نونہال

  1. انیس الرحمن

    ماشا کی کہانی (روس کی لوک کہانی)

    روس کی لوک کہانی ماشا کی کہانی ساجدہ رحمٰن، وزیر حسین شاہ ماشا ایک چھوٹی سی لڑکی تھی۔ وہ اپنے نانا اور نانی کے ساتھ رہتی تھی۔ ان کا گھر جنگل کے قریب تھا۔ ایک دن ماشا کے سب دوست جنگل میں بیر توڑنے جا رہے تھے۔ ماشا کا بھی جی چاہا کہ ان کے ساتھ جائے۔ اس کے نانا نے اجازت تو دے دی، مگر ساتھ میں یہ...
  2. انیس الرحمن

    ۸۰ دن میں دنیا کا چکر (جولیس ورن)

    ۸۰ دن میں دنیا کا چکر جولیس ورن علی اسد اب سے سو برس قبل نہ تو ایسے ہوائی جہاز ہوتے تھے جو چھے سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتے ہوں اور نہ ایسے پانی کے جہاز تھے جو چار روز میں بحر اوقیانوس کو پار کرلیں۔ حقیقت تو یہ ہے ان دنوں میں ہوائی جہاز تھے ہی نہیں۔ چنانچہ پوری دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے...
  3. انیس الرحمن

    انشا پارے

    کچھوا اور خرگوش ایک تھا کچھوا، ایک تھا خرگوش۔ دونوں نے آپس میں دوڑ کی شرط لگی۔ کوئی کچھوے سے پوچھے کہ تو نے کیوں شرط لگائی؟ کیا سوچ کر لگائی۔ دنیا میں احمقوں کی کمی نہیں، ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں۔ طے یہ ہوا کہ دونوں میں سے جو نیم کے ٹیلے تک پہلے پہنچے، وہ مہیری سمجھا جائے۔ اسے اختیار ہے کہ ہارنے...
  4. انیس الرحمن

    گلیور کے تین حیرت انگیز سفر (جوناتھن سوئفٹ)

    گلیور کے تین حیرت انگیز سفر جوناتھن سوئفٹ احمد خاں خلیل پہلا سفر: للی پٹ کا سفر میرا نام گلیور ہے۔ میں شمالی انگلستان کے ایک شریف گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ میری والد کاشتکار تھے۔ ان کی تھوڑی سی زمین پر ہمارا پورا کنبہ گزر بسر کرتا تھا۔ ہم پانچ بھائی تھے۔ میں سب سے چھوٹا تھا۔ ہمارے والدین ہم سب...
  5. انیس الرحمن

    دشمن کا فریب

    دشمن کا فریب مقصود احمد ظفر ایک بوڑھا سانپ جس میں چلنے پھرنے طاقت نہیں رہی تھی ایک جھیل کے قریب آہستہ آہستہ آ کر بیٹھ گیا۔ وہ بڑا پریشان اور غمگین دکھائی دے رہا تھا۔ مینڈکوں کے بادشاہ نے اسے دیکھا تو پوچھا کہ تجھے کیا ہوا؟ اتنا دلگیر کیوں ہے؟ سانپ نے جواب دیا، "بھائی تجھے کیا؟ میں اپنی پریشانی...
  6. انیس الرحمن

    بادشاہ کا لباس

    بادشاہ کا لباس عمر حیات، اسلام آباد ایک ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ یوں تو اللہ نے بادشاہ کو ہر چیز سے نواز رکھا تھا، مگر وہ بہت بےوقوف تھا۔ ایک بار پڑوس کے ملک سے دو درزی بادشاہ کے پاس آئے اور اسے بتایا کہ ہم آپ کو ایک حیرت انگیز لباس تیار کرکے دیں گے۔ بادشاہ نے پوچھا، "حیرت انگیز سے کیا...
  7. انیس الرحمن

    چاند کا بوڑھا

    جاپان کی لوک کہانی چاند کا بوڑھا جاوید اقبال سہتہ، رانی پور آج سے صدیوں پہلے کا ذکر ہے کہ جاپان میں کسی جگہ لومڑ، بندر اور خرگوش رہتے تھے۔ ان کی آپس میں بہت گہری دوستی تھی۔ اگر ان میں سے کسی ایک کو کھانے کے لیے کچھ نہیں ملتا تو باقی دو اس کو کھانے کے لیے کچھ دیتے۔ اسی طرح وہ ہنسی خوشی زندگی بسر...
  8. انیس الرحمن

