طنز و مزاح

  1. محمداحمد

    کھانے کے رسیّا بدتمیز پردیسی کا منظوم تعارف [بچپن کی ایک یاد]

    کھانے کے رسیّا بدتمیز پردیسی کا منظوم تعارف (بچپن کی ایک یاد) از محمد احمد بچپن میں جب ہماری اشعار سے کچھ مُڈ بھیڑ ہوئی تو اُن میں زیادہ تر ظریفانہ کلام ہی تھا اور چونکہ انسان ، حیوانِ ظریف واقع ہوا ہے سو ہم نے بھی خوب خوب اپنی حیوانی ظرافت سے حظ اُٹھایا۔ خیال رہے کہ ظریفانہ کلام سے آپ کا...
  2. فاتح

    مشتاق یوسفی اور شامِ شعرِ یاراں کا معمہ ۔ خرم سہیل

    مشتاق یوسفی اور شامِ شعرِ یاراں کا معمہ خرم سہیل اس کتاب سے فائدہ تو بہت لوگوں کا ہوا، مگر نقصان صرف یوسفی صاحب کا ہوا جن کی پوری زندگی کی ساکھ ان لوگوں نے داؤ پر لگادی۔ اردو ادب کی تاریخ میں ہم ایسے کئی نام دیکھتے ہیں، جن کی شوخ اور شگفتہ تحریریں ہمیں گدگداتی ہیں۔ شفیق الرحمن، کرنل محمد خان...
  3. نظام الدین

    طنز و مزاح

    پیش بندی وہ چنیوٹ سے تلاش معاش کے لئے نکلے تو ان کے والد یعنی میاں تجمل حسین کے دادا نے انہیں راہ است سے بھٹکنے سے باز رکھنے کے لئے ایک ہزار دانہ (تسبیح)، ایک جوڑی مگدر، کلہاڑی اور بیوی زادِ سفر میں ساتھ کردی ۔۔۔۔۔ اور کچھ غلط نہیں کیا ۔۔۔۔ اس لئے کہ ان آلات سے شغل کرنے کے بعد بدی تو ایک طرف...
  4. نیرنگ خیال

    حکایات نیرنگ

    میں نے اک دو جگہ نیلم کی ارسال کردہ حکایتوں کا حشر نشر کیا۔ اور اک آدھی حکایت کا اور حشر نشر کرتے کرتے رک گیا تو یونہی ذہن میں آیا کہ یہاں تو اور بھی بہت سے قلمکار (مجھے قلمکاری کا کوئی دعوی نہیں) لوگ موجود ہیں جو کسی بھی حکایت کا خوب حلیہ بگاڑ سکتے ہیں۔ تو کیوں نہ اک دھاگہ ایسا شروع کیا جائے۔...
  5. ع

    سلیمان خطیب

    سلیمان خطیب ملک کے لاکھوں لوگ دکنی زبان بولتے ہیں۔ اس زبان کی ایک تاریخ ہے۔ اس زبان میں بے شمار کتابیں لکھی گئیں ہیں۔ شعر و سخن کا بڑا ذخیرہ اس زبان میں ملتا ہے۔ بے شمار بزرگانِ دین نے اسی زبان میں اپنی تعلیمات کو عام کیا ۔ حضرت خواجہ بندہ نواز کی تصانیف نے دکنی ادب میں وقیع اضافہ کیا ہے۔...
  6. محسن حجازی

    کراچی اور اسپرانتو

    ضروری نوٹ: اسپرانتو ایک خود ساختہ زبان ہے جس کے قواعد دانستہ بہت سادہ رکھے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے گوگل یا وکی پیڈیا۔ مسئلہ کراچی بے حد گھمبیر ہوتا چلا جار ہا ہے اوراس کا حل ارباب حل و عقد کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ ہم نے بھی اس مسئلے پر کافی غور خوض کیا ہے او راپنی عقل کل اسی مسئلے پر...
  7. محمد وارث

