نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ایک سوال

    ایک سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔ حسرت موہانی کے اس شعر کے دو متن دیکھنے میں آئے ہیں: ایک تو یہی ہے: خرد کا نام جنوں‌ رکھ دیا ، جنوں‌کا خرد جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے اور دوسرا ہے: خرد کا نام جنوں‌ پڑ گیا ، جنوں‌کا خرد جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے درست اور مستند کون سا ہے؟
  2. محمد یعقوب آسی

    "کہاں ہو تم" ۔۔۔ افسانہ از: محمد یعقوب آسی

    ’’کہاں ہو تم؟‘‘ اسے اپنا تو کچھ پتہ نہیں تھا کہ وہ کہاں ہے اور کس عالم میں ہے۔ سامنے دو آنکھیں تھیں اور ان سے زندگی گویا امڈ جانے کو بے تاب تھیاور سرمے کی گاڑھی چار دیواری اسے امڈنے سے روک رہی تھی۔ زندگی کہاں رکتی ہے بھلا، اس نے ایک اور روپ دھار لیا، روشنی کا روپ، جسے وہ کالی چار دیواری کسی...
  3. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد ناعمہ ’’عزیز تر‘‘ ۔۔

    ابھی کچھ دیر پہلے فیس بک پر ناعمہ عزیز کا اپنا پیغام دیکھا۔ موصوفہ کے ہاتھ پیلے ہو گئے۔ مبارک ہو :chicken2: ناعمہ عزیز ، کہ آپ عزیزتر ہو گئیں، بلکہ تر بتر۔ :dancing: :auto: اور ہاں! یہ بڑی بوڑھیاں ہاتھ ’’پیلے ہونا‘‘ ہی کیوں کہتی ہیں حالانکہ وہ تو حنائی ہوتے ہیں، اور ہم نے کبھی پیلی مہندی نہ...
  4. محمد یعقوب آسی

    ساحل فخر ۔ اردو محفل میں ۔

    ساحل فخر ۔ نوجوان آدمی ہیں ۔ اردو شعر اور نثر میں مشق کرتے ہیں۔ لاہور سے تعلق ہے، زندگی کی تلخیوں سے شناسا ہیں۔ باقی وہ اپنے بارے میں خود بتائیں گے۔ یہ لڑی ان کے ایما پر شروع کی ہے، کہ یہاں وہ اپنی ادبی کاوشیں یا جو کچھ وہ (حدود و قیود کے ساتھ) پیش کرنا پسند کریں۔ ساحل فخر
  5. محمد یعقوب آسی

    ادبی تنظیموں کی سرگرمیاں

    عمومی تلاش میں کوئی ایسا زمرہ دکھائی نہیں دیا۔ کوئی ایسا زمرہ یا لڑی اگر ہے اور میں اس کو نہیں پا سکا تو براہِ کرم اس کی نشان دہی فرما دیجئے۔ اور اگر نہیں ہے تو شروع کر دیجئے۔ یہ یقیناً ایک مفید اور مثبت اقدام ہو گا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    عا مل

    جنابِ محسن علی رضوی صاحب کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے تھی کہ ہر دھاگے کااپنا ایک مقصد اور حیطہ ہوتا ہے۔ عامل شیرازی کے کلام کی اہمیت اور مندرجات اپنی جگہ، یہ صفحہ اس مقصد کے لئے نہیں تھا۔ مناسب یہی ہے کہ رضوی صاحب اس پوسٹ کو اپنے کسی بھی صفحے پر لگائیں یا کسی متعلقہ دھاگے میں ، یہاں سے یہ پوسٹ ہٹا...
  7. محمد یعقوب آسی

    سوانحِ ارتحال

    میری اہلیہ چالیس سال کی رفاقت کے بعد عیدالفطر 1434 ہجری کو چاند رات میں داغِ مفارقت دے گئیں۔ اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت کی نعمتوں سے نوازے اور اس سے ہزاروں لاکھوں درجے بہتر زندگی سے نوازے جو مرحومہ نے میرے ساتھ گزارے۔ آمین۔ میں اپنے جملہ احباب کی محبتوں پر، دکھ بانٹنے کے جذبات کے اظہار پر،...
  8. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    صاحبان و صاحبات! ہماری روزمرہ زندگی میں کئی چھوٹی چھوٹی مگر دل چسپ اور فکر انگیز باتیں ہو جاتی ہیں۔ گھر میں کوئی بچہ، دفتر میں کوئی ساتھی، محفل میں کوئی دوست ایسی بات کر دیتا ہے، ایسا کام کر گزرتا ہے کہ ہم اس سے لطف اندوز تو ہوتے ہیں، اس میں کوئی نکتہ سامنے آ جاتا ہے۔ کسی معاشرتی رویے کی لطیف...
  9. محمد یعقوب آسی

    تعارف منیر انور (لیاقت پور) ۔ ایک صاحبِ طرز شاعر

    میرے عزیز دوست جناب منیر انور کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔ اردو اور پنجابی میں شعر کہتے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’روپ کا کندن‘‘ حال ہی میں شائع ہوا ہے۔ انتساب وہ کہتی تھی ’’پاپا آپ تھک گئے ہوں گے میں آپ کو کہانی سناتی ہوں!‘‘ ’’روپ کا کندن‘‘ اسی محبت، اسی معصومیت، اسی چہکار، سمن منیر کے نام...
  10. محمد یعقوب آسی

