ پیشہ سے سافٹ ویئر انجینئر ہوں۔ ضلع بہاولنگر سے تعلق ہے۔ نئے دوست بنانا۔ نئی زبانیں سیکھنے کا بہت اشتیاق ہے۔ اردو سے گہری محبت ہے ۔ مطالعہ،شاعری،تاریخ،کالم نگاری،مزاح نگاری اورسائنس و ٹیکنالوجی کا طالبعلم ہوں۔ سوشل میڈیا کا شوقین۔ فٹبال سے لگاؤ ہے۔ محفل میں کافی...
  2. سامے فواد

    تعارف کون ہوں میں ؟

    بسم اللہ الرحمن الرحیم تمام احباب کو خاکسرار کی طرف سے السلام علیکم تعارف کے لیے ضروری ہے کہ انسان خودشناس ہو افسوس کے میں ابھی تک خود کو جان نہیں پایا ، تعلیم بھی بس واجبی اور پیشہ بھی مزدور ۔ کشمیر کے ایک پسماندہ سے گاوں سے میرا تعلق ہے (صرف پیدائش کی حد تک ) جسم بہت سے شہروں میں گھسیٹا اور روح...
  3. نظام الدین

    تعارف السلام علیکم دوستو!

    میرا نام نظام الدین ہے اور اردو سے محبت مجھے اس فورم تک لے آئی ہے۔ امید ہے کہ یہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
  4. فہد بن خالد

    تعارف میرا مختصر تعارف

    السلام علیکم! میرا نام فہد بن خالد ہے اور میں شہرِ لاہور کا رہائشی ہوں۔ فی الحال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایف ایس سی (پری انجنئیرنگ گروپ)، سال دوم کا طالب علم ہوں اور اس انتظار میں ہوں کہ کب اس سے جان چُھٹے اور زندگی شروع ہو۔ لیکن 'اس قسم کے خیالات' کے باوجود میرا شمار الحمد للہ 'لائق طلبہ'...
  5. مسکان احزم

    تعارف میرا تعارف

    السلام علیکم۔۔ میرا نام مسکان احزم ہے۔۔۔۔میں یہاں پاکستان کے چند مقامات کی تصاویر ڈھونڈتے ہوئے آئی ہوں۔۔۔میرا تعلق فیصل آباد سے ہے۔۔۔۔ امید ہے میرا یہاں وقت بہت اچھا گزرے گا۔۔۔شکریہ
  6. نعمان علی نقوی

    تعارف میرا تعارف

    میرا تعلق لاہور سے ہے اور پی ایچ پی ڈیولپمنٹ میں کسی حد تک مہارت رکھتا ہوںایک نئی ملنے والی اسائمنٹ میں مجھے ایک اردو میں ویب سائیٹ بنانی تھی انگلش ویب سائیٹس بنانے کا تجربہ تو بہت تھا لیکن اردو ویب سائیٹ نے ناکوں چنے چبوا دئیے خیر خدا خدا کرکے اسائنمنٹ تو مکمل ہو گئی لیکن سپورٹ کے معاملات...
  7. فہیم رفیق فہیم

    تعارف مجھے تعارف کی ترغیب دی جاتی ہے۔۔اس ترغیب کو پیش نظر رکھتے ہوئے میرا مختصر سا تعارف

    السلام علیکم ! امید ہے تما م اہلیان اردو محفل خیریت سے ہوں گے۔ عرض یہ ہے کہ مجھے کبھی اس طرح کے محفل میں جانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔۔اور نہ ہی کہیں پر مجھے اپنی تعارف کرانی پڑی ہے۔ اس لئے اگر مجھ سے کوئی کوتاہی ہو...
  8. ملک محمد اسد

    تعارف تعارف و گزارش رھنمائی

    السلام علیکم و رحمت اللہ میں نے ءج ھی اس محفل میں شمولیت اختیار کی ھے کلاسیکی اردو شاعری خصوی طور پر صوفیانہ شاعری کا دلدادہ ھوں تو آپ سب سے گذارش ھے کہ محفل کے ان گوشوں بارے رھنمائی فرمائيں جہاں مجھے درج بالا مواد میسر ھو سکے نوازش
  9. نامی گرامی

    تعارف اب ہم آ ہی گئے ہیں ، ، ، تو خوش آمدید کہہ ہی دیں

    جتنا گمنامی میں میں ہوں ، ، ، تو ، ، ، نامی گرامی ، ، ، نام بنتا تو نہیں ، ، ، لیکن چونکہ جھوٹ کوئی جرم نہیں ، ، ، اس لئے چلتا ہے ، ، ، میرا تعلق 1996 کے بعد سے لاہور سے ہے ، ، ، اس سے پہلے بقول لاہوریوں کے میں پینڈو ہوں۔ کسی کو پینڈو کہنا مجھے اچھا نہیں لگتا ، ، ، اسی لئے آج سے قبل تک، میں...
  10. غزالہ ظفر

    تعارف سیکھنا زندگی کی علامت ہے۔

    جب بھی اردو زبان سے متعلق کسی الجھن میں مبتلا ہو کر جب بھی گوگل سرچ کا استعمال کیا، ہمیشہ اردو محفل سے تسلی بخش جواب پایا۔ مگر اتنے قابل احباب اور دانشوروں کی محفل میں داخل ہونے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی ۔ آخر اب یہ جسارت کر ہی ڈالی۔۔۔ مگر فورم سے نا واقفیت کی بناء پر ابتدا ئی مراحل کی تکمیل میں...
  11. خرم جدون

    تعارف السلام علیکم

    السلام علیکم..... خرم مرا نام اور جدون میری قوم ہے. پیشے کے لحاظ سے میں سرکاری ملازم ہوں. شعر و شاعری سے بہت لگاؤ ہے اور اب مجھے شاعری سیکھنے کا شوق یہاں تک لے کہ آیا ہے. آپ سب لوگوں کا تعاون اور خلوص بھرا دستِ شفقت میرے سر پہ رہا تو انشاءاللہ بہت جلد سیکھ لوں گا.
  12. دلاور خان

    تعارف آئی ایم ڈی کے

    سب دوستوں کو سلام جیہ نے کہا یہاں اپنا تعارف دینا ہے اس کے بعد ہمارا راشن کارڈ جاری کردیا جائے گا :) جتنا بھاری بھرکم میرا نام ہے شخصیت اتنی بھاری نہیں۔ پتہ نہیں کیوں میرا یہ نام رکھا گیا اور پھر دلاور خان سے ڈی کے ہوگیا :) حتٰی کہ اب گھر میں امی ابو تک اسی نام سے بلاتے ہیں۔ پیدائش سے لے کر...
  13. اقبال گیلانی

    تعارف میں کو ن ہوں

    السلام علیکم عزیز دوستو اس سے پہلے کہ میں اپنے سنہرے خیالات کا اظہار کرنا شروع کروں، اپنا تھوڑا بہت تعارف کرائے دیتا ہوں تا کہ یار لوگ دور دور کی کوڑیاں نہ لائیں اور اپنے قیمتی اذہان پر زور دینے سے بچے رہیں۔ نام سید محمد اقبال غوث جیلانی پیدائش 31 مارچ 1964 ہے پیشہ کارو بار ہے تعلیم صرف بی...
  14. سلمان امین

    تعارف لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں

    السلام علیکم! میرا نام سلمان امین ہے اور میں نے ’’دی یونیورسٹی آف لاہور‘‘ سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کیاہے۔ معاشی لحاظ سے میں شعبۂ کمپیوٹر سے ہی منسلک ہوں۔ اردو ادب کا شائق ہوں اور بچپن سے ہی کتاب میرا اوڑھنا بچھونا رہی ہے۔ والدہ، ماموں اور میرے سُسر سب بڑے اچھے پائے کے شاعر رہے ہیں اس لیے...
  15. زمر د سلطا نہ

    تعارف ا سلا م علیکم

    میر ا نا م ز مر د سلطا نہ ہے ا و ر میں ا لہ آ با د سے تعلق ر کھتی ہو ں۔میں ا س فو ر م پر با لکل نئی ہو ں۔نیا بلا گ بنا نے ا و ر اصلا ح کی غر ض سے میں یہا ں آئی ہو ں۔مجھے ا مید ہے کہ یہا ں ر ہنما ئی کر نے ا و ر آ گے بڑ ھنے میں سب ہی میر ی حو صلہ ا فز ا ئی کر یں گے۔شکر یہ
  16. جعفر

    تعارف تعارف

    فدوی کو جعفر حسین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وجہءشہرت یا بدنامی اردو بلاگنگ۔ اردو محفل پر بہت مدت کے بعد آیا۔ وجہ اس کی یہ کہ اپنی منتخب بلاگی تحاریر کے مجموعے کو آپ احباب کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا تھا۔
  17. عمر ارشد خان

    تعارف میرا تعارف

    میرا نام عمر خان ہے اور میں سیالکوٹ کا رہائشی ہوں۔ اردو سے کوئی خاص واسطہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ عمیرہ احمد کا پیر کامل پڑھ رکھا ہے۔۔۔ موویز کا انتہائی شوقین ہوں۔۔۔ ابھی ابھی سیالکوٹ ٹیکنیکل کالج سے سول کا ڈپلومہ لے کر فارغ ہوا ہوں۔۔۔مجھے صرف رومن اردو ٹائپ کرنا آتی ہے سو یہ تعارف بھی ایک دوست...
  18. نبیل احمد

    تعارف حضرت نبیل احمد

    السلام و علیکم۔ میرا نام نبیل احمد ہے ، عمر چوبیس سال ہے، میں غیر شادی شدہ ہوں۔ سیالکوٹ کا رہائشی ہوں ۔ کھلنڈرا سا انسان ہوں ۔ اردو ادب اور شاعری سے کوئی بہت زیادہ لگاؤ نہیں لیکن دلچسپی رکھتا ہوں اور مجھے اقبال کا وہ شعر بھی یاد ہے۔۔۔ :grin: پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں کہ شاہیں بناتا نہیں...
  19. سلمان انصاری

    تعارف کچھ میرے بارے میں

    السلام و علیکم ۔ ۔ امید ہے سب خیریت سے اور ایمان کی اچھی حالت میں ہونگے ۔ ۔ ایک عرصے سے اس بزم پہ آنا جانا ہے ۔ ۔ ۔ سوچا کیوں نہ اب مستقل رکن بنا جائے۔ ۔ ۔، ،شاعری سے بہت لگاؤ ہے ۔ ۔ ۔اور اسی شوق کی تسکین کے لئے ۔ ۔ آج سے آپ سب کے ساتھ ساتھ ۔ ۔ ۔
  20. عبدالودود

    تعارف السلام علیکم

    میرا نام عبدالودود ہے۔ میرا تعلق پاکستان کے ضلع صوابی سے ہے۔ آج کل جزیرہ داس میں فایر میں کی نوکری کر رہا ہوں، دو دن پہلے اس ویب سایٹ میں شمولیت کئ، سوچھا کہ آپ سب دوستوں سے اپنا تعارف کر وا دوں۔ شاعری سے انتہائ لگاو ہے۔ اور سیکھنا چاہتا ہوں، امید رکھتا ہوں کہ اس محفل میں بہت کچھ سیکنے کو...
Top