تعارف مجھے تعارف کی ترغیب دی جاتی ہے۔۔اس ترغیب کو پیش نظر رکھتے ہوئے میرا مختصر سا تعارف

السلام علیکم !
امید ہے تما م اہلیان اردو محفل خیریت سے ہوں گے۔
عرض یہ ہے کہ مجھے کبھی اس طرح کے محفل میں جانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔۔اور نہ ہی کہیں پر مجھے اپنی تعارف کرانی پڑی ہے۔ اس لئے اگر مجھ سے کوئی کوتاہی ہو تو اس کے لئے پیشگی معذرت !
نام تو معلوم ہو گیا ہے۔ فہیم رفیق ۔ جی میں ایک طالب علم ہوں۔اس وقت اپنی میکاٹرونکس (الیکٹریکل اور مکنیکل کے میلان سے بنا ہوا شعبہ اور لفظ) کی بچلر ڈگری کے نصف مراحل طے کر چکا ہوں۔اور امید ہے کہ اس کے بعد زندگی کا یہ سفر بھی آسان ہو جائے گا۔ دراصل سٹوڈنٹ ایک کیفیت کا نام ہے ۔آپ عمر کے کسی بھی مرحلے میں ہوں اگر آپ کہیں باقاعدہ طور پر درس گاہ میں جاتے ہیں تو وہ کیفیت آپ میں رہتی ہے۔یہ کیفیت ایسی ہے کہ اس کو محسوس تو کیا جا سکتا ہے لیکن کم از کم میں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔
اردو ادب سے کوئی خاص رشتہ داری نہیں۔ نہ کسی شاعر کو مکمل پڑھا اور نہ ہی کسی نے پڑھایا۔ ہمارے ایک استاد محترم سر شمشاد خان صاحب (ہیں)تھے۔وہ ایک مصرعہ اکثر کہتے تھے۔ دراصل وہ ہمارے کلاس میں کچھ طلباء کے رویے پر کہتے تھے کہ
پھُول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
ایک ایسے درد سے کہتے تھے کہ دل میں بھونچال سا آجاتا تھا اور وہ 2،3 منٹ تک بلکل خاموش ہو جاتے تھے ۔تو ایک دن جب انھوں نے یہ فرمایا تو میں نے دل ہی دل میں سوچا کہ یار! یہ کیا بات ہے اس سے آگے کیا ہے۔۔تو جناب یہی ابتدا ء تھی اس شعبہ ادب سے دل کا تعلق ہونے کی۔۔ اس کے بعد اقبال کو سمجھنے کی کوشش کی اور کرتا ہوں لیکن اکثر اوقات ان کی سمجھ نہیں آتی جب آ جاتی ہے تو رونا بھی آتا ہے کہ ہم نے اقبال کے شاہین کا کیا حال کر دیا اور خودی کو کس بے خودی نے دبوچا اور ثریا سے زمیں تک کا سفر کیونکر کیا ؟
میرے پسندیدہ شعراء میں میر تقی میرصاحب، مصحفی صاحب، ناصر کاظمی صاحب ، مولانا حسرت موہانی کی جوانی کا دور اور علامہ محمد اقبال (رحمتہ اللہ علیہ) شامل ہیں۔ ہاں قدر اور عزت میں ہر اس شاعر کی کرتا ہوں جس نے ایک شعر بھی دل سے کہا ہو۔ چاہے وہ مجازی ہو یا حقیقی۔
اور نثر میں "نکلے تیری تلاش میں" بہت پسند آئی۔ لگتا ہے کہ زیادہ ہو گیا ہے۔ خیر آپ سے کہہ دیا تھا کہ نا بلد ہوں اس تعارف سے۔۔ :(
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل میں خوش عام دید جناب فہیم رفیق فہیم صاحب۔ نام میں تکرار تو شاعرانہ سی ہے۔ :)
نہ کسی شاعر کو مکمل پڑھا اور نہ ہی کسی نے پڑھایا۔
اگر کسی شاعر کو پڑھا نہیں تو پھر یہ کیا ہے حضور۔۔۔۔

