فاخر افتخار رحمانی

  1. فاخر

    كوئی غزل تو سناؤ، بہت اداس ہوں آج

    غزل فاخر مرے قریب تو آؤ، بہت اداس ہوں آج کبھی یوں دُور نہ جاؤ، بہت اداس ہوں آج کبھی تو میر کی لے میں اے خوش نوا مطرب کوئی غزل تو سناؤ، بہت اُداس ہوں آج سیاہ رات سے ہونے لگی مجھے وحشت کوئی چراغ جلاؤ، بہت اداس ہو ں آج اے ہجر کے سیہ لمحو، خدا کے واسطے تم کبھی بھی یاد نہ آؤ، بہت اداس ہوں آج...
  2. فاخر

    اسد كى هے غزل کوئی تو میر کی زبان ہے

    ---
  3. فاخر

    مُڑ مُڑ کے مجھے دیکھا، سمجھا، تو بہت رُویا

    غزل فاخر ناگاہ وہ رستے سے بھٹکا، تو بہت رویا مُڑ مڑُ کے مجھے دیکھا، سمجھا، تو بہت رُویا وہ طنطنے میں مجھ سے ہر رشتہ بھلا بیٹھا جب پاس مرے اک دن آیا، تو بہت رویا منظور نہ تھا اُس کو ہجرت کا زمانہ، پر ناچار خزاں رُت میں بچھڑا، تو بہت رویا اُلفت میں شکست و غم، لازم ہے یقیناً، وہ جب کربِ...
  4. فاخر

    بغرض اصلاح (وُہ عبقری شی بتائیں کیا ہے )

    غزل فاخر وُہ عبقری شی بتائیں کیا ہے سنائیں کیسی وہ سروری ہے وہ سروری ہے، نہ زیرکی ھے وہ پر تغزل سخن وری ہے کرو نہ نازل عتاب اپنا کہ ہم ترے ہیں ازل سے شیدا خفا ہو کیوں تم، قریب آؤ نہ جانے کیسی یہ کجروی ہے یہ چشم ِ نرگس یہ زلف برہم جبیں درخشاں اور اِس پہ شوخی کہاں سے پایا یہ حسن تم نے بتاؤ...
  5. فاخر

    غزل کے روپ میں ہم آج زخم دل دکھاتے ہیں

    غزل فاخر غزل کے روپ میں ہم آج زخم دل دکھاتے ہیں نہ سمجھو آپ بیتی تم کو جگ بیتی سناتے ہیں نہیں ہو تم تو سونی سونی سے لگتی ہے یہ دنیا چلے آؤ! تمہاری راہ میں پلکیں بچھاتے ہیں تمہیں اس کا پتہ شاید نہیں ہوگا کہ ہم اکثر تمہاری یاد کو اپنے جگر کا خوں پلاتے ہیں ہماری بیخودی دیکھو کہ جب...
  6. فاخر

    بغرض اصلاح : ہوگا پہلومیں مِرے ،وہ آفتابی ایک دن

    غزل ب رائے اصلاح فاخر رَنگ لائے گی ہماری اشکباری ایک دن دید کی خیرات ہوگی ناگہانی ایک دن عشق کی نیرنگیوں میں یہ نہیں معلوم تھا ہم کو بھی سہنی پڑے گی بے قراری ایک دن گرچہ روٹھا ہے، مگر مجھ سے اسے نفرت نہیں ہوگا پہلو میں مرے، وُہ آفتابی ایک دن پھول، شبنم، خوشبوئیں ہیں دیکھنے کی منتظر...
  7. فاخر

    اک دياروشن ہوا طوفان میں

    غزل احمد فاخر اک دياروشن ہوا طوفان میں آنکھ جب کھولی ہے ہندُستان میں منصفی کی اب توقع ہے فضول قاتلوں کی بھیڑ ہے ایوان میں قاتلوں کے خنجروں سے خوف کیوں؟ زہر قاتل تو نہیں پیکان میں! کیوں ڈرا تے ہو اسارت سے مجھے عمر گزری ہے مری زندان میں ہوگئیں رُخصت روایاتِ کہن اب نہیں انسانیت انسان میں...
  8. فاخر

