نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    میں خود پہ ہنس رہا تھا زمانے کے ساتھ ساتھ وہ مرحلہ بھی عشق میں کس حوصلے کا تھا
  2. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    عدنان بھائی یہ شعر کچھ یوں ہے۔۔ کیوں اٹا ہوا ہے غبار میں، غم زندگی کے فشار میں وہ جو درج تھا ترے بخت میں، سو وہ ہو گیا اسے بھول جا
  3. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    الجھا ہے پائوں یار کا زلفِ دراز میں لو آپ اپنے دام میں‌ صیّاد آگیا
  4. محمداحمد

    تعارف میرے بارے میں

    خوش آمدید شکاری صاحب! کیا شکار کیجے گا؟ آپ بہت محتاط نظر آرہے ہیں کہیں خود شکار ہونے کا ڈر تو نہیں؟
  5. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    اک عمر نمو کی خواہش میں موسم کے جبر سہے تو کھلا ہر خوشبو عام نہیں ہوتی ہر پھول گلاب نہیں ہوتا
  6. محمداحمد

    پیرزادہ قاسم زمانہ میری شکستِ دل کا سوال ہی کیوں اُٹھا رہا ہے - پیرزادہ قاسم

    غزل زمانہ میری شکستِ دل کا سوال ہی کیوں اُٹھا رہا ہے ابھی مرے زخم ہنس رہے ہیں، ابھی مرا درد گا رہا ہے میں کب سے اُس تندیء ہوا کے مقابلے پر ڈٹا ہوا تھا مگر یہ اک دستِ محرمانہ جو آج مجھ کو بُجھا رہا ہے عجیب بیگانگی کی رُت ہے، ہر ایک پہچان کھو گئی ہے اب ایسے عالم میں دشتِ قاتل ہے ایک جو...
  7. محمداحمد

    سلیم کوثر اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہیں ہوتا - سلیم کوثر

    غزل اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہیں ہوتا کوئی نیند مثال نہیں بنتی کوئی لمحہ خواب نہیں ہوتا اک عمر نمو کی خواہش میں موسم کے جبر سہے تو کھلا ہر خوشبو عام نہیں ہوتی ہر پھول گلاب نہیں ہوتا اس لمحۂ خیر و شر میں کہیں اک ساعت ایسی ہے جس میں ہر بات گناہ نہیں ہوتی سب کارِ ثواب...
  8. محمداحمد

    کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں - نوابزادہ نصراللہ

    سخنور صاحب، بہت عمدہ ذوق پایا ہے ماشاءاللہ آپ نے، اور بہت خوبصورت کلام منتخب کرتےہیں یہ غزل بھی اس بات کا ثبوت ہے۔۔ خوش رہیے۔
  9. محمداحمد

    مجاز اے غمِ دل کيا کروں، اے وحشت ِ دل کيا کروں - اسرار الحق مجاز

    واہ، واہ، واہ ! کیا عمدہ نظم ہے، مزہ آگیا پڑھ کر، بہت شکریہ سخنور صاحب!
  10. محمداحمد

    میں اسیرِ کاکلِ عشق ہوں، مجھے کیا ملے گا نجات میں - غزل پیشِ خدمت ہے

    بہت شکریہ راجہ بھائی! میری ادنٰی کاوش آپ کو اچھی لگی یہ آپ کا حسنِ زوق ہے، اس توجہ اور پزیرائی کے لئے ممنون ہوں۔
  11. محمداحمد

    میں اسیرِ کاکلِ عشق ہوں، مجھے کیا ملے گا نجات میں - غزل پیشِ خدمت ہے

    بہت شکریہ وارث صاحب، آپ کی جانب سے غزل کو ملنے والی پزیرائی میرے لئے باعثِ طمانیت ہے۔۔
  12. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(5)

    زندگی نام ہی بھاگ دوڑ کا ہے
  13. محمداحمد

    میری غزل

    چلے تو خار بنے ہیں سفر میں سنگ میل ہے جگنوءوں کی طرح راہ کا غبار ہمیں امر شہزاد صاحب سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید، اور اس کے بعد آپ کی غزل، غزل بہت ہی خوب لگی اور اس غزل نے دل کو موہ لیا، بہت عمد ہ شعر کہے ہیں آپ نے، خاص طور پر درج بالا شعر۔۔ داد حاضر ہے ، قبول فرمایئے۔۔ مخلص محمد احمد
  14. محمداحمد

    زندگی زلف نہیں ہے کہ سنور جائے گی - اعزاز احمد آذر

    عدنان بھائی! آپ کا مشورہ بہت اچھا ہے۔ لیکن جو کلام میں منتخب کررہا ہوں اسے اپنی ذات تک محدود نہیں کرنا چاہتا۔ جو بھی کلام اچھا ہے وہ تمام سخن فہم احباب کی امانت ہےاس لئے اپنے نام کی لڑی میں محبوس کرنا کچھ عجیب سا ہے۔ پھر بھی اگر اسی طرح پوسٹنگ کرنا یہاں کی ریت ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔۔
  15. محمداحمد

    زندگی زلف نہیں ہے کہ سنور جائے گی - اعزاز احمد آذر

    غزل تو نے چھیڑا تو یہ کچھ اور بکھر جائے گی زندگی زلف نہیں ہے کہ سنور جائے گی خون تاروں کا جو ہو گا تو شفق پھوٹے گی سُرخیء خُوں سے سحر اور نکھر جائے گی تھک کے بیٹھا ہوں میں سایوں کے گھنے جنگل میں سوچتا ہوں کہ ہر اک راہ کدھر جائے گی یہ الگ بات کہ دن میرے مقدّر میں نہ ہو رات پھر رات ہے آخر کو...
  16. محمداحمد

    افتخار عارف وہ حرف کیا کہ رقم ہو تو روشنی بھی نہ ہو - افتخار عارف

    غزل فضا میں رنگ نہ ہوں آنکھ میں نمی بھی نہ ہو وہ حرف کیا کہ رقم ہو تو روشنی بھی نہ ہو وہ کیا بہار کہ پیوندِ خاک ہو کے رہے کشاکشِ روش و رنگ سے بری بھی نہ ہو کہاں ہے اور خزانہ بجز خزانۂ خواب لٹانے والا لٹاتا رہے کمی بھی نہ ہو یہی ہوا ، یہی بے مہرو بے لحاظ ہوا یہی نہ ہو تو چراغوں...
  17. محمداحمد

    عدم وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں - عدم

    یہ سن کر تو اور بھی اچھا لگا ۔ اگر ذرا صاف صاف ہو جائے تو کیسا رہے گا؟
  18. محمداحمد

    پیرزادہ قاسم سفالِ جاں کو کفِ کوزہ گر میں رہنے دو - پیرزادہ قاسم

    ابوشامل صاحب، سخنور صاحب، عدنان صاحب اور وارث صاحب بہت شکریہ
Top