موبائل فون کی آنکھ سے

ساقی۔

محفلین
پہلے تو آپ اس بات پر مسکرا لیں کہ مجھے فوٹو گرافی کی موٹائیوں کا بھی نہیں پتا ،باریکیاں تو رہیں ایک طرف۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ موضوع کا نام تو ایسے رکھا جیسے یہاں نایاب فوٹوز کے نظارے دیکھنے کو ملیں گے ،کوئی بات نہیں آپ کے سوچنے سے میرا کیا جاتا ہے ۔ ضرور سوچیں۔

میرے پاس سام سنگ S5360 موبائل فون ہے یعنی نارمل سا رزلٹ ہے کیمرے کا ۔ اس لیے تصاویر بھی نارمل رزلٹ کی ملیں ہوں گی یہاں ۔ موضوع علیحدہ اس لیے بنایا ہے کہ وقتاً فوقتاً میں اس میں کھینچی گئی تصاویر پوسٹ کرتا رہوں گا ۔

میرا موبائل سام سنگ S5360
Samsung-Galaxy-Y-S5360.jpg
 

ساقی۔

محفلین

گجرات شہر کا فوارہ چوک۔(سہ پہر پانچ بجے )
دائیں طرف مسجد، سامنے یونیورسٹی آف گجرات کا گرلز ہاسٹل ، روڈ کے اوپر آہنی راستہ جو گرلز ہاسٹل کے اندر سے گرلز کالج کے اندر اترتا ہے۔لڑکیاں اوپر سے گزر کا کالج چلی جاتی ہیں اور دیکھنے والےاپنا سا منہ اٹھائے دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔چوک کے درمیان فوارہ جو سال میں دو چار مرتبہ ہی پھواریں مارتا ہے
x5yr6t.jpg

ایک اور منظر
2psj955.jpg

بائیں طرف یونیورسٹی آف گجرات سے الحاق فاطمہ جناح کالج کی عمارت

mcvpu0.jpg



 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
گجرات شہر کا فوارہ چوک۔
دائیں طرف مسجد، سامنے یونیورسٹی آف گجرات کا گرلز ہاسٹل ، روڈ کے اوپر آہنی راستہ جو گرلز ہاسٹل کے اندر سے گرلز کالج کے اندر اترتا ہے۔لڑکیاں اوپر سے گزر کا کالج چلی جاتی ہیں اور دیکھنے والےاپنا سا منہ اٹھائے دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔
x5yr6t.jpg

تو آپ گجرات کے باشندے ہیں۔
ویسے سام سنگ کا رزلٹ کافی اچھا ہے۔
 

ساقی۔

محفلین
بہت خوب۔
موضوع ہونا چاہے تھا 'موبائل فون کے کیمرے سے'۔

نام تبدیل کر دیا ہے تھوڑی سے تبدیلی کے ساتھ

تو آپ گجرات کے باشندے ہیں۔
ویسے سام سنگ کا رزلٹ کافی اچھا ہے۔
جی ہاں گجرات سے ہوں ۔
رزلٹ اچھا ہے اگر تو بہت اچھی بات ہے ۔ مگر مجھے نارمل سا لگتا ہے
 

ساقی۔

محفلین
فوارہ چوک روڈ کے ارد گرد بنی دیواروں پر مصوری کی گئی ہے ۔ گرلز کالج کی آرٹس کی خواتین کے فن پاروں کو دیواروں پر پینٹ کیا گیا ہے ۔ بہت ساری نقش نگاری کی گئی ہے ، سینکڑوں کے حساب سے ۔
34phswk.jpg
 

ساقی۔

محفلین

جی ٹی روڈ(گرینڈ ٹرنک روڈ جو کہ ایشیا کی سب سے پرانی اور سب سے لمبی سڑک ہے ، اسے شیر شاہ سوری نے بنوایا تھا)سامنے میونسپل ویگن اسٹینڈ کا بورڈ۔ جنرل بس اسٹینڈ کے اندر بنی ہوئی مسجد کا مینار۔

f5a7pe.jpg

آج صبح بارش ہوئی تھی سڑک کے کنارے خشک ہوتی نمی دیکھی جا سکتی ہے
nzj0cm.jpg

 

ساقی۔

محفلین
دنیا فانی ہے۔ جو آیا ہے یہاں اسے جانا ہےآخر۔یہی سوچ کر قبرستان چلا گیا موت کو یاد کیا ، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ دنیا کی ، خوبصورتی اور بے ثباتی کے متعلق سوچتا رہا۔ واپس آتے ہوئے تصویر بھی بنا لی۔بارش ہونے کی وجہ سے قبرستان کے اندر بھی کیچڑ نظر آ رہا ہے

جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے
مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بُو نے
کبھی غور سے بھی دیکھا ہے تو نے
جو معمور تھے وہ محل اب ہیں سُونے

اجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا
اسی سے سکندرسا فاتح بھی ہارا
ہر ایک چھوڑ کے کیاکیا حسرت سدھارا
پڑا رہ گیا سب یہیں ٹھاٹ سارا

2mzk5fo.jpg
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
سوچ رہا ہوں، اس اٹل حقیقت کی کیا ریٹنگ دوں؟
قبرستان سب ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اورزیادہ ترعموماً بے توجہی کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن یہ جگہ تو کافیmaintained لگ رہی ہے۔ جو خفتگانِ خاک کے لئے اہلیان کی توجہ کا بین ثبوت ہے۔
گجرات کا کون سا قبرستان ہے یہ؟
 

ساقی۔

محفلین
سوچ رہا ہوں، اس اٹل حقیقت کی کیا ریٹنگ دوں؟
قبرستان سب ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اورزیادہ ترعموماً بے توجہی کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن یہ جگہ تو کافیmaintained لگ رہی ہے۔ جو خفتگانِ خاک کے لئے اہلیان کی توجہ کا بین ثبوت ہے۔
گجرات کا کون سا قبرستان ہے یہ؟
ریٹنگ دینے سے بہتر ہے قبرستان میں خوابیدہ مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کر دیں ،۔ اللہ بخشنے والا مہربان ہے
"قبرستان جھنگی "جی ٹی روڈ جنرل بس اسٹیند کے نزدیک ہی ہے ۔ کافی بڑا قبرستان ہے ۔ یہ تصویر اس کا پانچواں ، چھٹا حصہ سمجھ لیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
جناب ، ساقی۔, صاحب آپ نے اس دھاگے کوآگے نہیں چلایا۔ ہم تو سوچ رہے تھے ، مختلف موضوعات پرعمدہ تصاویر دیکھنے کو ملیں گی۔ اس طرح تو یہ دھاگہ بھی کئی دوسرے دلچسپ دھاگوں کی طرح وقت کے ساتھ گُم ہو کر رہ جائے گا۔
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
جناب ، ساقی۔, صاحب آپ انے اس دھاگے کوآگے نہیں چلایا۔ ہم تو سوچ رہے تھے ، مختلف موضوعات پرعمدہ تصاویر دیکھنے کو ملیں گی۔ اس طرح تو یہ دھاگہ بھی کئی دوسرے دلچسپ دھاگوں کی طرح وقت کے ساتھ گُم ہو کر رہ جائے گا۔

بہت معذرت جناب، مجھے معلوم نہ تھا کہ آپ کی نظر ہے دھاگے پر ۔ دو دن سے میں کہیں نکل ہی نہیں سکا ۔ بہر حال کچھ کرتے ہیں
بہت شکریہ یاد دلانے کا
 

ساقی۔

محفلین
محمداحمد تلمیذ لئیق احمد ماہی احمد محمدعلم اللہ اصلاحی چلیں نواز شریف پارک کی سیر کریں ۔
جاگنگ کے لیے مجھے ویسے بھی پارک جانا تھا،سوچا ساتھ موبائل بھی لیے چلتا ہوں ۔
نواز شریف پارک جنرل بس اسٹینڈ سے نصف کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔مین گیٹ کچھ یوں نظر آتا ہے


جب سے میاں شہباز شریف نے پارکوں میں اینٹری فیس ختم کی ہے اس کے بعد سے پارک ویران ہونے لگا ہے ۔ پہلے پارک کا لیز پر تھا اور پارک میں بہت زیادہ جھولے وغیرہ اور انٹر ٹینمنٹ کا انتظام تھا، حالت بھی بہت اچھی تھی ، صفحائی کا عمدہ انتظام تھا مگر جب سے پارک ٹی ایم اے کے انڈر میں آیا ہے ، جھولے ، کشتیاں ، ٹرین، وغیرہ اکھاڑ لیے گئے ہیں ۔
لڑکے اب پارک میں کرکٹ کی پریکٹس کرتے ہیں ۔
جاگنگ کے لیے بنے ہوئے ٹریک بھی نظر اآ رہے ہیں۔
16gg4g7.jpg

9jhkhw.jpg


پارک میں بچوں کے لیے بس یہ ایک انٹرسٹنگ چیز رہ گئی ہے ۔
2nbhmw9.jpg


مغرب کی اذان ہونے لگی تھی ، جھٹ پٹے کا وقت تھا،سورج غروب ہونے کے بعد افق سنہرا ہو چکا تھا۔ایسے میں ایک کیاری میں جوانی کی منزلیں طے کرتے ہوئے پھول!
90bon8.jpg


