تصاویر

  1. محمد تابش صدیقی

    وائلڈ لائف پارک، لوئی بھیر، اسلام آباد

    گھر سے محض 5 منٹ کی مسافت پر وائلڈ لائف پارک موجود ہے۔ مگر آخری دفعہ یہاں نو سال پہلے یونیورسٹی کے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ گیا تھا۔ اتنا قریب ہونے کے باوجود دوبارہ جانا نہ ہو سکا۔ یہاں پہلے ایک شیر گھر موجود تھا جو کہ بعد میں ایک کالج کے سٹوڈنٹس کی شرارت کے باعث ختم کرنا پڑا۔ اور شیروں کو...
  2. محمد تابش صدیقی

    دورۂ تنازا بند (تنازعہ ڈیم) کی روداد

    دو ہفتہ قبل فتح جنگ میں رہائش پذیر ایک دوست کی طرف سے تنازا بند ریسٹ ہاؤس پر قیام کی دعوت ملی۔ چونکہ جگہ کا نام پہلی دفعہ سنا تھا لہٰذا باشتیاق دیگر دوستوں سے صلاح مشورہ کے بعد اس ویک اینڈ پر وزٹ طے کر لیا گیا۔ بروز ہفتہ دوپہر 3 بجے گولڑہ موڑ اسلام آباد پر اکٹھے ہوئے، چار گاڑیوں اور ایک موٹر...
  3. ڈاکٹرعامر شہزاد

    میری بیٹی سے ملیں

    السلام و علیکم ! دو دن پہلے میری بیٹی عبیرہ عامر کی پہلی سالگرہ تھی۔ سوچا اس لڑی میں بیٹی کی کچھ تصاویر آپ لوگوں سے شیئر کروں ۔
  4. محمد تابش صدیقی

    کیمرے کی آنکھوں دیکھے مناظر

    کچھ خواہشات ایسی ہوتی ہیں کہ جو ہوتی تو بہت پرانی ہیں مگر آپ کا روز مرہ کا معمول اور مصروفیات ان پر عمل کی راہ میں حائل ہوتے ہیں ۔ ایسا ہی معاملہ مارگلہ پہاڑیوں کی ہائیکنگ کا بھی ہے۔ کچھ سال پہلے تک کئی دفعہ منصوبہ بنایا ، مگر بوجوہ کبھی نہ جا سکا۔ حالانکہ دوست احباب میں ہفتہ وار ہائیکنگ پر...
  5. محمد تابش صدیقی

    کہا لاہور کو جائیں، کہا لاہور کو جاؤ

    زندگی تیز رفتاری سے بھاگ رہی ہے ۔گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر کی دوڑ کے علاوہ صحت کے مسائل کے درمیان اب کسی دفتری یا خاندانی دورہ کے علاوہ سیر و تفریح کے لئے نکلنا تقریباً ختم ہی ہو چکا ہے۔ بہت سی جگہوں کو دیکھنے کا ارمان دل میں موجود، مگر جورِ روز گار و مسائلِ صحت ان ارمانوں کا گلا گھوٹنے کے...
  6. حسن محمود جماعتی

    مزاروں پر محبت جاودانی سن رہے تھے:::تصاویر

    مزاروں پر محبت جاودانی سن رہے تھے کبوتر کہہ رہے تھے ہم کہانی سن رہے تھے سفر کرنا میرا شوق ہے۔ اور بالخصوص مزاروں پہ جانے کے لیے۔ میرے لئے ایک مشن کی حیثیت رکھتا ہے۔ کسی بزرگ کے بارے میں معلوم ہو جائے تو ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ ان کی بارگاہ سے ہوکر آیا جائے۔ اپنے بڑوں سے ایک بات اکثر سننے کو...
  7. محمد تابش صدیقی

    سول انجینئرنگ کے حیرت انگیز مظاہر

    آج فیس بک پر سول انجینئرنگ کے یہ حیرت انگیز مظاہر دیکھ کر بے ساختہ ان سول انجینئرز کے لیے دعائیں نکلی، جنہوں نے یہ ڈیزائن کیے ہیں. ملاحظہ فرمائیں:
  8. حاتم راجپوت

    تھیم فوٹوگرافی کھیل رات کی روشنی

    تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی...
  9. فاروق احمد بھٹی

    سفرنامہ اسکردو: دیومالائی حسن کی سرزمین

    سید مہدی بخاری لکھاری پیشے کے اعتبار سے نیٹ ورک انجینیئر ہیں۔ فوٹوگرافی شوق ہے، سفر کرنا جنون ہے اور شاعری بھی کرتے ہیں۔ ان کا فیس بک پیج یہاں وزٹ کریں۔ پاکستان کے انتہائی شمال کی دیومالائی سرزمین گلگت بلتستان کا صدر مقام اسکردو قراقرم کے فلک شگاف پہاڑوں میں گھری ہوئی وسیع و عریض وادی ہے۔ لداخ...
  10. ل

    کیپسر کوالسکی کی بلندی سے بلندیوں تک کی تصاویر

    فوٹو گرافر کیپسرکوالسکی جو فوٹوگرافر اور پائلٹ بھی ہیں ، کی بلندی سے بلندیوں تک کی تصاویر انہوں نے حال ہی میں ان تصاویر سے فوٹوگرافی کا مقابلہ جیتا ہے۔ زمین کی بلندی سے تصاویر
  11. ل