    یہ بڑا ناداں بہت معصوم ہے

    غزل فاخر دل ہمارا آج کیوں مغموم ہے زیست کے ہر رنگ سے محروم ہے شومئی قسمت بیاں ہم کیا کریں حالت ناگفت تو معلوم ہے ہیں رُتیں مختص رقیبوں کے لئے اور خزاں کی رُت ہمیں ملزوم ہے ہے امیرِ شہر کا فرمان و حکم ’گھر رہیں‘، باہر ہَوا مسموم ہے یہ سخن فرمائیاں اور شاعری سب اُسی کے نام ہی موسوم ہے...
  9. فاخر

    طریقِ محمدؐ صراطِ محمد ﷺ

    نعت رسول اكرم صلی اللٰہ علیہ وآلٰہ وسلم طریقِ محمدؐ صراطِ محمد نرالی ہے سب سے یہ راہِ محمدؐ ذرا عشق اُن سے بھی تم کر کے دیکھو کہ کیا لطف دیتی ہے چاہِ محمدؐ انہی کا تو اُسوہ ہے قرآن والا انہی کا طریقہ فقط شان والا رضائے خدا بھی اسی کو ملے گی جو پہنچے خدا تک براہِ محمدؐ محمدؐ کے قدموں...
  10. فاخر

    کاشانۂ رقصاں میں....

    کاشانۂ رقصاں میں........ فاخر مہجوری و وحشت کو دعوائے رسائی ہو اور میری نگاہوں میں تصویر نیازیؔ ہو اے مطرب و سازندو! چھیڑو کوئی ایسا ساز جو وصل و تقرب کی خوشیوں کا پیامی ہو واللہ لبِ لعلیں میں ایسی فصاحت ہے وہ نطق بیاں ہو جب ہر سمت خموشی ہو ہوتی ہے شبِ ہجراں بیداد سی یہ خواہش اے کاش کبھی...
  11. فاخر

    اصلاح: تجدیدِ وفا کرلو

    ’’ تجدیدِ وفا کرلو‘‘ افتخاررحمانی فاخرؔ اے باد صبا جاؤ ، پیغام مرا کہہ دو جو مجھ سے ،خفا ہے اُس محبوبِ جفا رو سے ! پیغام مرا کہہ دو! کہنا کہ جسے تم نے، بے چین کیا ہے وُہ! رو رو کے بصد الفت، ہرآن و گھڑی تم کو ہر لمحۂ فرقت میں آواز تمہیں دے کر مضطر ہے پریشاں ہے ! اے بادِ صبا جاؤ ، پیغام مرا...
  12. فاخر

    ’’دُھویں‘‘ میں سب اُڑائے جا رہا ہوں میں

    غزل افتخاررحمانی فاخر سُرورِ غم بتائے جا رہا ہوں میں کوئی قصّہ سنائے جا رہا ہوں میں بصد اُلفت تری یادوں کو میرے یار لہو دل کا پلائے جا رہا ہوں میں جفاؤں کے جو تیری نقش ہیں دِل پر اُنہیں دل سے مِٹا ئے جا رہا ہوں میں تری آہٹ ہُوئی جب، راہوں میں تیری دل و مژگاں بچھائے جا رہا ہوں میں ملا ہے...
  13. فاخر

    آہ !پدم وبھوشن استاد غلام مصطفٰی خان مرحوم: (تأثراتی مضمون)

    آہ !پدم وبھوشن استاد غلام مصطفٰی خان مرحوم: ہمیں اکثر تمہاری یاد آئے گی! ٭افتخاررحمانی فاخر،نئی دہلی ٭ہندوستان کا اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ’’پدما وی بھوشن‘‘ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے وصول کرتے ہوئے استاد غلام مصطفیٰ خان مرحوم رام پور - سہسوان گھرانہ کلاسیکی موسیقی کے باب میں...
  14. فاخر

    طاہر فرازؔ : صاحبِ کشکول اوربلند نظریہ کا معتبر شاعر

    طاہر فرازؔ صاحبِ کشکول اوربلند نظریہ کا معتبر شاعر از:افتخاررحمانی فاخرؔ،نئی دہلی طاہر فرازؔکانام اور کلام میرے لئے مجہول شی نہیں ، برسوں سے غیر مرئی شناسائی ہے، تاہم میری واقفیت اُس وقت سہ آتشہ ہو گئی ،جب میرا ایک مخصوص ’شناسا‘ طاہر فرازؔ کے خاندان کا فرد نکلا، جب اس کے لبوں سے طاہر...
  15. فاخر

