ادبی اور غیر ادبی تحریروں میں فرق۔ اقتباس از "گوہرِ ادب (صدف نقوی)"

محترمہ صدف نقوی کی کتاب "گوہرِ ادب" سے ایک اقتباس :

ادبی اور غیر ادبی تحریروں میں فرق:
ادب کسی بھی زبان کا تحریری سرمایہ ہوتا ہے لیکن ہر تحریر ادب کے زمرے میں نہیں آتی۔ ادب کی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں، جب تک وہ کسی تحریر میں موجود نہ ہوں۔ ان کو ادب کے دائرۂ کار میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ ابو الاثر حفیظ صدیقی ادبی اور غیر ادبی تحریروں کے چند امتیازات بتاتے ہیں جن کی بدولت ادبی اور غیر ادبی تحریروں میں تفریق کی جا سکتی ہے۔ وہ امتیازات درج ذیل ہیں:
1۔ غیر ادبی تحریروں میں اظہارِ محض مقصود ہوتا ہے جبکہ ادبی تحریروں کو حسنِ اظہار سے بھی دلچسپی ہے۔
2۔ غیر ادبی تحریروں کے برعکس ادبی تحریروں میں مصنف کے اسلوب کے ذریعے اس کی ذات بھی اظہار پاتی ہے۔ اس کے ذریعے ہم جان لیتے ہیں کہ یہ شعر میرؔ کا ہے یا غالبؔ کا، یعنی مصنف کی ذات اس کی تخلیق میں شامل ہوتی ہے۔
3۔ادبی تحریروں کا مواد عام انسانی دلچسپی پر مشتمل ہوتا ہے اور غیر ادبی تحریر کے لئے یہ شرط ضروری نہیں۔ جغرافیے یا سائنس کی کتاب کا دلچسپ ہونا ضروری نہیں۔ لیکن کسی افسانے یا ناول کو دلچسپ ہونا چاہئے۔
4۔ غیر ادبی تحریر کسی ہیئت کی پابند نہیں جبکہ ادبی تحریر کے لئے یہ پابندی ضروری ہے۔
5۔ ادبی تحریر میں مصنف تخیل سے کام لیتا ہے جبکہ غیر ادبی تحریر حقائق پر مشتمل ہوتی ہے۔
6۔ ادبی تحریر میں جذبے کی اہمیت مسلّم ہے۔ جبکہ غیر ادبی تحریر جذبات و احساسات سے بے تعلق ہوتی ہے۔
7۔ ادبی تحریر کا مقصد مسرت بخشی اور حسن آفرینی ہے جبکہ غیر ادبی تحریر میں معلومات کی ترسیل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

ادب کے تین بنیادی مقاصد ہیں:
1۔ پہلا مقصد جمالیاتی مسرت بہم پہنچانا۔
2۔ جمالیاتی مسرت کے ساتھ ساتھ حیات و کائنات اور فرد کی ذات کے بارے میں ایسی آگہی بخشنا جس سے اس کے قلب و ذہن کو جلا ملے۔
3۔ قارئین کو کوئی خاص طرزِ عمل یا زاویۂ نظر اختیار کرنے کی ترغیب دینا۔​

بہرحال جس تحریر میں احساس، جذبے، تاثر اور تخیل کی کارفرمائی کے ساتھ ساتھ اسلوب کی خوبصورتی بھی موجود ہو تو ایسی تحریر ادب کے زمرے میں آئے گی۔​

کتاب کا نام: گوہرِ ادب(اصنافِ نظم و نثر کا مفصل جائزہ)
مصنفہ کا نام: صدف نقوی
پبلشر: مثال پبلشرز
 
آخری تدوین:
اندازہ ہے کہ یہ کتاب نئے لکھنے والوں کے لئے خاص طور پر بہت اہم اور مفید ہو گی۔ مصنفہ سے کہئے اس کو انٹرنیٹ پر قابلِ حصول بنائیں، بہتوں کا بھلا ہو گا۔
 
اندازہ ہے کہ یہ کتاب نئے لکھنے والوں کے لئے خاص طور پر بہت اہم اور مفید ہو گی۔ مصنفہ سے کہئے اس کو انٹرنیٹ پر قابلِ حصول بنائیں، بہتوں کا بھلا ہو گا۔
میں نے یہ کتاب آج ہی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ سے خریدی ہے۔ رابطہ کی تفصیل:
کتاب : گوہرادب
مصنفہ : صدف نقوی
صفحات : 312
قیمت : 500
ناشر : مثال پبلشرز، فیصل آباد 0412643841-0412615359
سٹاکسٹ : مثال کتاب گھر‘ فیصل آباد
 

عباد اللہ

محفلین
کتاب میلہ کہاں لگا ھے بھیا؟
میں نے یہ کتاب آج ہی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ سے خریدی ہے۔ رابطہ کی تفصیل:
کتاب : گوہرادب
مصنفہ : صدف نقوی
صفحات : 312
قیمت : 500
ناشر : مثال پبلشرز، فیصل آباد 0412643841-0412615359
سٹاکسٹ : مثال کتاب گھر‘ فیصل آباد
 
Top