اقتباس

  1. عباس رضا

    اقتباسات (ایک مسئلہ، ایک تجویز)

    ابن سعید محمد تابش صدیقی مسئلہ یہ ہے کہ کسی کا اقتباس لے کر اس میں اپنی طرف سے اضافے کئے جاسکتے ہیں اور فلاں بن فلاں کی طرف ایسی ایسی باتیں منسوب کی جاسکتی ہیں جو پہلے تو چونکا ہی دیں گی یہ اور بات ہے کہ اقتباس کے عنوان پر تیر کے نشان والا ربط اصل پیغام تک لے جائے گا۔ جیسے:mad-tongue...
  2. سردار محمد نعیم

    سچی بات

    صاحبو !۔۔۔ بات کہنے کی نہیں لیکن ۔۔۔۔ کہے بغیر چارہ بھی نہیں ۔۔۔ بڑی تلخ بات ہے ۔۔۔ لیکن بڑی سچی۔۔۔ اتنی سچائی کہ ۔۔۔ ماننے کو جی نہیں چاہتا۔۔۔ وہ یہ کہ ہم میں سے ۔۔۔ چند ایک افراد جو۔۔۔ قرآن پڑھتے نہیں ۔۔۔ استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ زیادہ تر لوگ تو ثواب کمانے کیلئے ۔۔ قرآن پڑھتے ہیں ۔۔۔ کچھ لوگ آیات...
  3. عبداللہ محمد

    اقتباسات ہمارے اصل مجرم!!

    تمہیں پتہ ہے ہمارے اصل مجرم کون ہیں،جنہوں نے ہمارے ساتھ فریب کیا-ترقی پسند شاعر اور دانشور،انہوں نے ہمیں خواب دکھلائے-انقلاب کے رومان کی آگ میں زندہ جلا ڈالا- ہم دیکھیں گے،ہم نہ تو دیکھ سکے،نہ تاج اچھالےگئے نہ تخت گرائے گئے۔اور نہ خلق خدا نے راج کیا اور چاند کو گل کریں تو جانیں،تو چاند بھی گل ہو...
  4. محمد تابش صدیقی

    ادبی اور غیر ادبی تحریروں میں فرق۔ اقتباس از "گوہرِ ادب (صدف نقوی)"

    محترمہ صدف نقوی کی کتاب "گوہرِ ادب" سے ایک اقتباس : ادبی اور غیر ادبی تحریروں میں فرق: ادب کسی بھی زبان کا تحریری سرمایہ ہوتا ہے لیکن ہر تحریر ادب کے زمرے میں نہیں آتی۔ ادب کی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں، جب تک وہ کسی تحریر میں موجود نہ ہوں۔ ان کو ادب کے دائرۂ کار میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ ابو الاثر...
  5. عبداللہ محمد

    اقتباسات چالیس کی اہمیت از الف شفق (فورٹی رولز آف لو)

    محترمہ الف شفق صاحبہ مشہور زمانہ کتاب "فورٹی رولز آف لو " میں چالیس کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہیں۔جو کہ حاضر خدمت ہے۔
  6. نظام الدین

    کرامت

    لوٹا ہوا مال برآمد کرنے کے لئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کئے۔ لوگ ڈر کے مارے لوٹا ہوا مال رات کے اندھیرے میں باہر پھینکنے لگے۔ کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنا مال بھی موقع پاکر اپنے سے علیحدہ کردیا تاکہ قانونی گرفت سے بچے رہیں۔ ایک آدمی کو بہت دقت پیش آئی۔ اس کے پاس شکر کی دو بوریاں تھیں جو اس...
  7. سید فصیح احمد

    اقتباسات بھوک اور بھکاری!

    اندھا بھکاری:کھڑکی کب کھلے گی؟ منی:جب مسافر کھانا کھا چکیں گے۔ اندھا بھکاری:مسافر کب کھانا ختم کریں گے؟ منی:جب کھڑکی کھلے گی۔ اندھا بھکاری:جب کھڑکی کھلے گی۔۔۔ کب کھڑکی کھلے گی؟میں کچھ نہیں جانتا۔ منی تو کیا کہہ رہی ہے۔۔۔ جب سے میری آنکھوں میں روشنی نہیں رہی، مجھے وقت پر بھیک کی روٹی بھی کوئی...
  8. سید فصیح احمد

    پطرس بخاری ” وہ کیوں؟ “ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( اقتباس)

