نظم میں پھل تلاش کریں

محمد اسامہ سَرسَری نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 28, 2013

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اس نظم کے ہر شعر میں دو پھل ہیں، ایک پھل کا تذکرہ ہے اور دوسرے پھل کا نام پوشیدہ ہے، پوشیدہ پھل تلاش کریں۔
    آم ہے سارے پھلوں کا بادشاہ
    اس سے بڑھ کر پھل کوئی پاتے نہیں

    سیب سے جن کو نہیں بے رغبتی
    ڈاکٹر کے پاس وہ جاتے نہیں

    قبض والے! آ، مری اک بات مان
    تو پپیتا کھا جو سب کھاتے نہیں

    کھاتے بھی ہیں آپ، پیتے بھی ہیں جو
    سال بھر انگور پر آتے نہیں

    بیر کے ٹھیلے سے خالی ہاتھ پھر
    آنکھ جو رہ جائے تو جاتے نہیں

    ہے شریفے سے پرانا رشتہ پر
    سب شرافت والے یہ کھاتے نہیں

    سَرسَرؔی! لے آؤ کینو کی نوید
    کون سے پھل اپنے من بھاتے نہیں
     
    آخری تدوین: ‏اگست 28, 2013
    • زبردست زبردست × 4
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    محذوف
     
    آخری تدوین: ‏اگست 28, 2013
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کتنے ذہین ہیں آپ۔۔۔۔!!!:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    نایاب بھائی جواب حذف کردیں تاکہ لڑی کی دلچسپی کا وقت کچھ اور بڑھ جائے۔:)
     
    • متفق متفق × 1
  5. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,527
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    میری طرف سے بھی ’محذوف‘۔۔۔ :p:ROFLMAO:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :):):)
     
  7. منصور مکرم

    منصور مکرم محفلین

    مراسلے:
    1,961
    جھنڈا:
    Pakistan
    بھئی جس کو جواب نہ آئے تو وہ محذوف ہی لکھ دئے۔

    اب ہم کیسے مان جائیں کہ واقعی انکو جواب آتا تھا،لیکن بعد میں حذف کیا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہاں یہ بات بھی درست ہے ، مگر کسی ایک کے جواب بتانے سے سب کا مزہ خراب ہوجائے گا ، لہذا اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ جسے درست جوابات معلوم ہوں وہ ان کے علاوہ کم از کم دس پھلوں کے نام لکھے، اگر درست جوابات میں سے ایک بھی پھل کا نام اس نے نہیں لکھا تو سمجھا جائے گا کہ اسے درست جواب معلوم ہے، پھر وہ تدوین کرکے ”محذوف“ لکھ دے۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    مجھے نہیں سمجھ آئی اس بات کی۔ پھر سے سمجھائیں کیسے جواب دینا ہے؟
     
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بات پرانی ہوگئی ، اب تو آپ جیسے بھی چاہیں جواب دے دیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    سیدھا سیدھا "جواب" دے دوں؟:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  12. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy

    سیب
    بیر
    آم
    پپیتے
    کھجور
    انار


    کینو
    سرسری
    :rollingonthefloor:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. سید فصیح احمد

    سید فصیح احمد لائبریرین

    مراسلے:
    3,178
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    یا اللہ خیر ،،، یہ تو باریک ترین بینی ہوئی بھئی :confused: :p ،،،، :) :)
     
    آخری تدوین: ‏جون 13, 2014
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یہ سَرسَری کونسا پھل ہے؟
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,110
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ واحد پھل ہے جو سرسری درخت کے ساتھ لگتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  16. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    گُڈ کوئسچن
    نیکسٹ کوئسچن!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یہ کونسی زبان ہے؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    انگریزی
     
    • متفق متفق × 1
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    میں تو آپ کے سوال کا جواب دے رہا تھا ، اسے جوابی سوال کہتے ہیں ، اس کے جواب کی ضرورت نہیں ہوتی۔ :)

     
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پھر اس پر شاہین آجاتا ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر