نیرنگ خیال

  1. نیرنگ خیال

    اوستھا

    اوستھا 2015 اپنے اختتام کو پہنچا۔ نئے سال کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ کتنے سالوں سے یہی عادت ہے کہ سالِ نو کے آغاز میں ارادے باندھنا اور سال کے آخر میں ان بوسیدہ منصوبوں کو دفن کر دینا۔ آج بھی ایک ایسا ہی دن ہے۔ کتنے منصوبے دفنا رہا ہوں جو اس سال کے آغاز میں بڑے جذبے سے بنائے گئے تھے۔ اس وقت...
  2. ص

    مبارکباد نئے برس کا اہتمام ۔۔۔۔۔

    ۲۰۱۵ کے ساتھ قدم ملا کر چلتے ہر نئے روز کے ساتھ نئے سبق اور تجربے اسے بہت منفرد بنا گئے ۔ نہ صرف منفرد بلکہ مشکل بھی مگر سلام ان سب لمحوں کو ان سب اسباق کو جو ہمیں ہماری انفرادیت کے ساتھ ساتھ ہماری شناخت اور شخصیت بھی بخشتے ہیں ۔ انہی شب و روز میں جہاں کچھ کمزور رشتے ریت کی طرح مٹھی سے نکل گئے...
  3. نیرنگ خیال

    قصہ پھر ایک اور دن کا

    مجھے آج تک اس بات پر حیرانی ہے کہ تاریخ کون لکھتا ہے۔ کیا تاریخ اسی وقت لکھی جاتی ہے جب کوئی واقعہ رونما ہو۔ یا اس کے صدیوں بعد کوئی مؤرخ اٹھ کر آدھے سچے آدھے جھوٹے واقعات اٹھا کر اپنے تخیل کو بروئے کار لا کر تاریخ مرتب کرتا ہے۔ خیر اگر مؤرخ نے تاریخ کو بعد میں لکھنا ہے تو ہمارا اخلاقی فرض ہے...
  4. نیرنگ خیال

    Brain it On

    حاضر ہوں ایک بہترین گیم کے ساتھ۔۔۔۔۔ آپ نے دی گئی پزل کو مختلف قسم کی شیپس بنا کر حل کرنا ہے۔ تھوڑی بہت فزکس تو سب کو ہی آتی ہوگی۔۔۔۔ جتنی آسان نظر آتی ہے۔ اتنی آسان ہے نہیں۔ پلے گوگل کا ربط اور کچھ تصاویر
  5. نیرنگ خیال

    محمداحمد بھائی اور ریختہ ڈاٹ آرگ

    محفل پر کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے پہلے دن سے ایک انسیت سی رہی ہے۔ محفل پر وہ نہ بھی ہوں تو ان سے تعلق رہتا ہے۔ ان سے رابطہ رہتا ہے۔ انہی لوگوں میں سر فہرست محمداحمد بھائی کی ذات گرامی ہے۔ میں ان کا تذکرہ تو یہاں نہیں کررہا ۔ لیکن آج ریختہ ڈاٹ آرگ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے جب ان کا کلام بھی مشہور...
  6. نیرنگ خیال

    سامنے دھری از قلم نیرنگ خیال

    بزرگ فرماتے ہیں کہ چھپی ہوئی تو سب ڈھونڈ لیتے ہیں۔ سامنے دھری اکثر نظر نہیں آتی۔ اس بات پر ہم بہت ہنسا کرتے تھے۔ بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی، "سامنے دھری نظر نہ آئے"، اندھے کو نظر نہ آتی ہو تو اور بات ہے۔ لیکن زندگی کے نشیب و فراز سے گزرتے ہم نے محسوس کیا کہ یہ بات کچھ ایسی بےمعنی نہیں۔ کبھی ایسا...
  7. نیرنگ خیال