    یوسفی صاحب از راشد کامران

    ہمارے دوست بلاگر جناب راشد کامران کی ایک خوبصورت تحریر انکے بلاگ سے یہاں نقل کر رہا ہوں تا کہ اردو محفل کے قارئین بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں، کافی دوستوں نے اسے پڑھا ہوگا ان کیلیے قندِ مکرر ہی سہی۔ ------------- یوسفی صاحب اردو مزاح کو ایک لمحے کے لیے عیسائیت کا فرقہ مان لیں تو یوسفی صاحب...
  8. فرحت کیانی

    شفیق الرحمان بچے از شفیق الرحمٰن

    بچے ایک صاحب جو غالباً شکاری تھے اپنی آپ بیتی سنا رہے تھے کہ کس طرح وہ جنگل میں چُھپتے پھر رہے تھے اور ایک شیر ان کا تعاقب کر رہا تھا۔ بچے طرح طرح کے سوال پوچھ رہے تھے۔ شیر کا رنگ کیسا تھا؟ آپ کی شیر سے دشمنی تھی کیا؟ شیر دُبلا تھا یا موٹا؟ آپ نے شیر کی کمر پر لٹھ کیوں نہیں مارا؟ کیا آپ ڈرپوک...
  9. کاشفی

    نٹ کھٹ روزہ دار - نادر خان سَر گِروہ

    خفیف و لطیف طنز و مزاح۔۔۔۔ نٹ کھٹ روزہ دار (نادر خان سَر گِروہ ، مقیم : مکہ مکرمہ) Nadir Khan Sargiroh روزے رکھنا ہم نے اُسی وقت سے ہی شروع کر دیا تھا جب ہمیں یہ علم ہوا کہ کھاناپینا ہمارے لئے کتنا ضروری ہے۔بچپن میں ایک رمضان کی تپتی ہوئی دھوپ کا ذکر ہے کہ ہم روزے سے تھے اور اِفطار...
  10. کاشفی

    کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی - نادر خان سَرگِروہ

    طنز و مزاح ۔۔۔۔محاوروں کا استعمال عام کرنا میرے مقاصد میں سے ہے۔۔(محاورے سُرخ رنگ میں لکھے ہوئے ہیں)کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی (نادر خان سر گروہ - مقیم مکہ مکرمہ) (یاد کیجئے۔۔ویسٹ میں منعقد کرکٹ ورلڈ کپ 2007 ۔۔جہاں فائنل میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔۔۔ جبکہ بھارت اور...
  11. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    بھئی وہ منظر بھی بڑا "حسرتناک" ہوتا ہے جب سارا دفتر یا گھر ایک ایک سے زائد گلاب جامن کھا رہا ہوتا ہے اور آپ بغیر چینی کے کڑوی چائے کے گھونٹ بھر رہے ہوتے ہیں اور ایک ایک گھونٹ کے ساتھ نہ جانے کتنے خون کے گھونٹ بھی بھرنے پڑتے ہیں :) خیر، اگر میری اور میرے جیسوں کو اللہ تعالیٰ نے اندرونی مٹھاس میں...
  12. فرحت کیانی

    شفیق الرحمان کون کیا ہے؟ شفیق الرحمٰن

    کون کیا ہے؟ “کون کیا ہے“ (who Is Who) کے عنوان سے مشہور ہستیوں کے حالاتِ زندگی اکثر چھپتے ہیں ، جنہیں بیشتر لوگ زیادہ شوق سے نہیں پڑھتے اور اکثر شکایت کرتے ہیں کہ کچھ تشنگی سی رہ جاتی ہے۔ شاید اس لئے کہ فقط اُن ہستیوں کا ذکر کیا جاتا ہے جنہیں پبلک پہلے سے جانتی ہے ، یا اس لئے کہ ان ہستیوں کی...
  13. مغزل

    لالو پرساد یادیو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکا یاترا پر

    لالو پرساد یادیو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکا یاترا پر لالو جی کے ذہن میں بیٹھے بیٹھے ایک خیال نے انگڑائی لی کہ کیوں نہ انگریزی بش سے سیکھی جائے ۔۔۔ بڑی واہ واہ ہوگی ! چناچہ اگلے دن نہار منھ امریکہ پہنچ گئے ۔۔کئی ماہ بش کی تربیت اٹھانے کے بعد واپس ۔۔ ہندوستان پہنچ گئے ۔ ایک دن صبح...
  14. شمشاد

