نونہال

  1. انیس الرحمن

    گروی آنکھ

    گروی آنکھ شکیل فاروقی ایک تھا شہر۔ صاف ستھرا، چھوٹا، مگر خوبصورت۔ اس میں رہتا تھا ہیروں کا سوداگر۔ اس کے تھے دو دوست۔ بہت گہرے، بہت پکّے۔ ان میں ایک دوست تھا لنگڑا۔ وہ ریشمی کپڑے کی تجارت کے لیے ملک در ملک جایا کرتا تھا۔ دوسرا دوست تھا کانا۔ ہیروں کا سوداگر اسے پیار سے "کانیا" کہہ کر پکارتا تھا۔...
  2. انیس الرحمن

    کنویں کے مینڈک

    کنویں کے مینڈک اُمرائی انوری ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ بڑی سخت گرمی پڑی اور برسات کا موسم بھی صاف نکل گیا۔ تالاب اور جھیلیں خشک ہونے لگیں۔ جھیلوں میں مچھلیاں تڑپ تڑپ کر مرنے لگیں۔ بگلوں نے اب دریا کا رخ کیا جہاں بےشمار مچھلیاں رہتی تھیں۔ ایک بگلے نے ایک موٹی تازی مچھلی پکڑی اور چونچ میں دبا کر لے...
  3. انیس الرحمن

    مچھلی سب کو ملی

    مچھلی سب کو ملی میم ندیم (علیگ) مچھیرے نے الله کا نام لے کر ندی میں جال ڈالا۔ دن بھر کے انتظار کے بعد دو بڑی سی مچھلیاں ہاتھ لگیں۔ وہ اپنا جال سمیٹ رہا تھا کہ ایک چیل تیزی سے جھپٹی اور اپنے پنجوں میں ایک مچھلی دبا کر اڑ گئی۔ مچھیرے کو بہت افسوس ہوا، مگر پھر وہ کچھ سوچ کر مسکرایا۔ اس کا بیٹا چیل...
  4. انیس الرحمن

    ستاروں کی گنتی

    ستاروں کی گنتی ابرار محسن فیسی لگڑبھگا غمگین تھا اور جھلّایا ہوا بھی۔ اس کا مزاج انتہائی خراب تھا۔ اسی لیے اس پر ہر وقت جھلّاہٹ سوار رہتی تھی۔ وہ جنگلی جانوروں سے بہت زیادہ ناراض رہتا تھا۔ کیوں کہ وہ جانتا تھا سب اسے ناپسند کرتے تھے۔ ظاہر ہے اس بدمزاج، بددماغ اور گندے لگڑبھگے میں ایسی کون سی بات...
  5. انیس الرحمن

    ہیرے والا شترمرغ (ایچ جی ویلز)

    ہیرے والا شترمرغ ایچ جی ویلز ترجمہ:رؤف پاریکھ "اگر تم پرندوں کی قیمت کی بات کرتے ہو تو میں تمہیں بتاؤں کہ میں نے ایک ایسا شترمرغ بھی دیکھا ہے جس کی قیمت تین ہزار پاؤنڈ لگائی گئی تھی۔ تین ہزار پاؤنڈ! سمجھے؟" اس نے مجھے چشمے کے اوپر سے گھورتے ہوئے کہا۔ اس کا کام پرندوں کی کھال میں بھُس بھر کر اسے...
  6. انیس الرحمن

    سندباد جہازی کے حیرت انگیز سفر

    الف لیلہ کا ایک دلچسپ حصّہ آسان زبان میں سندباد جہازی کے حیرت انگیز سفر احمد خاں خلیل پہلا سفر خلیفہ ہارون الرشید کا پائے تخت بغداد تھا۔ اس زمانے میں بغداد دنیا بھر کے شہروں کا شہزادہ تھا۔ اس میں عالی شان محل اور خوبصورت حویلیاں تھیں۔ اس کے بازار بڑے بڑے اور بارونق تھے۔ شہر میں امیر اور غریب،...
  7. انیس الرحمن