    جون ایلیا یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیا

    یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیا محبت زہر کھا کر آئی تھی کیا مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا شکستِ اعتمادِ ذات کے وقت قیامت آرہی تھی، آگئی کیا مجھے شکوہ نہیں بس پوچھنا ہے یہ تم ہنستی ہو، اپنی ہی ہنسی کیا ہمیں شکوہ نہیں، ایک دوسرے سے منانا چاہیے اس پر خوشی کیا پڑے ہیں...
  8. محمد اطھر طاھر

    تعارف میں تخلیق ہوں مالکِ حقیقی کی

    میں کیا ہوں؟ میں کچھ بھی نہیں ہوں،تخلیق ہوں مالکِ حقیقی کی، جو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں لے جاتا ہے، جو بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور جاندار سے بے جان۔ میں اُس کا بندہ ہوں، اگر میں اُس ہستی کو پسند آجاوں تو بہت کچھ ہوں، ورنہ اک تنکا بھی مجھ پہ بھاری ہے۔ میرا نام محمد اطہر...
  9. نیرنگ خیال

    تماشائی

    تماشائی چند دن پہلے کی بات ہے شہر سے باہر جاتی سڑک پر ایک کار سے کتا ٹکر گیا۔کار والا بغیررکے نکلتا چلا گیا۔ کتا شدید زخمی حالت میں سڑک پر کراہ رہا تھا۔ ہم جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر تھے۔ قبل اس کے ہم کتے تک پہنچتے۔ دو لڑکے موٹر سائیکل پر اس کے پاس رکے۔ جیب سے موبائل نکالا اور مرتے کتے کی...
  10. نیرنگ خیال

    ذرا سی بات تھی۔۔۔۔۔

    ہمیں یاد نہیں کہ آخری بار ہم نے کب اور کس عید کی آمد پر "ہرّا! عید آگئی۔۔۔۔ " قسم کا نعرہ مارا تھا۔ نیا جوتا پہن کر مسجد جانے کی رسم بھی ایک عقیدت مند نے چھڑوا دی تھی۔ گو کہ ہم سید نہیں لیکن جوتوں سے کس کو پتا چلتا ہے۔ واللہ اس کی نیت بری نہ رہی ہوگی۔ جذبات و عقیدت کے بہتے دھارے نے مہلت ہی نہ دی...
  11. شزہ مغل

    "وہم" باہمی تعلقات میں سب سے بڑا مسئلہ

    آج ہمارے آپس کے رشتے اور تعلقات اس لیے کمزور ہوتے جا رہے ہیں کہ ہم اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالوں کے جواب خود ہی سوچ لیتے ہیں اور دوسروں کے بارے میں ایسے وہم کو من میں جگہ دے دیتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہم دوسروں سے متعلق سوالات ان ہی سے...
  12. نیرنگ خیال

    چوہدری اور افطار از قلم نیرنگ خیال

    چوہدری اور افطار احباب کے مابین رمضان کریم میں افطار پارٹیوں کا عروج نصف رمضان گزرنے کے بعد ہی شروع ہو تاتھا۔ لیکن چوہدری کو افطار پر بلانے سے چڑ تھی۔ افطار پر جاتے تو سہی لیکن بلاتے کبھی نہ تھے۔ کہتے میاں میں ایک نیک آدمی ہوں۔ لہذا میری خواہش یہ ہوتی ہے کہ جو بھی مجھے افطار کروائے میرے اس دن...
  13. شزہ مغل

    خوشبو

    اک رنگ سی کمان ہو خوشبو سا اک تیر مرہم سی واردات ہو اور زخم کھاؤں میں (جون ایلیا) آپ کی رائے میں " خوشبو" کیا ہے؟؟؟
  14. نیرنگ خیال

    محترم و مکرم سید شہزاد ناصر سے ملاقات

    یوں تو شاہ جی کو کبھی ہم نے "مچھلی پیڈیا" کے نام سے کانٹوں پر گھسیٹا تھا۔ اس سے قبل ان سے ملاقات کا ایک موقعہ ہم گنوا ہی چکے تھے۔ جس کی غائبانہ روداد تحریر کر کے ہم نے اپنی کچھ نہ کچھ کمی پوری کرنے کی کوشش ضرور کی تھی۔ لیکن اب پیش ہے سچی مچی کی ملاقات کا احوال۔ جو کہ بہت مختصر سی تھی۔ لیکن بےحد...
  15. نیرنگ خیال

