محمد اسامہ سَرسَری

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    الفاظ میرے آواز دوسروں کی

    1۔ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کیفیت اور حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اس موقع پر کہے گئے پُردرد عربی اشعار کا منظوم ترجمہ: مولانا انس یونس کی آواز میں: 2۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں کچھ اشعار: مولانا انس یونس...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    الگ الگ نظر آئے چمن چمن یارو! برائے اصلاح

    الگ الگ نظر آئے چمن چمن یارو! جدا جدا لگے مجھ کو وطن وطن یارو! ہیں دو ہی کان ، دو آنکھیں ، دو ہاتھ ، دو پاؤں مگر جدا نظر آئیں بدن بدن یارو! یہ آفتاب کی روشن شعاعیں ہیں تسلیم مگر الگ ہیں جو دیکھو کرن کرن یارو! شکار تو سبھی کرتے ہیں ان غزالوں کا ہیں مختلف سبھی باہم ہرن ہرن یارو! اسامہ سرسری...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    ہر رات چھانتا ہوں ترے در کی خاک میں (فارسی غزل کا منظوم ترجمہ)

    محترم جناب سید شہزاد ناصر صاحب نے یہاں فارسی غزل مع نثری ترجمہ پیش کی تھی، بندے نے اس کا منظوم ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے: ہر رات چھانتا ہوں ترے در کی خاک میں اور دل کو آبِ چشم سے کرتا ہوں پاک میں ہوں گی یہ ہڈّیاں مری جس روز چور چور پھربھی رکھوں گا دل میں ترا انہماک میں تجھ سے ملن کی شب ہو تو...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    فقیہ العصر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ العالی کا عارفانہ کلام

    محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہوجانا متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہوجانا قدم ہے راہِ الفت میں تو منزل کی ہوس کیسی؟ یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چور ہوجانا یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو! کوئی آسان ہے کیا سرمد و منصور ہوجانا بسا لینا کسی کو دل میں دل ہی کا کلیجا ہے پہاڑوں کو تو بس...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    میرے پسندیدہ اشعار

    اس گھر کی کھلی چھت پہ چمکتے ہوئے تارو! کہتے ہو کبھی جا کے وہاں بات یہاں کی؟ ابن انشا
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    ایک فارسی غزل (کوئی فارسی بان اس کی اصلاح کردے)

    غم مکن جانِ من! دان شد آنچہ شد بارہا ایں سبق خوان شد آنچہ شد دردِ جاں در دلم ، دردِ دل جان بُرد شد دلم آنچہ شد ، جان شد آنچہ شد در گلستان گلہا ہمہ فانیند چوں شکست از تو گلدان شد آنچہ شد دردِ مجنون صحرا نہ فہمید ہنوز غم برو در بیابان شد آنچہ شد نامِ درمان ہم ”درد افزون“ ہست در رہِ عشق آسان شد...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    آٹھویں سالگرہ آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ ایک رکن کونسا ہے؟

    اس محفل کے پانچ ہزار سے زائد ارکان میں سے بہت سے آپ کو پسند ہوں گے۔:) اگر یہ پوچھا جائے کہ آپ کو کون کون پسند ہیں تو یقینا آپ کے پاس اس کی ایک طویل فہرست ہوگی۔:):) مگر اس دھاگے میں آپ صرف اور صرف ایک رکن کا نام بتائیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے۔:):):) اگر آپ کے جواب میں ایک سے زیادہ اراکین...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    آٹھویں سالگرہ محفلین سے اجتماعی جبری انٹرویو

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! تمام محفلین اور منتظمین حضرات و خواتین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اسٹیج کی طرف متوجہ ہوجائیں۔ آج ہم آپ سے اجتماعی انٹرویو لیں گے۔ ہم محفل سے متعلق سوالات کریں گے ، جوابات آپ دیں گے۔ آپ میں سے کون جواب دے گا یہ ہم طے نہیں کرتے ، بل کہ جس سوال کا جواب جسے معلوم ہو...
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    گلدستہ قرآن (پارہ بہ پارہ)

    فہرست: پہلے پارے کا خلاصہ دوسرے پارے کا خلاصہ تیسرے پارے کا خلاصہ چوتھے پارے کا خلاصہ پانچویں پارے کا خلاصہ چھٹے پارے کا خلاصہ ساتویں پارے کا خلاصہ آٹھویں پارے کا خلاصہ نویں پارے کا خلاصہ دسویں پارے کا خلاصہ گیارھویں پارے کا خلاصہ بارھویں پارے کا خلاصہ تیرھویں پارے کا خلاصہ چودھویں پارے کا خلاصہ...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    ماہ رمضان