پارک میں لگی لائیٹیں روشن ہونے لگیں۔
1055w2e.jpg

۔
4ka9hc.jpg


پارک کے گیٹ کے سامنے بنی ہوئی بلڈنگیں، جن پر برائے فروخت کا بورڈ لگا ہوا ہے ۔کوئی خریدنا چاہے تو خرید سکتا ہے ۔سامنے فرنٹ والی دونوں بلڈنگوں کیقیمت ایک ایک کروڑ روپے ہے۔ اور جو پیچھے ہیں وہ اسی لاکھ، ستر لاکھ اور اسی ترتیب سے ہیں ۔
2qitr8l.jpg



موذن کامیابی ،فلاح اور نماز کی طرف آنے کی دعوت دے چکا تھا ۔ لوگ اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے ، بہت سوں کو خبر ہی نہیں تھی کہ جس مالک کے آگے جھکنے کا بلاوہ تھا آج اس کے آگے نہ جھکے تو کل اجل انہیں اس کے دربار میں لے جانے والی تھی۔

ہم نے موذن کی صدا پر لبیک کہی اور مسجد جو کے پارک کے مین گیٹ کے بالکل پاس ہے کی طرف بڑھے، وضو ہمارا پہلے سے تھا ۔ کیونکہ ہم نے دو ماہ پہلے ‘‘عبقری’’ میگزین میں وضو کے فوائد پڑھے تھے ۔اس دن سے ہم ہر وقت با وضو رہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
مسجد میں داخل ہوتے ہوئے مسجد کا منظر

28i0sps.jpg


مسجد میں پچیس تیس سے زیادہنمازی حضرات نہیں تھے۔ مسجد کی تعمیر اب بھی جاری ہے، سہ منزلہ مسجد کی عمارت بنائی جا رہی ہے مگر بنانے والوں نے یہ نہیں سوچا کہ اتنے انتظامات وہ کیوں کر رہے ہیں ۔ اریب قریب اور بھی بہت سی مساجد ہیں تو اتنے نمازی مسجد میں آئیں گے نہیں ، تو فضول میں لوگوں سے چندہ اکھٹا کر کر بغیر کسی مقصد کے عمارت پر لگانا کہاں کی عقل مندی ہے ۔ اس سے تو اچھا تھا انہیں پیسوں سے مسجد کے نام پر کوئی ٹرسٹ وغیرہ بنا لیتے اور فلاح معاشرہ کی طرف قدم بڑھاتے۔ مگر کہاں صاحب۔۔۔۔۔۔! آج مساجد بھی نماز کے لیے کم اور نمائش کے لیے زیادہ بنائی جا رہی ہیں ۔
ہم مسجد سے باہر آئے تو اندھیرا چھانے لگا تھا ۔ ایسے میں مسجد کی ایک تصویر بنا لی ۔
2mfkyl4.jpg
 
آخری تدوین:
دلچسپ اور خوبصورت تحریر پڑھ کر لطف آیا ۔
ٹیگ کرنے کا بے حد شکریہ ۔
تصویر ایک بھی نظر نہیں آیا ۔آپ کی تحریر سے بس اندازہ کیا ہے ۔
غالبا آپ نے فیس بُک سے شیر کئے ہیں تصاویر اس لئے نظر نہیں آ رہے ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بے حد شکریہ برادر، کہ آپ نے میری درخواست کو شرف قبولیت بخشا ۔لیکن اصلاحی صاحب کی طرح مجھے بھی کوئی تصویر نظر نہیں آ رہی۔ یا تو آپ کے پوسٹ کرنے میں کوئی سُقم رہ گیا ہے یا پھر ادھر ہمارے ہاں نیٹ بہت کمزور ہو رہاہے۔
بہرحال تصا ویر دیکھے بغیر ہی ایک مشورہ دینے سے خود کو نہیں روک سکا۔ کہ ایسے پبلک مقابات پر اپنے قیمتی موبائل سیٹ کے بارے میں خصوصی احتیاط رکھا کریں۔ اللہ پاک آپ اور ہم سب کو پریشانیوں سے بچائے، آمین۔
(کیادیگر احباب تصاویر دیکھ رہے ہیں؟)
 

ساقی۔

محفلین
اب چیک کریں ۔ کیا تصاویر نظر آ رہی ہیں ۔
دوبارہ سے دوسرے امیج ہوسٹنگ پر اپ لوڈ کر کے لگائی ہیں
 
Top