    جنگلی حیات

    ہے تو عجیب سی بات کہ انسانوں کے گوناگوں مسائل اور معاملات کے ہوتے ہم جنگلوں کی راہ پکڑیں اور ۔۔۔ وہ بھی یہ دیکھنے کو کہ بلیاں جنگل میں کیسے رہتی ہیں، کیونکر رہتی ہیں، کون سے جانور ’’بلی‘‘ کی نسل سے ہیں یا سمجھے جاتے ہیں۔ یا یہ کہ کتے کا خاندان کیا ہے، کیا گیدڑ اور بھیڑیے بھی کتے کی نسل ہیں؟ یا...
  11. محمد یعقوب آسی

    ماڈرن بنجارہ نامہ

    ماڈرن بنجارہ نامہ ایک ویب سائٹ سے ۔۔۔۔۔۔ بلا تبصرہ http://www.itdarasgah.com/showthread.php?90459-%D9%85%D9%88%DA%88%D8%B1%D9%86-%D8%A8%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%81
  12. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ۔ اردو غزلیات ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘

    محترمی عزیزامین صاحب۔ ایک زحمت کیجئے گا۔ ایک تاگا یا دھاگا جو بھی آپ اسے کہتے ہیں، شروع کر دیجئے۔ نام تجویز کر دوں؟ محمد یعقوب آسی ۔ اردو غزلیات ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘ اور میری یہ ابتدائی گزارشات وہاں منتقل کر دیجئے یا نقل کر دیجئے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ۔ اردو غزلیات ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘

    گھوڑے تو بہت ہوتے ہیں جناب عزیز امین صاحب ۔ ’’اصلی تے کھرے‘‘ گھوڑے جو قدرت نے بنائے اُن کے علاوہ کی بابت بہت کچھ سنا بھی دیکھا بھی اور پڑھا بھی۔ ایک تو وہ کاٹھ کا گھوڑا تھا، جو ہیلن آف ٹرائے سے منسوب ہے۔ اس منسوب ہونے کی نوعیت اس ’’نسبت‘‘ سے قطعی مختلف ہے جو ہما شما کے ہاں ’’طے‘‘ ہوا کرتی ہے۔...
  14. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    احباب کی خدمت میں ’’آسان عروض کے دس سبق‘‘ پیش کر رہا ہوں۔ ان پیج فائل http://www.4shared.com/file/9OQIKORA/MYAssy_asan_aruz_final_93_page.html? پی ڈی ایف فائل http://www.4shared.com/office/uSNdF_tj/MYAssy_asan_aruz_final_draft.html? محمد وارث صاحب، الف عین صاحب، مزمل شیخ بسمل صاحب، فاتح...
  15. محمد یعقوب آسی

    تعارف اس فقیر المعروف ’’محمد یعقوب آسیٓ ‘‘ کا تعارف تو محمد وارث صاحب کرا چکے۔

    http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محمد-یعقوب-آسی-صاحب-کو-اردو-محفل-پر-صمیمِ-قلب-سے-خوش-آمدید.28754/ اور کچھ ایسا کہ ۔۔۔۔۔ عرض کرتا ہوں: یاراں میری قدر پچھانی کچھ بہتی مینوں میرے قدوں اُچا چایا نیں بہت آداب جناب محمد وارث صاحب۔
  16. محمد یعقوب آسی

    سُورج کو چراغ ۔۔ علامہ اقبال (فکر و فن) کی تفہیم

    علامہ اقبال پر اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے کہ میں اپنے تئیں کوئی نئی سے نئی بات سمجھ کر کروں تو جواب میں بیسیوں حوالے مل جائیں گے کہ صاحب یہ تو بہت پہلے کہا کا چکا، کوئی نئی بات کیجئے۔ نئی بات تو نہیں البتہ اقبال کے فن اور فکر کی تفہیم (بلکہ ”خود تفہیمی“) کے سلسلے میں میرے جیسے اور بھی دوست ہوں...
  17. محمد یعقوب آسی

    حلقہ تخلیقِ ادب ٹیکسلا

    حلقہ تخلیقِ ادب ٹیکسلا بدھ: ۱۵؍ ستمبر ۲۰۱۰ء (شعری نشست) صدارت: نوشیروان عادلؔ ، نظامت: شہزاد عادلؔ دیگر شرکائے اجلاس: شکیل شاکیؔ ، ظفری پاشا، وحید ناشادؔ ، محمد حفیظ اللہ بادلؔ ، اور محمد یعقوب آسیؔ ۔ رمضان المبارک کی تعطیلات کے بعد حلقہ کی یہ پہلی نشست تھی۔ انتخابِ کلام: شہزاد عادلؔ...
  18. محمد یعقوب آسی

    پنجابی دی املاء دے رَولے

    پنجابی لکھن لگیاں اکثر لکھاری اپنے ذاتی لہجے تے اینے پکے ہو جاندے نیں بئی اوہ کوئی دوجی گل سنن منن تے تیار ای نہیں ہوندے۔ ایہ رویہ زبان واسطے فائدہ مند ہون دی بجائے نقصان دیندا اے۔ ایس موضوع تے تفصیلی بحث دی لوڑ وی اے، تے کسے پکے پیڈے فیصلے تے پہنچن دی وی۔ اسیں ان شاء اللہ رل مل کے گل بات نوں...
  19. محمد یعقوب آسی

    مجھے اک نظم کہنی تھی

    ’’مجھے اک نظم کہنی تھی‘‘ یہ نام ہے میری نظموں کے مجموعے کا۔ چاہتا ہوں کہ اس میں سے ایک ایک نظم محفل کے خوش ذوق قارئین کی خدمت میں پیش کرتا جاؤں۔ میری راہ نمائی کیجئے گا۔ ابتداء کے طور پر دو شعر پیشِ خدمت ہیں: کرچی کرچی ہونے کادکھ اپنی جگہ پتھر جو برسے، کس سے منسوب کروں میری زباں سے پھوٹے...
Top