    گانے کی تھیلی

    گانے کی تھیلی سید محمد علی بابر زیدی دور دراز پہاڑوں میں ایک بوڑھا رہتا تھا۔ اس کے گلے پر ایک بڑی سی رسولی تھی جو ہلتی رہتی تھی۔ لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ یہ رسولی اس بوڑھے کے لیے ایک عذاب بن گئی تھی۔ وہ ہر قیمت پر اس سے نجات حاصل کرنا چاہتا تھا۔ ایک دفعہ بوڑھا جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے کے لیے...
  8. انیس الرحمن

    سچ جھوٹ (لبنان کی لوک کہانی)

    لبنان کی لوک کہانی سچ جھوٹ زبیدہ عنبرین بہت عرصے کی بات ہے۔ لبنان میں ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ وہاں کے لوگوں کو اپنے بادشاہ سے بڑی محبّت تھی۔ اور بادشاہ بھی رعایا کا بےحد خیال رکھتا تھا۔ وہ اپنے بزرگوں کی تقلید کرتے ہوئے روزانہ سادہ کپڑوں میں شہر کی گلیوں میں گھوم پھر کر لوگوں کے بارے میں...
  9. انیس الرحمن

    بہادر شکاری

    بہادر شکاری نجم الثاقب سوئزرلینڈ کے اونچے پہاڑوں کے دامن میں ایک آدمی رہتا تھا، جس کا نام ولیم ٹیل تھا۔ ولیم ٹیل ایک بہادر اور زبردست شکاری تھا۔ وہ اپنے تیر کمان سے صحیح نشانہ لگانے کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور تھا۔ اس وقت سوئزرلینڈ میں ایک ظالم شخص کی حکومت تھی، جس کا نام گیسلر تھا۔ گیسلر اپنی...
  10. انیس الرحمن

    دو خواہشیں

    دو خواہشیں ادارہ کریمو ایک غریب مچھیرا تھا۔ وہ دن بھر ندی کے کنارے بیٹھا مچھلیاں پکڑتا اور شام کو انہیں لے جا کر شہر میں بیچ کر کھانے پینے کا سامان خرید کر گھر لوٹتا۔ اس طرح غریب کریمو کے دن گزر رہے تھے۔ ایک دن کریمو ندی کے کنارے بیٹھا مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ سائیں...
  11. انیس الرحمن

    پیشن گوئی

    پیشن گوئی ابرار محسن برے لوگوں سے کسی بھی اچھائی کی امید رکھنا فضول ہے۔ یہی وجہ تھی جو فیسی لگڑبھگا بری بات کے علاوہ اور کچھ سوچتا ہی نہیں تھا۔ ایک دن اس کے ذہن میں ایک شیطانی خیال آیا کہ کسی طرح جنگل کے جانوروں کو کسی خیالی خوف میں مبتلا کر دے۔ دراصل یہ کوئی انجانا خوف ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے...
  12. انیس الرحمن

    منشی جی

    منشی جی ساجد احمد خان کسی ریاست میں ایک منشی جی رہتے تھے۔ انہوں نے اردو اور فارسی کی اعلی تعلیم حاصل کر رکھی تھی اور مشکل سے مشکل کتابوں کو بڑی آسانی سے سمجھا دیتے تھے، مگر شروع ہی سے انہوں نے خوشخطی کی طرف ذرا بھی دھیان نہیں دیا تھا۔ اسی لیے ان کی تحریر ٹیڑھی اور ترچھی ہوتی تھی۔ کبھی کبھی تو...
  13. انیس الرحمن

    ادیب کا لاکر (چینی لوک کہانی)

    چینی لوک کہانی ادیب کا لاکر شازیہ نور بہت عرصے پہلے کی بات ہے۔ چین کے کسی شہر میں ایک شخص چینگ کرانو رہتا تھا۔ چینگ کرانو بہت اچھا ادیب تھا۔ برسوں سے وہ اکیلے ہی رہتا چلا آ رہا تھا۔ اپنے کم بولنے کی عادت کی وجہ سے وہ کسی سے دوستی نہ کر سکا۔ اس کے پڑوس میں ایک غریب، مگر پیاری سی لڑکی ژیانگ رہتی...
  14. انیس الرحمن

    قازوں کا سردار (جاپانی کہانی)