    بین سے بینڈ تک

    آج پرانے رسالوں کی ورق گردانی کرتے ہوئے فاروق قیصر کی یہ تحریر نظر آئی تو سوچا اسے آپ کے ساتھ شریک محفل کروں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بین سے بینڈ تک فاروق قیصر کے قلم سے بونگا : انکل سرگم جی، ہانکنے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ سرگم : ہانکنے کا مطلب...
  15. ع

    ناکام عاشق کی بددُعا

    پاگل عادل آبادی (اصل نام : احمد شریف) ، حیدرآباد - انڈیا کے مقبول عام مزاحیہ شاعر تھے۔ (اُن کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے)۔ کسی بھی مشاعرے کو کامیاب بنانے کے لئے ان کی موجودگی ضروری سمجھی جاتی تھی۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ادبی تقاریب میں بھی انہیں بلایا جاتا تھا۔ ان کی کئی مشہور نظمیں اور غزلیں...
  16. جیہ

    شفیق الرحمان استفسارات و جوابات ۔۔۔ شفیق الرحمان کی کتاب " دریچے" سے ایک انتخاب

    استفسارات و جوابات شفیق الرحمان کی کتاب " دریچے" سے ایک انتخاب سوال: میں لیٹریچر کی طالبہ ہوں۔ عمر تقریباً انیس سال ہے اور مجھے تھامس ہارڈی، ترگنیف اور کیپلینگ کی مسحور کن اور دلکش تحریروں سے اس قدر الفت ہے کہ بیان نہیں کر سکتی۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کہیں یہ حضرات شادی شدہ تو نہیں؟...
  17. مسٹر گرزلی

    ممتحن کا پان-عظیم بیگ چغتائی

    (1) ممتحن کا پان عظیم بیگ چغتائی ریل کے سفر میں اگر کوئی ہم مذاق مل جائے تو تمام راہ مزے سے کٹ جاتی ہے ۔ گو بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ انہیں کوئی بھی مل جائے تو وہ اس کے ساتھ وقت گزاری کر لیتے ہیں ، مگر جناب میں غیر جنس سے بہت گھبراتا ہوں اور خصوصاً جب وہ پان کھاتا ہو اب تو نہیں لیکن...
  18. سارا

    شوہر کیسے کیسے '' سلمٰی یاسمین نجمی''

    شوہر حضرات بھی تو لوگوں کی ہی ایک قسم ہیں کیونکہ خواتین کی اکثریت کی گفتگو شوہروں کے قصیدوں یا فضیحتوں سے شروع ہو کر اس موضوع پر ختم ہوتی ہے۔۔یہاں ہماری مراد شادی شدہ خواتین ہیں۔۔دنیا کا کوئی مسلئہ ہو'کوئی معاملہ ہو'بادہ ساغر کی طرح بچے اور شوہر صاحب دھرے ہوتے ہیں اور ان کی رائے حرف آخر سمجھی...
  19. مسٹر گرزلی

    ہیر اور رانجھا-ابن صفی

    ابن صفی مرحوم کو جن لوگوں نے پڑھا ہے،وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں پیروڈی نگاری میں بھی ید طولی حاصل تھا۔انہوں نے جیمز بانڈ کی "ٰٹیمز فانڈ" ، الہ دین کے چراغ کی "چراغ الہ دین دائجسٹ" اور شیخ چلی کی "پرنس چلی"وغیرہ مشہور پیروڈیاں لکھی۔ایسی ہی ایک پیروڈی انہوں نے عمران سیریز ناول سوالیہ نشان میں...
  20. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    نام: عبدالمجید چوہان ادبی نام: مجید لاہوری پیدائش: 1916 مقامِ پیدائش: گجرات وفات: جون 1957 مقامِ وفات: کراچی مجید لاہوری ادب و صحافت کے ان چند ناموں میں سے ایک ہیں - جنہوں نے پھولوں‌ کی مانند محض چند دن بہار دیکھی- اور پھر تھوڑے دنوں کے بعد یہ پھول سدا کے لئے اخبارات و جرائد کی فائلوں...
Top