    میں تو خدا سے یہی چاہتا تھا کہ وہ مجھے عرض و معروض کا موقع دیں۔ میں نے کہا۔ “دیکھئے نا۔ مثلاً ایک طالب علم ہے، وہ کالج میں پڑھتا ہے۔ اب ایک تو اس کا دماغ ہے دوسرا اس کا جسم ہے۔ جسم کی صحت بھی ضروری ہے۔ اور دماغ کی صحت تو ضروری ہے ہی۔ لیکن ان کے علاوہ ایک اور بات بھی ہوتی ہے جس سے آدمی کو پہچانا...
  9. ملک محمد اسد

    یادیں

    کچھ یادیں گھر میںموجود ان بند کمروں کی طرح ھوتی ھیں جنہیں ھم کبھی کھولنا ھی نہیں چاھتے لیکن آتے جاتے اس پے پڑنے والی نظر ایک انجان خوف سا اک خاموش لرزہ سا طاری کر دیتی ھے ، شاید لاشعور میں کہیں ھم اسے کھولنا بھی چاھتے ھیں پر وہ چاھت مجبوریوں اور اناء کے بوجھ تلے اتنی دب چکی ھوتی ھے کہ پھر نظر...
  10. ملک محمد اسد

    خواھشیں اور روحانیت ، اقتباس

    خواھشوں کے پیچھے بھاگتے بھاگتے روحانیت کا سورج پیٹھ پیچھے رہ جاتا ھے پھر وہ پاگل پن محظ اپنے آگے بھاگتے سائے کو پکڑنے کا نام رہ جاتا ھے اس کشمکش میں معلوم ھی نہیں پڑتا کہ کب پیٹھ پیچھے سورج ڈوب جاتا ھے اور کب خواھشوں کا یہ سایا پچھتاوے کا اندھیرہ دے کر غائب ھو جاتا ھے "میرے زیر تکمیل ناول سے اک...
  11. ساقی۔

    پسندیدہ اقتباسات

    آپ کوئی کتاب پڑھ رہے ہوں اور کوئی پیرا گراف دل کو چھو جائے تو شیئر کرنا مت بھولیئے سمندر سب کے لیے ایک جیسا ہی ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس میں سے موتی تلاش کر لیتے ہیں ، کچھ مچھلیاں پکڑ لیتے ہیں اور کچھ کو سمندر سے کھارے پانی کے سوا کچھ بھی نہیں ملتا ۔ بادل سے برسنے والا پانی ایک جیسا ہی ہوتا...
  12. اینجل

    اقتباسات ہم کمزور لوگ ہیں

    اشفاق احمد کی کتاب "زاویہ" سے اقتباس جو ہماری دوستی اللہ کے ساتھ ہو نہیں سکتی۔ جب میں کوئی ایسی بات محسوس کرتا ہوں یا سُنتا ہوں تو پھر اپنے "بابوں" کے پاس بھاگتا ہوں_ میں نے اپنے بابا جی سے کہا کہ جی ! میں اللہ کا دوست بننا چاہتا ہوں۔ اس کا کوئی ذریعہ چاہتا ہوں۔ اُس تک پہنچنا چاہتا ہوں۔...
  13. الم

    اشفاق احمد پناہ گاہیں از اشفاق احمد زاویہ سوم سے اقتباس

    ایک بار ڈیرے پر ہم نے باباجی سے پوچھا کے سرکار انسان کو پناہ کہاں ملتی ہے تو فرمانے لگے: ماں کی آغوش میں اگر وہ میسر نا ہو تو والدین کی دعاؤں میں۔ اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو بھر علم میں۔ وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں۔ایسا علم جس سے آپ کی ذات، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے۔وہ...
  14. محمد وارث

    خواجہ دل محمد اور ڈپٹی نذیر احمد - اقتباس از سرگزشت

    مولانا عبدالمجید سالک نے اپنی خودنوشت سوانح "سرگزشت" میں انجمنِ حمایت اسلام، لاہور کے ایک جلسے کا ایک دلچسپ واقعہ لکھا ہے، ملاحظہ کیجیے۔ "خواجہ دل محمد اور ڈپٹی نذیر احمد اس اجلاس میں ایک بہت دلچسپ واقعہ ہوا، جو مجھے اب تک یاد ہے۔ خواجہ دل محمد صاحب ان دنوں کوئی انیس بیس سال کے نوجوان تھے...
  15. خواجہ طلحہ

    ادبی اقتباس۔

    از صاحبزادہ غلام نظام الدین۔
Top