    جاپانی کہانی قازوں کا سردار مصنف: ہاتو جو موکو مترجم: جونکو واساسے اس سال بھی قازوں کا سردار ژان سے تسو قازوں کا ایک جھنڈ لے کر اس دلدلی جگہ پر آیا۔ ژان سے تسو تو ایک قاز کا نام ہے، کیوں کہ اس کے دونوں سرمئی پروں پر ایک ایک سفید نشان ہوتا ہے، اس لیے شکاری اسے ژان سے تسو کہتے ہیں۔ ژان سے تسو کے...
  15. انیس الرحمن

    کاہلی کا انجام

    کاہلی کا انجام نیاز علی بھٹی کسی دریا کےکنارے چھوٹا سا جوہر تھا جس میں تین مچھلیاں رہتی تھیں۔ وہ سارا دن ادھر سے ادھر اور ادھر سے ادھر گھومتیں، کھیلتیں اور خوراک حاصل کرتیں۔ان میں ایک بہت عقلمند اور ہوشیار تھی ، دوسری کم ہوشیار اور تیسری بالکل کاہل تھی، لیکن چونکہ تینوں اتفاق سے رہتی تھیں، اس...
  16. انیس الرحمن

    بادشاہ کا فیصلہ

    بادشاہ کا فیصلہ رحمت اللہ ایک بادشاہ تھا۔ وہ دن بھر ملک کے انتظامی کاموں میں اتنا مصروف رہتا تھا کہ اسے آرام کرنے کی لیے بہت ہی کم فرصت ملتی تھی۔ ایک دن اسے خیال آیا کہ یہ بادشاہت تو ایک مصیبت ہے۔ ہر وقت کام میں لگا رہتا ہوں۔ نہ دن کو چین ملتا ہے نہ رات کو آرام۔ کیوں نہ تاج و تخت اسے سونپ دوں جو...
  17. انیس الرحمن

    شاہی شاعر

    شاہی شاعر میم ندیم پچھلے زمانے میں جس شاعر کی رسائی شاہی دربار تک ہو جاتی تھی اور بادشاہ سلامت کو اس کا کلام پسند آ جاتا اس شاعر کو شاعرِ اعظم کا خطاب مل جاتا تھا، یعنی وہ درباری شاعر بن جاتا تھا۔ اس کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوتی تھیں۔ بادشاہ کی شان میں ایک قصیدہ پیش کر دیا، اس پر خلعت عطا کردی...
  18. انیس الرحمن

    عقلمند کسان

    عقلمند کسان محمد مقبول الہی، ہری پور ایک گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا۔ وہ صبح سے شام تک کھیتوں میں کام کرتا تھا۔ کھیتوں کی مکمل پہرے داری کرتا تھا، مگر جب فصل پک کر تیار ہوجاتی تو گاؤں کا سردار اس کی ساری فصل زبردستی لے لیتا اور اسے تھوڑا سا حصہ دے دیتا۔ کسان اور اس کی بیوی کی بڑی مشکل سے گزر...
  19. انیس الرحمن

    چوتھا کہاں گیا؟ (ملایا کی لوک کہانی)

    ملایا کی لوک کہانی چوتھا کہاں گیا؟ اشرف نوشاہی ایک دن چار دیہاتی اپنے گاؤں کے قریبی دریا پر مچھلیاں شکار کرنے گئے۔ صبح سے سہ پہر تک وہ وہاں رہے اور بہت سی مچھلیاں پکڑیں۔ یہ ساری مچھلیاں پہلے تو ہر ایک نے اپنے پاس ڈھیر کر لیں اور پھر ان کو بانس میں پرو کر ہر ایک نے اپنے اپنے کندھے سے لٹکا لیا اور...
  20. انیس الرحمن

    مغرور شہزادی (جرمنی کی لوک کہانی)

    جرمنی کی لوک کہانی مغرور شہزادی شمشاد خان بہت عرصے پہلے کی بات ہے۔ ایک بادشاہ تھا۔ اس کی ایک خوبصورت اور اکلوتی بیٹی تھی۔ اپنی خوبصورتی اور دولت کی وجہ سے وہ بہت مغرور اور گستاخ ہوگئی تھی۔ جب بھی کہیں سے اس کے لیے شادی کا پیغام آتا وہ اسے ٹھکرا دیتی اور اس کا خوب مذاق اڑاتی تھی۔ ایک دن بادشاہ نے...
Top