اقتباسات ہم کمزور لوگ ہیں

اینجل

محفلین
اشفاق احمد کی کتاب "زاویہ" سے اقتباس

جو ہماری دوستی اللہ کے ساتھ ہو نہیں سکتی۔ جب میں کوئی ایسی بات محسوس کرتا ہوں یا سُنتا ہوں تو پھر اپنے "بابوں" کے پاس بھاگتا ہوں_
میں نے اپنے بابا جی سے کہا کہ جی ! میں اللہ کا دوست بننا چاہتا ہوں۔ اس کا کوئی ذریعہ چاہتا ہوں۔ اُس تک پہنچنا چاہتا ہوں۔ یعنی میں اللہ والے لوگوں کی بات نہیں کرتا۔ ایک ایسی دوستی چاہتا ہوں، جیسے میری آپ کی اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ ہے، تو اُنہوں نے کہا "اپنی شکل دیکھ اور اپنی حیثیت پہچان، تو کس طرح سے اُس کے پاس جا سکتا ہے، اُس کے دربار تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اُس کے گھر میں داخل ہو سکتا ہے، یہ ناممکن ہے۔"
میں نے کہا، جی! میں پھر کیا کروں؟ کوئی ایسا طریقہ تو ہونا چاہئے کہ میں اُس کے پاس جا سکوں؟ بابا جی نے کہا، اس کا آسان طریقہ یہی ہے کہ خود نہیں جاتے اللہ کو آواز دیتے ہیں کہ "اے اللہ! تو آ جا میرے گھر میں" کیونکہ اللہ تو کہیں بھی جا سکتا ہے، بندے کا جانا مشکل ہے۔
بابا جی نے کہا کہ جب تم اُس کو بُلاؤ گے تو وہ ضرور آئے گا۔

اتنے سال زندگی گزر جانے کے بعد میں نے سوچا کہ واقعی میں نے کبھی اُسے بلایا ہی نہیں، کبھی اس بات کی زحمت ہی نہیں کی۔ میری زندگی ایسے ہی رہی ہے، جیسے بڑی دیر کے بعد کالج کے زمانے کا ایک کلاس فیلو مل جائے بازار میں تو پھر ہم کہتے ہیں کہ بڑا اچھا ہوا آپ مل گئے۔ کبھی آنا۔ اب وہ کہاں آئے، کیسے آئے اس بےچارے کو تو پتا ہی نہیں۔
 

سید زبیر

محفلین
فاذکرونی اذکرکم۔۔۔
محمود احمد غزنوی صاحب بہت خوبصورت بات کی ۔ایک دفعہ سچل سر مست سے کسی نے پوچھا کہ اللہ کیا کر رہا ہے ۔تو انہوں نے فرمایا کہ وہ سچل سچل کررہا ہے سننے والا نہ سمجھ سکا تو انہوں نے یہی آپ والا حوالہ دیا بے شک رب کا وعدہ سچا ہے
 

الشفاء

لائبریرین
سبحان اللہ۔۔۔ بجا فرمایا تھا بابا جی نے کہ جب تم اس جل شانہ کو بلاؤ گے تو وہ ضرور آئے گا۔۔۔ لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو بلا بلا کے تھک گئے ہیں۔ وہ آتا ہی نہیں۔۔۔ تو وہ کیوں نہیں آتا۔ آئیے اس لنک میں ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اللہ-سبحانہ-وتعالٰی-ہمارے-ہاں-کیوں-نہیں-آتا؟.57448/
 
Top