    نیلاں بھوتو

    لیجیے گرمیاں آگئیں اور ہمارا وہی تالاب اور پانی کا تلاش کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا۔ آغاز میں تو ہم لوگ خانپور ڈیم گئے تھے جو کہ قریب سبھی احباب نے دیکھی ہوگی اس لیے میں اس کی تصاویر شئیر نہیں کیں۔ لیکن ابھی آپ دوستوں کے سامنے پیش ہے ایک خوبصورت مقام جو کہ اتنا معروف نہیں ہے۔ تعارف: نیلاں بھوتو...
  16. نیرنگ خیال

    بیمار کا حال اچھا ہے از قلم نیرنگ خیال

    تیمار داری ہماری معاشرتی، مذہبی اور اخلاقی اقدار میں بہت اہم درجہ رکھتی ہے۔ بچپن میں جب ہمارے بڑے کسی کی تیمارداری کرنے کو جایا کرتے تھے تو کبھی ہمیں بھی ساتھ لے جاتے۔ ہماری حاضری اس پورے قصے میں ایک خاموش تماشائی سے زیادہ نہ ہوتی تھی۔ مریض چاہے کوئی ہو، منظر عمومی طور پر ایک جیسا ہی ہوتا...
  17. نیرنگ خیال

    اوّلیں چند دسمبر کے (امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ)

    اوّلیں چند دسمبر کے (امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ) اوّلیں چند دسمبر کے ہربرس ہی عجب گزرتے ہیں انٹرنٹ کے نگار خانے سے کیسے کیسے ہنر گزرتے ہیں بے تکے بےوزن کلاموں کی محفلیں کئی ایک سجتی ہیں میڈیا کے سماج سے دن بھر کیسی پوسٹیں پکارتی ہیں مجھے "جن میں مربوط بےنوا گھنٹی" ہر نئی اطلاع پہ بجتی ہے...
  18. نیرنگ خیال

    ہن تے ناپیا گیا اے از قلم نیرنگ خیال

    بچپن سے پنجابی کا ایک لطیفہ سنتا آرہا ہوں۔ اس سے پہلے بات شروع کروں۔ ضروری ہے کہ احباب بھی اس لطیفے سے آشنا ہوجائیں۔ ایک آدمی تھا۔ اس کو بہت لمبی لمبی گپیں ہانکنے کا شوق تھا۔ وہ جب بھی کوئی قصہ سناتا تو ایسا کہ ذی شعور تو ایک طرف ناداں بھی اس پر یقین نہ کرے۔ ایک دن اس کے ایک خیرخواہ نے سمجھایا...
  19. نیرنگ خیال

    آنکھیں کس نے بند کیں

    "صرف مشترکہ کوششوں اور مقدر پر یقین کے ساتھ ہی ہم اپنے خوابوں کے پاکستان کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔" یہ آخری ریکارڈ شدہ الفاظ تھے اس عظیم لیڈر کے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے چلنے والی تحریک کی قیادت کی تھی۔ جو اس تحریک آزادی کا روح رواں تھا۔ ایک انگریز مفکر نے کہا تھاتم خوش قسمت ہو اگر بلند...
  20. نیرنگ خیال

    مچھلی پیڈیا

    ان صاحب کا تعارف لکھنے بیٹھوں تو صبح سے شام ہو جائے۔ بزرگ صورت جوان سیرت بہت دلچسپ آدمی ہیں۔ فرماتے مجھے دہرا فائدہ ہوتا ہے۔ بزرگوں کے سامنے چھوٹا اور جوانوں کے سامنے تجربہ کار کی حیثیت ہے۔ ہم نے جب عرض کیا کہ جملے میں جوانوں کے مقابلے بزرگ کا لفظ آنا چاہیے تو گرم ہوگئے۔غصے سے کہنے لگے ابھی تو...
Top