    گدھے کے کان

    پرتگال کی لوک کہانی گدھے کے کان فاطمہ مسعود، راولپنڈی ایک بادشاہ تھا۔ اس کی کوئی اولاد نہ تھی۔ اسے بچوں سے بہت پیار تھا۔ وہ اسی وجہ سے بہت اداس رہتا تھا۔ آخر اس نے اس سلسلے میں پریوں سے مدد مانگی۔ اس نے جب پریوں کو اپنا حال سنایا تو پریوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر تمہارے ہاں ایک بیٹا پیدا...
  9. انیس الرحمن

    پہیلیاں

    پہیلیاں فیض لدھیانوی 1 وہ کہنے کو تو چلتا ہے مگر ہلتا نہیں ہرگز بنایا ہے کسی نے خوشنما صندوق جادو کا جو راضی ہو تو بلبل کی طرح نغمے سناتا ہے بگڑ جائے تو پھر رونا سنو تم اس سے الّو کا 2 ابھی لاہور سے نکلی ابھی ملتان میں پہنچی اسے آتا نہیں ایک جا آرام سے رہنا کئی چھوٹے محلے گود میں لے کر وہ...
  10. انیس الرحمن

    بچوں کے لطائف

    ایک دوست (دوسرے سے): "یار! تمہاری مرغی کا کیا حال ہے جو سائکل کے نیچے آگئی تھی؟" دوسرا دوست: "اس کا حال تو ٹھک ہے بس انڈے ٹوٹے ہوئے دیتی ہے۔" ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ایک لڑکا سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا۔ ایک عورت نے کہا، "تمہیں شرم نہیں آتی؟ تمہاری عمر کے لڑکے تو اسکول جاتے...
  11. حسیب نذیر گِل

    حکیم محمد سعید

    حکیم محمد سعید۔ تصویر بشکریہ ہمدرد فاونڈیشن یہ سترہ اکتوبر انیس سو اٹھانوے کی ایک صبح کا ماجرہ ہے، جب سپیدہ سحر پوری طرح نمودار بھی نہیں ہوا تھا۔ حکیم محمد سعید اپنی سفید گاڑی میں اپنے آرام باغ میں واقع اپنے مطب پہنچے۔ گاڑی سے اترے اوراپنی ٹوپی اپنے ایک معاون کے ہاتھ میں دی اور مطب کی طرف بڑھنے...
  12. انیس الرحمن

    ملکہ اولگا کا انتقام

    ملکہ اولگا کا انتقام مولانا عبدالحلیم مرحوم بہت دن گزرے ملک کیف (کوہ قاف) پر ایک بادشاہ کی حکومت تھی۔ اس کا نام اغور تھا۔ وہ ہر وقت سیر و تفریح میں مصروف رہتا تھا۔ اسے ملک کے انتظام سے کوئی دلچسپی نہ تھی۔ لوگ اغور کو بہت ناپسند کرتے تھے۔ اس کی ملکہ اولگا بہت خوبصورت، عقلمند اور ہوشیار عورت تھی۔...
  13. انیس الرحمن

    کھومبے کی شکست

    کھومبے کی شکست ابرار محسن جھرّیوں بھرے چہرے والا بوڑھا جادوگر قبیلے والوں سے بار بار یہی کہتا تھا، "خبردار! جو تم میں سے کسی نے جھیل کے اس پار قدم رکھا! اگر تم میں سے کوئی ادھر گیا تو وہ خود بھی دردناک موت مرے گا اور قبیلے کو بھی تباہ کردے گا۔ جھیل کے اس پار بری روحوں اور خوفناک بلاؤں کا مسکن...
  14. انیس الرحمن

    شادی کا تماشا

    شادی کا تماشا کاشف اقبال سارا گھر رنگ برنگے قمقموں سے جگمگا رہا تھا۔ ہر طرف رنگین جھنڈیاں لہلہا رہی تھیں۔ خوبصورت ساڑھیوں اور سوٹوں میں ملبوس، کٹے ہوئے بالوں کے ساتھ خواتین ادھر ادھر گھوم رہی تھیں، مگر ان کے چہروں پر بارہ بج رہے تھے جیسے انہیں یہاں آکر بےحد مایوسی ہوئی ہو۔ ایک طرف ڈھولک کے...
  15. انیس الرحمن

    نکل جاؤ!!!!!

