میں نے تو مکیشن ہی بولتے سنا ہے۔ ہو سکتا ہے بعض علاقوں میں مکیش بھی بولتے ہوں۔
ویسے مکیشن یا موکیشن انگریزی کا لفظ ہے۔
moccasin
http://www.moccasin.co.uk/shopitems/pennyloafer-town-moccasin.jpg
زبردست جناب۔ فیورڈز کی زیارت بس انٹرنیٹ پہ ہی نصیب ہو پائی ہے۔ بعض تو بہت ہی خوبصورت ہیں۔ اگر مجھے صحیح یاد پڑ رہا ہے تو سب سے بڑا (یا بڑی) 200 کلومیٹر سے بھی زیادہ طویل ہے خشکی کے اندر۔
یعنی کہ صرف 4 ہی اندر آئیں؟
ابھی تو چودہ سولہ تک ٹھونس لئے جاتے ہیں۔ اتنے بندوں کو اندر سمونے کے لئے جگہ ایسے بنائی جاتی ہے جیسے ونڈوز ہارڈ ڈسک کی ڈی فریگمینٹیشن کرتی ہے۔
یہ تو معلوم نہیں۔ سچ کہوں تو مجھے یہ بھی یاد (یا علم) نہیں کہ گیل کس ٹیم میں ہے۔ بین الاقوامی میچز کے علاوہ کرکٹ کو بہت ہی کم سنجیدگی سے فالو کرتا ہوں۔
محترم احباب السلام علیکم
ہمارے ایک دوست کا قولِ زریں ہے کہ ہر سال کم ازکم ایک نئی جگہ ضرور دیکھنی چاہئے۔
دنیا بھر میں تو سیروسیاحت کے بے شمار مواقع میسر ہیں، لیکن پاکستان میں عمومی طور پہ سیروسیاحت کے لئے پہاڑی علاقوں میں ہی جانے کا رواج ہے اور وہ بھی گرمیوں کے موسم میں۔
سو ایک بار پھر گرمیوں کا...