ان شاء اللہ تعالیٰ یہاں میں رمضان سے متعلق مختلف باتیں جمع کرنے کی کوشش کروں گا۔
نہایت ادب کے ساتھ تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس لڑی میں کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہ فرمائیں اور نہ رمضان سے متعلق کوئی معلومات یہاں پوسٹ فرمائیں۔:):):)
 
آخری تدوین:
مسئلہ نمبر1:
نابالغ کے پیچھے بالغین کی نماز فرض ، وتر، تراویح وغیرہ کچھ بھی درست نہیں۔

[ARABIC]”( وَلَا يَصِحُّ اقْتِدَاءُ رَجُلٍ بِامْرَأَةٍ ) وَخُنْثَى ( وَصَبِيٍّ مُطْلَقًا ) وَلَوْ فِي جِنَازَةٍ وَنَفْلٍ عَلَى الْأَصَحِّ“ و فی ردالمحتار: وَفِي التَّرَاوِيحِ وَالسُّنَنِ الْمُطْلَقَةِ جَوَّزَهُ مَشَايِخُ بَلْخٍ وَلَمْ يُجَوِّزْهُ مَشَايِخُنَا ، وَمِنْهُمْ مَنْ حَقَّقَ الْخِلَافَ فِي النَّفْلِ الْمُطْلَقِ بَيْنَ أَبِي يُوسُفَ وَمُحَمَّدٍ. وَالْمُخْتَارُ أَنَّهُ لَا يَجُوزُ فِي الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا. وَالْمُرَادُ بِالسُّنَنِ الْمُطْلَقَةِ السُّنَنُ الرَّوَاتِبُ وَالْعِيدُ فِي إحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ ، وَكَذَا الْوِتْرُ وَالْكُسُوفَانِ وَالِاسْتِسْقَاءُ عِنْدَهُمَا فَتْحٌ .[/ARABIC]
([ARABIC]الدرالمختار مع ردالمحتار ، كتاب الصلاة ، باب الامامة ، جلد4 ص293[/ARABIC])​
 
محض بھوکا پیاسا رہنے سے کیا حاصل؟
رمضان المبارک کو اس کی روح کے مطابق گزاریے
جس میں آپ سیکھیں گے:
۱۔ استقبال رمضان
۲۔ حقوق رمضان
۳۔ اعمال رمضان
۴۔ مسائل رمضان
۵۔ عید
مرتب: مفتی منیر احمد
استاد: معہد العلوم الاسلامیۃ
فاضل: جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن،کراچی
 
ماہ رمضان سے متعلق دعائیں:
۱۔ رمضان کا چاند دیکھ کر تین بار پڑھیں: [ARABIC]هِلَال خَير و رُشْد[/ARABIC] پھر یہ پڑھیں: [ARABIC]آمَنْتُ بِالَّذِيْ خَلَقَكَ[/ARABIC]
[ARABIC]الدعاء للطبرانی، باب القول عند دخول رمضان ، الرقم: ۸۳۲[/ARABIC]​
۲۔ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رمضان آتا تو آپ علیہ السلام ہمیں یہ دعا سکھایا کرتے تھے:
[ARABIC]اللهم سلمني من رمضان ، وسلم رمضان لي ، وتسلمه مني متقبلا[/ARABIC]
[ARABIC]الدعاء للطبرانی، باب القول عند دخول رمضان ، الرقم: ۸۳۸[/ARABIC]​
۳۔ حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ جب رجب کا مہینا آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگتے:​
[ARABIC]اللهم بارك لنا في رجب ، وشعبان ، وبلغنا رمضان[/ARABIC]
[ARABIC]المعجم الاوسط للطبرنی ، باب العین ، من اسمه علی ، الرقم: ۴۰۸۶ [/ARABIC]​
۴۔ افطاری کی دعا:​
[ARABIC]اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ [/ARABIC]
[ARABIC]ابوداؤد، كتاب الصوم ، باب القول عند الافطار، الرقم:۲۳۶۰[/ARABIC]​
۵۔ افطار کی ایک دعا یہ بھی ہے:​
[ARABIC]ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ[/ARABIC]
[ARABIC]ابوداؤد، كتاب الصوم ، باب القول عند الافطار، الرقم:۲۳۵۹[/ARABIC]​

۶۔ شب قدر کی دعا:​
[ARABIC]اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ كَرِىم تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّى[/ARABIC]
[ARABIC]جامع الترمذی ، ابواب الدعوات ، الرقم:۳۸۵۵[/ARABIC]​
 
رمضان سے متعلق ایک بہت مفید کتاب۔​
نام پر کلک کریں اور کتاب سے استفادہ کریں۔​
فضائل و مسائل
از افادات
حکیم الامت ، مجدد الملت
حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ
 
Top