اس نظم کو پڑھتے وقت آپ کے گھر میں بجلی کی صورت حال ہے؟

  • یو پی ایس۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    9
اصولِ زندگی بتلا رہا ہوں غور سے سننا
”سنہری“ ہے یہ موقع زندگی بہتر بنانے کا
اگر ہے بند ”بجلی“ آپ کی ، جاؤ کسی کے گھر
بس اس سے وقت پہلے پوچھ لو ”بجلی“ کے جانے کا
بہت اچھی صفت ہے وقت کی پابندی کرنا بھی
سلیقہ ”واپڈا“ سے سیکھو بروقت آنے جانے کا
وہی مہماں ہے اچھا ”لوڈ شیڈنگ“ کے زمانے میں
ہو بس معمول جس کا ”دستی پنکھا“ ساتھ لانے کا
وہی ہے پارٹنر اچھا ، وہی بیوی بھلی ہے اب
جسے ہو تجربہ فی الفور ”جرنیٹر“ چلانے کا
شبہ کوئی نہیں اس دوست کی قلبی محبت میں
جو ”ایمرجنسی لائٹ“ گفٹ دے اک مسکرانے کا
بہت سی روشنی ”بجلی“ پہ ڈالی سَرسَری! تم نے
”اندھیرے“ میں تمھارا شکریہ اس سر کھپانے کا
 

الف عین

لائبریرین
اچھی نظم ہے، بہتری کی گنجائش تو ہے ہی
اگر ہے بند ”بجلی“ آپ کی ، جاؤ کسی کے گھر​
بس اس سے وقت پہلے پوچھ لو ”بجلی“ کے جانے کا​
یہاں آپ اور تم کا ملن ہو گیا ہے​
اگر بجلی تمہاری بند ہو، جاؤ کسی کے گھر​
کر دیں۔​
وہی مہماں ہے اچھا ”لوڈ شیڈنگ“ کے زمانے میں​
میں شیڈنگ‘ کا گاف سے گرنا درست نہیں، لیکن مزاحیہ شاعری میں چل بھی سکتا ہے۔​
اور شبہ کا یہ تلفظ تم نے کہاں سے سیکھا؟؟​
شبہ کوئی نہیں اس دوست کی قلبی محبت میں​
کوئی شک ہی نہیں۔۔۔ کر دو​
 
اچھی نظم ہے، بہتری کی گنجائش تو ہے ہی
اگر ہے بند ”بجلی“ آپ کی ، جاؤ کسی کے گھر​
بس اس سے وقت پہلے پوچھ لو ”بجلی“ کے جانے کا​
یہاں آپ اور تم کا ملن ہو گیا ہے​
اگر بجلی تمہاری بند ہو، جاؤ کسی کے گھر​
کر دیں۔​
وہی مہماں ہے اچھا ”لوڈ شیڈنگ“ کے زمانے میں​
میں شیڈنگ‘ کا گاف سے گرنا درست نہیں، لیکن مزاحیہ شاعری میں چل بھی سکتا ہے۔​
اور شبہ کا یہ تلفظ تم نے کہاں سے سیکھا؟؟​
شبہ کوئی نہیں اس دوست کی قلبی محبت میں​
کوئی شک ہی نہیں۔۔۔ کر دو​
جزاکم اللہ خیرا۔
پہلی اور تیسری غلطی اب جاکر سامنے آئی ہے۔
لوڈشیڈنگ کو قصدا رکھا تھا یہ سوچ کر کہ مزاحیہ ہے۔
نظم درست کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی عمر ، علم اور عمل میں خوب برکت دے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
واہ ”اندھیرے“ میں تمھارا شکریہ اس سر کھپانے کا چھا گئے او سرکار
:devil3:
 
Top