پیشن گوئی

انیس الرحمن نے 'مضامین کی ادارت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 10, 2013

ٹیگ:
  1. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,235
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    پیشن گوئی
    ابرار محسن​
    برے لوگوں سے کسی بھی اچھائی کی امید رکھنا فضول ہے۔ یہی وجہ تھی جو فیسی لگڑبھگا بری بات کے علاوہ اور کچھ سوچتا ہی نہیں تھا۔ ایک دن اس کے ذہن میں ایک شیطانی خیال آیا کہ کسی طرح جنگل کے جانوروں کو کسی خیالی خوف میں مبتلا کر دے۔ دراصل یہ کوئی انجانا خوف ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے آدمی کبھی ستاروں کی چال دیکھتا ہے، ہاتھ کی لکیریں پڑھواتا ہے اور بہت سے وہموں کا شکار رہتا ہے اور نجومیوں اور پیشن گوئیاں کرنے والوں کی چاندی ہوتی ہے۔
    فیسی نے غالباً کسی انسانی بستی میں جا کر یہ نئی شرارت سیکھی تھی۔ بس جنگل کی آگ کی طرح یہ خبر ہر طرف پھیل گئی کہ فیسی جانوروں کے پنجے دیکھ کر مستقبل کا بتا دیتا ہے۔ خولو خرگوش نے سب کو بہت یقین دلایا کہ فیسی مکار ہے، خوامخواہ بہکا رہا ہے سب کو، مگر کسی نے نہ سنی۔
    فیسی ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا۔ اس کے چاروں طرف جانور عقیدت سے دمیں سمیٹے بیٹھے اور اس سے سب درخواست کر رہے تھے کہ وہ ان کے پنجے دیکھ کر قسمت کا حال بتائے اور آنے والے خطروں سے آگاہ کرے۔
    فیسی نے بڑے تکبر سے ان سے کہا، "ایک قطار بنا کر آؤ۔ یاد رکھو، میں کوئی فیس نہیں لے رہا ہوں، میرے لیے صرف گوشت کے ٹکڑے لایا کرو، ذائقے دار!"
    سب سے پہلے چیتا آگے بڑھا اور اپنا پنجہ اس کی طرف بڑھایا۔
    "ہوں!" فیسی نے اسے غور سے دیکھتے ہوئے کہا، "مصیبت سر پر کھڑی ہے۔ آٹھ دن تک گھاس میں چھپے رہو۔ کہیں مت جاؤ۔"
    اگلا جانور لنگور تھا۔ فیسی نے اس کا پنجہ دیکھ کر آگاہ کیا، "جس دن درختوں پر بیٹھو گے بجلی گر جائے گی۔ دس دن تک درختوں سے دور رہو۔"
    اب ہاتھی کی باری آئی۔ فیسی نے اس کا لمبا چوڑا پیر دیکھ کر کہا، "پندرہ دن گننے مت کھاؤ ورنہ پیٹ کا مرض لگ جائے گا۔"
    شیر نے ڈرتے ڈرتے اپنا پنجہ دکھایا۔
    فیسی نے اسے بتایا، "جہاں پناہ! آپ کے سر پر خطرے کے خوفناک سائے منڈلا رہے ہیں۔ آپ کو چاہیے ایک مہینے تک گوشت سے پرہیز کریں اور صرف پھل کھایئں۔ ہاں اگر آپ کا دل کرے تو کسی جانور کا شکار کر سکتے ہیں مگر اسے کھا نہیں سکتے۔ اسے کوئی لگڑبھگا کھا لیا کرے گا۔" یہ کہتے ہوئے فیسی نے ہونٹوں پر زبان پھیری۔
    دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی حالت بدل گئی۔ چیتا دن بھر گھاس میں چھپا بیٹھا رہتا۔ لنگور زمین پر مارا مارا پھرتا۔ ہاتھی گنے کو ترستا اور شیر تو فاقے ہی کر رہا تھا۔ وہ پھل کھا ہی نہیں سکتا تھا۔ فیسی نے ان کے دلوں میں خوف بھر کر ان کو چوہوں سے بھی بدتر بنا دیا تھا۔ غیور جانور ڈرے سہمے زندگی سے بیزار رہنے لگے۔ شیر کی حالت سب سے زیادہ خراب تھی۔ وہ ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ گیا تھا۔ وہ شکار مارتا تھا، مگر کھانے کی اجازت نہ تھی۔ آخر تمام جانور مل کر خولو خرگوش کے پاس گئے اور اس سے کہا، "ہم کیا کریں خولو؟ اس طرح کیسے زندہ رہیں گے؟"
    خولو بولا، "لگڑبھگے کی بات مانتے ہی کیوں ہو؟ وہ بکواس کرتا ہے۔"
    "وہ نجومی ہے اور نجومی سچے ہوتے ہیں۔" جانوروں نے یقین دلانا چاہا۔ خولو نے انہیں سمجھایا کہ یہ سب عقیدے کی کمزوری ہے، مگر جانوروں کی سمجھ میں بات نہ آئی۔
    آخر خولو نے کہا، "میں خود فیسی کو دیکھتا ہوں۔"
    فیسی جانوروں کے پنجے دیکھ کر انہیں خوب ڈرا رہا تھا۔
    "میری باتوں پر توجہ کرو۔ میں آنے والے دنوں کو صاف صاف دیکھ سکتا ہوں۔"
    خولو نے اچانک پوچھا، "اپنے بارے میں کیا جانتے ہو؟"
    فیسی نے اطمینان سے جواب دیا، "میرا پنجہ یہ بتاتا ہے کہ اگلے ایک برس تک موج کروں گا۔ میرے جسم پر خراش تک نہیں آئے گی۔"
    خولو بولا، "مگر میرا پنجہ کہتا ہے کہ میں اسی وقت کسی مکار لگڑبھگے کی خبر لوں گا۔"
    یہ کہہ کر خولو نے فیسی کے سر پر ڈنڈا جڑ دیا۔ فیسی بیہوش ہو کر گر پڑا۔
    خولو بولا، " دیکھو اسے! ایک برس کی بات کر رہا تھا مگر اگلے پل کی خبر نہیں تھی۔ اس کی باتوں پر یقین مت کرو۔
    جانوروں کی سمجھ میں بات آ گئی اور وہ فیسی کے ہوش میں آنے کا انتظار کرنے لگے تاکہ اس کی اچھی مرمت کر سکیں۔
    ×××​
     
    • زبردست زبردست × 30
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,235
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ماہنامہ ہمدرد نونہال، فروری ١٩٩٠ سے لیا گیا۔
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    :zabardast1:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایک خوبصورت با مقصد تحریر
     
    • متفق متفق × 2
  5. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    زبردست :thumbsup: ۔
    یہ تحریر تو ہماری پوری قوم کو پڑھانی چاہئیے۔ جسے دیکھو ٹی وی چینلز پر نجومی بٹھائے ہوئے ہے اور ہم لوگ فون کر کر کے قسمتوں کے حال پوچھے جاتے ہیں۔
    کاش ہم پاکستانیوں میں سے کوئی خولو خرگوش نکل آئے :praying:
     
    • متفق متفق × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,812
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    فیسی کی اس کف شناسی سے اصل میں خولو خرگوش جلتا تھا کہ اِس سے پہلے اُس کی قیافہ شناسی کا بڑا شہرہ تھا۔ خیر جب جانور اس کے پاس آئے اور اُسنے فیسی کے سر پر جا کر مکا جڑا تو اسکا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ اب فیسی نے نرم و نازک خولو کی بوٹیاں اڑا دیں۔ اس سے جانور فیسی سے بہت زیادہ ڈرنے لگے۔ اتفاقاً ہاتھی دوبارہ پنجہ دکھانے آن پہنچا۔ کمزوری کی وجہ سے وہ لڑکھڑا گیا اور اسکا پاؤں فیسی کے اوپر پڑ گیا۔ اِس سے فیسی کا علم اسکی آنتوں سمیت باہر آگیا۔ یوں جنگل کا ماحول دوبارہ زبردست ہوگیا۔ ہر کسی کو عزت ملنے لگی۔ اور خولو اور فیسی کے ساتھ ہی ان انسانی شیطانگیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ویسے وہ فیسی تھا یا کوئی پاکستانی سیاست دان؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 2
  8. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    گریٹ سٹوری انیس بھائی :thumbsup:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اللہ کرئے کہ ایسا ایک ہاتھی پاکستان میں بھی آ جائے۔

    بہت شکریہ اس گلوملو سٹوری کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,358
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بہت اچھی کہانی ہے۔۔۔۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    زبردست انیس بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سبق آموز اور سادہ کہانی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    اچھی کہانی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,701
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت عمدہ انیس الرحمن بھائی۔ لگے ہاتھوں ایک فرمائش بھی کردوں۔ ابھی چند دن پہلے ٹی وی پر ایک اینیمیٹڈ پکچر آرہی تھی شائد Toy Story نام تھا اسکا۔ اسے دیکھ کر مجھے بچپن میں پڑھی ہوئی نونہال کی ایک کہانی یاد آگئی جس میں ایسے ہی کھلونے ہوتے ہیں اور وہ باتیں کرتے ہیں۔ کہانی بھی اسی طرح کی ہوتی ہے کہ جس بچے کے وہ کھلونے ہوتے ہیں اسے ایک کاٹھ کی گڑیا تحفے میں ملتی ہے۔ جب وہ کھلونوں میں آتی ہے تو ان کھلونوں میں ایک کپتان گڈا ہوتا ہے جس سے اس گڑیا کی کچھ ان بن سی ہوجاتی ہے۔ بہت پیاری کہانی تھی۔ اگر کہیں ملے تو ضرور شئیر کیجئے گا۔ یہ پہلے بتادوں کہ نونہال کا شمارہ یاد نہیں کونسا تھا۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  16. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    زبردست شئیرنگ۔ مزہ آ گیا پڑھ کر :) بچپن کی یاد تازہ ہو گئی :)

    پاکستانی نیوز اینکر ہوتا تو بہتر لگتا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  17. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہ بہت خوب کہانی ہے ۔
    جو حقیقت کو بہت آسان زبان میں کھولتی ہے ۔
    بہت شکریہ محترم انیس بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. بنتِ سلیم

    بنتِ سلیم محفلین

    مراسلے:
    164
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    لگتا ہے اب ہمدرد نونہال کے فرمائشی پروگرام چلیں گے اردو محفل پر۔ مجھے بھی اک کہانی پسند ہے۔ ہم شکل ہم راز کسی کے پاس ہو تو وہ پوری کہانی اردو محفل پر ضرور شیئر کرے میں شکر گزار ہونگی۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,235
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    اگر پی ڈی ایف میں چاہیے تو یہ لیجیے۔۔۔:)
    ہم شکل ہم راز
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ویسے کیا کسی کے پاس ماہ نامہ آنکھ مچولی کی کہانی "صفر کی واپسی" ہے تو محفل پر شئیر کر دیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر