ساغر خیامی

  1. سیما علی

    ساری جفائیں سارے کرم یاد آ گئے۔ ساغر خیامی

    ساری جفائیں سارے کرم یاد آ گئے جیسے بھی یاد آئے ہوں ہم یاد آ گئے جب بھی کہیں سے پیار ملا یا خوشی ملی دنیا کے درد و رنج الم یاد آ گئے دیکھیں ہیں جب بھی گل کے قریں چند تتلیاں کتنے خیال و خواب بہم یاد آ گئے لکھا تھا تم نے خط میں کہ تم نے بھلا دیا کیا حادثہ ہوا ہے کہ ہم یاد آ گئے پردیس میں جو...
  2. عرفان سعید

    مغزِ شاعر ٭ ساغر خیامی

    مغزِ شاعر اک روز ڈاکٹر سے یہ میں نے کہا جناب مدت سے کہہ رہا ہوں میں نظمیں بہت خراب چیک کر کے میری کھوپڑی کہنے لگا حضور بھیجے میں گھس گیا ہے کوئی آپ کے فتور میں نے کہا علاج بتائیں کوئی شتاب کہنے لگوں میں نظمیں کریکٹ سی کامیاب بولا بدلنا ہوگا یہ بھیجا حضور کا بس ہے یہی علاج دماغی فتور کا...
  3. عرفان سعید

    کار برائے فروخت ٭ ساغر خیامی

    کار برائے فروخت ساغرؔ کسی سے گردشِ تقدیر کیا کہوں ہونے دئیے نہ وقت نے حالات پُرسکوں جھنڈے ہمارے گھر کے رہے یوں بھی سرنگوں سر پر رہا سوار اک دکھاوے کا جنوں بیٹھے بٹھائے دردِ سری اور مزید لی ہم نے پرانی کار کسی سے خرید لی چاروں طرف سے بند ہے صندوق کی طرح چلنے سے پہلے اچھلے ہے بندوق کی طرح لیتی...
  4. عرفان سعید

    کرکٹ میچ

    کرکٹ میچ بیزار ہو گئے تھے جو شاعر حیات سے کرکٹ کا میچ کھیل لیا شاعرات سے واقف نہ تھے جو دوستو! عورت کی ذات سے چوکے لگا رہے تھے خیالوں میں رات سے آئی جو صبح شام کے نقشے بگڑ گئے سروں سے ہم غریبوں کے اسٹمپ اکھڑ گئے ناز و ادا و حسن نے جادو جگا دیے پہلے تو اوپنر کے ہی چھکے چھڑا دیے ون ڈاؤن پہ جو...
  5. عرفان سعید

    گدھوں کا مشاعرہ

    گدھوں کا مشاعرہ اک رات میں نے خواب میں دیکھا یہ ماجرا اک جا پہ ہو رہا ہے گدھوں کا مشاعرہ وہ نیلے پیلے قمقمے میداں ہرا بھرا بیٹھا ہے فرش سبز پہ اک سرمئی گدھا جتنے گدھے ہیں سب کے تخلص ہیں واہیات کونے میں بیٹھی دم کو ہلاتی ہیں خریات کچھ موٹے تازے خر تھے کئی لاغر و نحیف کچھ فنے خاں گدھے تھے کئی...
  6. عرفان سعید

    آم

    آم تجربہ ہے ہمیں محبت کا دل حسینوں سے پیار کرتا ہے آم تیری یہ خوش نصیبی ہے ورنہ لنگڑوں پہ کون مرتا ہے (ساغر خیامی)
  7. عرفان سعید

    لڑکی کی دعا

    لڑکی کی دعا "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" زندگی بھر کرے عاشق مرا سیوا میری صبح سے شام تلک ہو کے مگن گاتا رہے میرا عاشق مری الفت میں بھجن گاتا رہے یوں میں چمکوں کہ زمانے میں اندھیرا ہو جائے کوئی لنگڑا کوئی اندھا کوئی لولا ہو جائے میرے جلووں کو عطا کر دے وہ قدرت یارب میری نفرت کو بھی...
  8. عرفان سعید

    ریلوے کی چائے

    ریلوے کی چائے ڈھونڈا بہت جناب نہ وحدانیت ملی انسان ملے ہزار، نہ انسانیت ملی ہر شے میں اختلاف ملا آپ کی قسم بس ریلوے کی چائے میں یکسانیت ملی (ساغر خیامی)
  9. محمد تابش صدیقی

    نظم: غالبؔ دلی میں ٭ ساغر خیامی

    غالبؔ نے کی یہ عرض، خداوندِ ذو الجلال جنت سے کچھ دنوں کے لیے کر مجھے بحال مہ وش مرے کلام کو سازوں پہ گائے ہیں قسمت نے بعد مرنے کے کیا دن دکھائے ہیں شاعر جو منحرف تھے وہ مرعوب ہو گئے ایواں جو میرے نام سے منسوب ہو گئے خادم کا اس ادارے سے رشتہ ہے باہمی اک بار میں بھی دیکھ لوں غالب اکادمی ہر شخص...
  10. محمد تابش صدیقی

    قطعہ: فطرتِ آدمی سے ڈرتا ہوں ٭ ساغر خیامی

    ‏تیری ہمسائیگی سے ڈرتا ہوں موت کیا زندگی سے ڈرتا ہوں صورتِ آدمی کا ذکر نہیں فطرتِ آدمی سے ڈرتا ہوں ٭٭٭ ساغر خیامی
  11. محمد فائق

    جاڑے۔ ۔۔ ۔ساغر خیامی

    *جاڑے* ساغر خیامی ایسی سردی نہ پڑی ایسے نہ دیکھے جاڑے دو بجے دن کو اذاں دیتے تھے مرغ سارے وہ گھٹا ٹوپ نظر آتے تھے دن کو تارے سرد لہروں سے جمے جاتے تھے مے کے پیالے ایک شاعر نے کہا چیخ کے ساغر بھائی عمر میں پہلے پہل...
  12. کاشفی

    جاڑے - ساغر خیامی

    جاڑے (ساغر خیامی) ایسی سردی نہ پڑی ایسے نہ دیکھے جاڑے دو بجے دن کو اذاں دیتے تھے مرغ سارے وہ گھٹا ٹوپ نظر آتے تھے دن کو تارے سرد لہروں سے جمے جاتے تھے مے کے پیالے ایک شاعر نے کہا چیخ کے ساغر بھائی عمر میں پہلے پہل چمچے سے چائے کھائی آگ چھونے سے بھی ہاتھوں میں نمی لگتی تھی سات کپڑوں میں بھی...
  13. الف عین

    ساغرخیامی انتقال کر گئے

    ابھی اطلاع ملی کہ مشاعروں کے مشہور مزاحیہ شاعر ساغڑ‌خیامی کا انتقال ہو گیا ہے۔ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔
Top