    بغرض اصلاح : ’’مری شاعری کےحسیں سبب‘‘

    ’’سراجؔ اورنگ آبادی کی مشہور غزل ’خبرِتحیرعشق سن‘سے متأثر ہوکر اُسی بحر میں ایک طالب علمانہ کوشش، اساتذہ سے اصلاح کی مؤدبانہ گزارش،اگرسراجؔ کا کچھ ’’رنگ‘‘ اس میں نظر آئے ، تو براہِ کرم سرقہ تصور نہ کریں؛ بلکہ ’’قبولِ اثر‘‘ سمجھ کر نظر انداز کردیں۔ غزل افتخاررحمانی فاخرؔ مری شاعری کے...
  16. فاخر

    بغرض اصلاح : جان پدر حمدان کے نام :

    جان پدر بیٹے حمدان کے نام : فاخرؔ اک تازہ کنول تم ہو اک بادِ صبا تم ہو ماں باپ کی خاطر تم آنکھوں کی جلا تم ہو ہر آہ سحر گاہی ، مانگا تھا تمہیں رب سے مقبول دعا تم ہو ، آہوں کا صلہ تم ہو اک تیرے تبسم سے، ہے شاد جہاں میرا ہر رنج کے تم شافی، ہر غم کی شفا تم ہو روشن ہے فلک جس کی، تابانئ عارض سے...
  17. فاخر

    زندہ دلان لاہور! اے لاہور کے باسیو! توجہ توجہ توجہ !!

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ زندہ دلان لاہور! اے لاہور کے باسیو ، اہل علم و کمال ،محققو ، ناقدو ادیبو اور شاعرو!! توجہ توجہ توجہ !!! (علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے انداز میں) :LOL::LOL: اِدھر کئی ماہ سے خطوطِ غالب پر کام چل رہا ہے۔عودِ ہندی میں جن شہروں، ممالک، اشخاص اور کتب ورسائل وغیرہم...
  18. فاخر

    بغرض ا صلاح: ’’ وعدۂ وصل کو تم نبھاتے کبھی ‘‘

    غزل افتخاررحمانی فاخرؔ اپنے غیظ و غضب کو بھلاتے کبھی اور آکے صنم تم نہ جاتے کبھی !! کرکے وعدہ صنم ، کیوں بھلایا اسے وعدۂ وصل کو تم نبھاتے کبھی جس رخ ِ ماہ رو کا میں دیوانہ ہوں وہ رخِ ماہ رو تم دکھاتے کبھی آئے جس سے سکوں قلب ِ مغموم کو وہ نوید ِ مسرت سناتے کبھی جوش زن دل میں ہے آتشِ...
  19. فاخر

    بغرض اصلاح : ’الفاظ ہو تم میرے ، گفتار و بیاں تم ہو‘

    غزل افتخاررحمانی فاخر ؔ الفاظ ہو تم میرے ، گفتار و بیاں تم ہو! ہرسانس میں پنہاں ہو ، پیوستِ نہاں تم ہو میں بندۂ ناکار بے نا م و نشاں بالکل تجسیم ِ خدائی ہو، عظمت کا نشاں تم ہو ہم اپنی جبیں رکھ دیں، قدموں میں ترے دلبر تصویر ’اجنتا‘ ہو، اعزازِ بتاں تم ہو اک تیرے تبسم سے گلشن میں بہار...
  20. فاخر

    بغرض اصلاح: ’وہ ضربِ کلیمی ؔ ،خدا تجھ کو بخشے

    درج بالا تصویر حمدان فاخرؔ ابن افتخار رحمانی فاخرؔ کی ہے۔ اس سے قبل بھتیجے کی نمائندہ تصویر لگی ہوتی تھی اب حمدان کی لگی ہے۔ حمدان کی پیدائش 8 جنوری 2020 کو ہوئی ہے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ حمدان کی پیدائش ہمارے لیے اور پورے خاندان کے لیے خوشی کا موقعہ ہے،البتہ محفلین کو اس کی اطلاع دینے میں تاخیر...
Top