    دنیا بھر میں آقائے نامدار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محفل میلاد کی تصاویر

    دنیا بھر میں آقائے نامدار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محفل میلاد کی تصاویر۔ برطانیہ میں میلاد کا جلوس
  12. زیک

    خلیفہ راشد قسطنطین کا شہر: استنبول

    پچھلے دو ہفتے ترکی میں چھٹیاں منائیں۔ یہاں سے 23 مئی کو روانگی ہوئی۔ ایمسٹرڈیم میں جہاز بدلے تو بیٹی نے شور مچایا کہ ایمسٹرڈیم تو ضرور دیکھنا ہے اور چونکہ اس نے حال ہی میں این فرینک کی ڈائری پڑھی ہے تو این فرینک میوزیم بھی جانا ہے مگر وقت نہیں تھا کہ ائرپورٹ سے نکلتے۔ خیر 24 مئی کو سہ پہر کے...
  13. ساقی۔

    بوجھو تو جانیں

    آپ کے خیال میں یہ کیا ہے؟
  14. ساقی۔

    موبائل فون کی آنکھ سے

    پہلے تو آپ اس بات پر مسکرا لیں کہ مجھے فوٹو گرافی کی موٹائیوں کا بھی نہیں پتا ،باریکیاں تو رہیں ایک طرف۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ موضوع کا نام تو ایسے رکھا جیسے یہاں نایاب فوٹوز کے نظارے دیکھنے کو ملیں گے ،کوئی بات نہیں آپ کے سوچنے سے میرا کیا جاتا ہے ۔ ضرور سوچیں۔ میرے پاس سام سنگ S5360 موبائل...
  15. اسد

    گرافکس تصاویر ری‌سائز کریں (آسان) - Image Resizer Powertoy Clone 3.0

    ہم عام طور پر ڈیجیٹل کیمرے (یا موبائل فون) سے تصاویر کھینچتے ہیں اور ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کرتےہیں۔ یہ تصاویر عام طور پر کمپیوٹر سکرین (ریزولوشن) سے بڑے سائز کی ہوتی ہیں اور ان کا فائل سائز بھی بہت بڑا ہوتا ہے۔ ان تصاویر کو اپلوڈ کرنے سے پہلے کم ریزولوشن اور چھوٹے سائز میں تبدیل کرنا...
  16. جیہ

    ریاست سوات (1914-1969) کا پہلا دور تصاویر کے آئنے میں

    ریاست سوات ایک تعارف 1857 سے لے کر 1914 تک سوات میں کوئی حکومت نہیں تھی۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی بات تھی۔ تنگ آ کر اہل سوات نے سید عبد الجبار شاہ کو ستھانہ سے بلا کر اپنا حکمران مقرر کیا مگر وہ سواتیوں کو سدھا نہ سکے اور 1916 میں بوریا بستر باندھ کر سوات سے کوچ کر گئے۔ 1917 میں بالآخر...
  17. محمدصابر

    اسلام آباد 2.2 گیگا پکسل

    http://zulqarnainalisyed.wix.com/islamabad-gigapixel
  18. جیہ

    مسجد محمود غزنوی کے آثار۔ اوڈی گرام سوات

    مسجدمحمود غزنوی اوڈی گرام سوات کل جمعہ تھا۔ حسب معمول عبداللہ کی فرمائش آئی کہ مما سیر کے لئے جانا ہے۔ اس کی فرمائش دو بجے دو پہر آئی ۔ سوچ میں پڑ گئی کہ کہا جائیں کیوں کہ 5 بجے تو مغرب کی اذان ہوتی ہے۔ آخر کہاں چلیں کہ مغرب سے پہلے واپسی بھی ہو جائے۔ اچانک ذہن میں اوڈی گرام کا نام آگیا...
  19. امجد میانداد

    پاکستان مونومنٹ: کچھ زاویے میری نظر سے

    السلام علیکم، پاکستان مونومنٹ اسلام آباد تو بہت سوں نے دیکھا ہو گا اور جنہوں نےبراہِ راست نہیں دیکھا انہوں نے ٹی وی ، انٹرنیٹ اور اخباروں میں ضرور دیکھا ہو گا۔ کراچی سے آئے کچھ فیملی ممبرز کو گھمانے لے گیا اور کچھ نئے زاویوں سے مونومنٹ کی تصاویر لینے کی کوشش کی امید ہے آپ کو پسند آئے گی مری فوٹو...
  20. حاتم راجپوت

    میرے گاؤں چٹی شیخاں کی کچھ تصاویر۔۔

    یہ میرے چھت سے شمال مغرب کا منظر۔۔۔سامنے پیلے گنبد والی مسجد ہے اور اس سے آگے سبز گنبد قبرستان حجرہ شاہ مقیم ہے۔ گھر سے کچھ آگے کھیتوں میں۔۔۔ دور نظر آنے والی سرخ عمارت لڑکیوں کا ہائی سکول ہے۔ ہمارے گاؤں کی مشترکہ عید گاہ۔۔۔ بادلوں سے نکلتی شعاعیں طلسماتی سا منظر پیش کر رہی...
Top