    ایک بڑی فیکٹری کا مالک جب اپنے اسٹور روم کے معائنے کے لیے گیا تو اس نے باہر ایک نوجوان کو دیکھا جو درخت کی چھاؤں تلے بیٹھا گنگنا رہا تھا۔ مالک نے اس سے پوچھا، "تم کیا کام کرتے ہو؟" وہ بولا، "میں چپڑاسی ہوں۔" مالک نے پوچھا، "تمہیں ہر ماہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟" چپڑاسی نے جواب دیا، "چار سو روپے۔"...
  16. انیس الرحمن

    مشہور سائنسداں آئن اسٹائن

    مشہور سائنسداں آئن اسٹائن ایک مرتبہ بس میں سفر کر رہے تھے. انہوں نے اپنے ہینڈ بیگ سے کچھ ضروری کاغذات نکال کر پڑھنا چاہے تو خیال آیا کہ اپنا چشمہ تو گھر بھول آئے ہیں. مجبورا ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے کہا، "ازراہ کرم! ذرا یہ کاغذات پڑھ دیجیے." اس شخص نے مسکراتے ہوئے کہا، "جناب! میں بھی آپ کی طرح...
  17. انیس الرحمن

    عقل مند فقیر

    عقل مند فقیر ایک مرتبہ ایک فقیر کسی میدان سے اکیلا گزر رہا تھا۔ اسے دو سوداگر نظر آئے ۔ اس نے سوداگروں سے پوچھا، "بھائیو! کیا تمہارا اونٹ کھو گیا ہے؟" سوداگر خوش ہوئے اور بولے، "تم نے دیکھا ہے کیا؟" فقیر نے کہا، "کانا تو نہیں تھا اور دائیں پیر سے لنگڑا تو نہیں تھا؟" ان سوداگروں کو یقین ہوگیا...
  18. انیس الرحمن

    فیشن

    ایک آدمی کچھ سامان لے کر سڑک پر بہت تیز دوڑ رہا تھا۔ ایک پولیس سارجنٹ نے اسے روک کر پوچھا، "بھائی! تم کہاں بھاگ رہے ہو؟" اس آدمی نے کہا، "میں اپنی بیوی کے لیے چیزیں خرید کر لے جا رہا ہوں۔" "مگر اس میں دوڑنے کی کیا بات ہے؟" سارجنٹ نے تعجب بھرے لہجے میں کہا۔ "میں بھاگ اس لیے رہا ہوں، کیوں کہ اگر...
  19. انیس الرحمن

    چاول کے کنکر

    چاول کے کنکر بعض اوقات چاولوں میں اتنے کنکر ہوتے ہیں کہ چنتے چنتے آنکھوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ چاولوں کو صاف کرنے کی بہترین ترکیب یہ ہے: چاول کو ایک بڑی تھال میں پھیلا کر صحن میں رکھ دیں اور آپ تھال سے تھوڑی دور ٹوکری میں ڈوری باندھ کر بیٹھ جائیں۔ تھوڑی دیر بعد چڑیائیں آئیں گی اور تمام چاول چگ...
  20. انیس الرحمن

    غریب ہی اچھا (جرمن کہانی)

    جرمن کہانی غریب ہی اچھا مسعود احمد برکاتی ایک آدمی دولت کمانے کی خواہش پوری کرنے کے لیے ہالینڈ گیا۔ وہ ہالینڈ کے دارلحکومت ایمسٹریڈم پہنچا۔ اس شہر میں ادھر ادھر گھومتے پھرتے اس نے ایک بہت عالیشان عمارت دیکھی۔ بہت دیر تک عمارت کو دیکھتا اور سوچتا رہا کہ یہ کس شخص کا مکان ہے؟ کون خوش قسمت شخص اس...
Top