میرے پسندیدہ شعراء میں میر تقی میرصاحب، مصحفی صاحب، ناصر کاظمی صاحب ، مولانا حسرت موہانی کی جوانی کا دور اور علامہ محمد اقبال (رحمتہ اللہ علیہ) شامل ہیں۔
 
جی بلکل :) پڑھنے اور دیکھنے میں فرق ہے مجھے تو یوں لگتا ہے۔۔ میں ان صاحبان کے اشعار دیکھتا ہوں۔اور سمجھ تو ظاہر ہے اس طرح نہیں آتی جس طرح ایک اردو سے وابستہ ادیب کو آتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کیوں جی ایسا کیا حادثہ ہو کہ آپ نے پرسکون ہونے کے باوجود خوش رہنے کی عادت نہیں پال رکھی؟
جی جی۔معلوم ہوا کہ نیرنگ بھائی سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ہماری تو عادت ہی نہیں ہے خوش رہنے کی ورنہ ہم بھی ان سے سیکھ لیتے۔ :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی بلکل :) پڑھنے اور دیکھنے میں فرق ہے مجھے تو یوں لگتا ہے۔۔ میں ان صاحبان کے اشعار دیکھتا ہوں۔اور سمجھ تو ظاہر ہے اس طرح نہیں آتی جس طرح ایک اردو سے وابستہ ادیب کو آتی ہے۔
تو پھر جملے میں یہ مولانا کا جوانی کا دور۔۔۔ یا ویسے ہی آپ کو ان کی جوانی کی تصاویر پسند ہیں۔۔۔ :)

مولانا حسرت موہانی کی جوانی کا دور
 
محمداحمد

لائبریرین
کیوں جی ایسا کیا حادثہ ہو کہ آپ نے پرسکون ہونے کے باوجود خوش رہنے کی عادت نہیں پال رکھی؟
جی جی۔معلوم ہوا کہ نیرنگ بھائی سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

یہ سکون تو صرف اس بحرِ ذخار کی بالائی تہہ ہے۔

زیادہ تو نہیں ہوگیا۔ :) :) :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیوں جی ایسا کیا حادثہ ہو کہ آپ نے پرسکون ہونے کے باوجود خوش رہنے کی عادت نہیں پال رکھی؟
جی جی۔معلوم ہوا کہ نیرنگ بھائی سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
صبر کریں۔ :censored: فہیم بھائی ابھی نئے نئے ہیں۔ :)

ابھی سے مارکیٹنگ شروع کردی۔ :p:D
سوچتا ہوں کہ ابھی نیا و انجان ہے وہ
میں ابھی اس کو شناسائے شاپر نہ کروں
 
یہ بات یا تو مجھے سمجھ نہیں آئی یا مجھے اس سے اتفاق نہیں ہے۔ آپ اس کی مختصر وضاحت فرما کر مجھ کند ذہن کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں۔۔
مارکیٹ والی بات : پتہ نہیں کوٹ نہیں ہو پائی ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بات یا تو مجھے سمجھ نہیں آئی یا مجھے اس سے اتفاق نہیں ہے۔ آپ اس کی مختصر وضاحت فرما کر مجھ کند ذہن کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں۔۔
مارکیٹ والی بات : پتہ نہیں کوٹ نہیں ہو پائی ۔

بغیر سمجھے اختلافِ رائے کا حق ہر پاکستانی کے لئے محفوظ ہے، آپ کو بھی اجازت ہے۔ :) :p
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بات یا تو مجھے سمجھ نہیں آئی یا مجھے اس سے اتفاق نہیں ہے۔ آپ اس کی مختصر وضاحت فرما کر مجھ کند ذہن کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں۔۔
مارکیٹ والی بات : پتہ نہیں کوٹ نہیں ہو پائی ۔

ایک سنجیدہ نوٹ، کچھ غیر سنجیدگی کے ساتھ:

یونہی بے پر کی اُڑا رہے ہیں ہم لوگ۔۔۔۔۔! میرِ محفل (جو خود کو خادمِ محفل کہتے ہیں) سے متاثر ہو کر۔

آپ فکر نہ کریں۔ :)
 
Top