    ان شاء اللہ تعالیٰ یہاں میں رمضان سے متعلق مختلف باتیں جمع کرنے کی کوشش کروں گا۔ نہایت ادب کے ساتھ تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس لڑی میں کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہ فرمائیں اور نہ رمضان سے متعلق کوئی معلومات یہاں پوسٹ فرمائیں۔:):):)
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    آٹھویں سالگرہ آٹھ باتوں میں آٹھ آٹھ باتیں

    (۱)۔۔۔آٹھ کا لفظ آٹھ زبانوں میں 1: اردو: آٹھ 2: عربی: ثمانیہ 3: فارسی: ہشت 4: انگریزی: Eight 5: سندھی: اٹھ 6: پنجابی: اٹھ 7: پشتو: اتا 8: بلوچی: ہشت (۲)۔۔۔آٹھ پر مشتمل آٹھ مذہبی باتیں 1: روزِ قیامت عرشِ الہٰی کو آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔ (ماخوذ از سورۂ حاقہ:۱۷) 2: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے آٹھ...
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    آٹھویں سالگرہ ہمارا آٹھواں سال (در اردوئے معرّٰی)

    آٹھوں سالگرہوں کے سرور سے ہر کوئی درد دل کا درماں محسوس کر رہا ہے، اس لئے ارادہ ہوا کہ اس کا اعلاں اردوئے معرّٰی کی مدد سے کروں۔ اللہ اہلِ اردو کے اس ماحول کو ہر سال اسی طرح آگے سے آگے کرے اور عمدہ سے عمدہ رکھے۔ الحمدللہ اس ماحول کو اردو کے ماہروں کا مسلسل دلی لگاؤ اور علمی کارکردگی حاصل ہے، اسی...
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    اول آخر ایک جیسے حروف والے الفاظ

    میں اپنے رسالے ماہنامہ ذوق و شوق میں ایک نئے کھیل کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں جس میں اول آخر ایک جیسے حروف والے الفاظ درکار ہیں خواہ وہ چار حرفی ہوں یا پانچ حرفی۔ جیسے: چار حرفی الفاظ: انڈا، مرہم پانچ حرفی الفاظ: انتہا، تربیت آپ بھی اپنی ذہنی استعداد کے مطابق ایسے ہی کچھ الفاظ یہاں پیش کریں۔:)
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز ہی ملے (قطعہ)

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز یہ ملے خاموش وہ رہے یا تبسم کے گل کھلے خاموشی اس لیے کہ رہیں مسئلے سے دور اور مسکراہٹوں میں مسائل کا حل ملے
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    بجلی (نظم برائے اصلاح)

    اصولِ زندگی بتلا رہا ہوں غور سے سننا ”سنہری“ ہے یہ موقع زندگی بہتر بنانے کا اگر ہے بند ”بجلی“ آپ کی ، جاؤ کسی کے گھر بس اس سے وقت پہلے پوچھ لو ”بجلی“ کے جانے کا بہت اچھی صفت ہے وقت کی پابندی کرنا بھی سلیقہ ”واپڈا“ سے سیکھو بروقت آنے جانے کا وہی مہماں ہے اچھا ”لوڈ شیڈنگ“ کے زمانے میں ہو بس...
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    دس اردو اخبارات

    دس اردو اخبارات یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    فورموں کی دنیا

    میں نے ان گیارہ فورموں کی سیر کی، اردو محفل فورم کو سب سے اچھا پایا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس فورم کے تمام منتظمین اور محفلین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    اکڑشاہ کی اکڑبازیاں (مکمل)

    مکمل کتاب یہاں ملاحظہ فرمائیں اکڑ شاہ ’’اکڑ شاہ‘‘ اک شخص نادان تھا وہ اس بات سے لیکن انجان تھا تھی اس کی طبیعت میں آوارگی حماقت وہ کرتا تھا یک بارگی وہ قرضوں کے مارے پریشان تھا اصولِ تجارت سے انجان تھا خریدار آتے تھے بس خال خال کہ موسم کا رکھتا نہ تھا وہ خیال کہ سردی میں وہ گولے گنڈے...
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    لغات کے بارے میں رہنمائی مطلوب ہے۔

    میں نے اپنے بلاگ میں ان آن لائن لغات کا لنک دیا ہے۔ عربی ، فارسی ، انگریزی ، اردو ، پنجابی ، سندھی ناظرین سے دو باتیں مطلوب ہیں: ۱۔ عربی ، فارسی ، انگریزی ، اردو ، پنجابی اور سندھی کی ان سے زیادہ معیاری آن لائن لغت کی طرف رہنمائی فرمائیں۔ ۲۔ پشتو ، بلوچی اور دیگر زبانوں کی بمقابلہ اردو اگر آن...
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    حالاتِ حاضرہ کے لحاظ سے ایک پیاری سی دعا

    اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ ، وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ ، وَمِنْ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا ، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ...
Top