نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ویب ڈیویلپمنٹ ہجری سے عیسوی اور عیسوی سے ہجری کنورٹر

    بہت اچھی چیز ہے یہ فاتح صاحب، شکریہ۔ اب سوچتا ہوں 1392ھ سے میرا کیا تاریخی نام برآمد ہوتا ہے۔;)
  2. محمد وارث

    جاوید اختر جسم دمکتا، زلف گھنیری - جاوید اختر

    جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو سنگِ مرمر، اودا بادل، سرخ شفق، حیراں آہو بھکشو دانی، پیاسا پانی، دریا ساگر، جل گاگر گلشن خوشبو، کوئل کو کو، مستی دارو، میں اور تُو بانبی ناگن، چھایا آنگن، گنگھرو چھن چھن، آشا من آنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو راتیں مہکی، سانسیں...
  3. محمد وارث

    دریا

    شکریہ شمشاد بھائی، مکمل غزل پسندیدہ کلام میں پوسٹ کر رہا ہوں۔
  4. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) وہ نعرۂ شیرانہ وہ حملے وہ تہوّر تھّراتے تھے ساونت لرزتے تھے بہادر جنّات کو حیرت تھی ملائک کو تحیّر وہ سرعتِ شبدیز کہ تھکتا تھا تصوّر مارا اُسے دو لاکھ میں جا کر جسے تاکا سب ٹھاٹ تھے ضرغامِ الٰہی کی وغا کا چار آئینہ والوں کو نہ تھا جنگ کا یارا چو رنگ...
  5. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (خالد احمد) اے لب گرفتگی، وہ سمجھتے ہیں پیاس ہے یہ خستگی تو اہلِ رضا کا لباس ہے اے تشنگی، یہ حُسنِ محبت کے رنگ ہیں اے چشمِ نم، یہ قافلۂ اہلِ یاس ہے یہ عشق ہے کہ وسعتِ آفاقِ کربلا یہ عقل ہے کہ گوشۂ دشتِ قیاس ہے سایہ ہے سر پہ چادرِ صبر و صلوٰہ کا بادل کی آرزور ہے نہ بارش کی آس ہے...
  6. محمد وارث

    تعلیم اور ادب و فن کے رشتے - احمد ندیم قاسمی

    مادی ترقی اور قومی ثقافت ( اکتوبر 1967ء ) حال ہی میں ایک امریکی ماہر ڈاکٹر پال ایف زیڈ وائفل نے راولپنڈی کی ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے ثقافت کے بارے میں چند ایسی باتیں کہیں جو غلط بھی تھیں اور ناقابلِ برداشت بھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک (ظاہر ہے کہ افریقی اور ایشیائی...
  7. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    اگلا لفظ بھی دے دیں شمشاد بھائی۔
  8. محمد وارث

    کیا آج کی رات وہ آئے گی۔۔۔۔

    بہت اچھی تحریر ہے تفسیر صاحب، بہت داد قبول کیجیئے۔ آپ نے ہیروئن کی موت ڈال کر کہانی میں، اسکو دردناک بنا دیا ہے، یا پھر شاید ساری کہانی کا تانا بانا ہی اسی واقع کے گرد بھنا گیا ہے۔
  9. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    بد نصیب ماں (گزشتہ سے پیوستہ) ( 4 ) پھول متی اپنے کمرے میں جا کر لیٹی تو اسے معلوم ہوا کہ اسکی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ شوہر کے مرتے ہی اپنے پیٹ کے جنے لڑکے اسکے دشمن ہو جائیں گے، اسکا اسے کبھی خواب میں بھی گمان نہ ہوا تھا۔ جن لڑکوں کو اسنے خونِ جگر پلا پلا کر پالا تھا، جن پر اسے غرور تھا، وہی...
  10. محمد وارث

    آتش پارے ۔ منٹو

    جی آیا صاحب (گزشتہ سے پیوستہ) شام کے وقت مہمان آئے اور چلے گئے۔ باورچی خانے میں صاف کرنے والے برتنوں کا ایک طومار سا لگ گیا۔ انسپکٹر صاحب قاسم کی زخمی انگلی دیکھ کر بہت برسے۔ اور جی کھول کر گالیاں دیں، مگر اسے مجبور نہ کر سکے، شاید اسلیئے کہ ایک بار انکی اپنی انگلی میں قلم تراش کی نوک...
  11. محمد وارث

    خدا

    اے خدا، آج اسے سب کا مقدّر کر دے وہ مَحبّت کہ جو انساں کو پیمبر کر دے شوق اندیشوں سے پاگل ہوا جاتا ہے فراز کاش یہ خانہ خرابی مجھے بے در کر دے
  12. محمد وارث

    دریا

    بھکشو دانی، پیاسا پانی، دریا ساگر، جل گاگر گلشن خوشبو، کوئل کو کو، مستی دارو، میں اور تُو تم سے دوری، یہ مجبوری، زخمِ کاری، بیداری تنہا راتیں، سپنے کاتیں، خود سے باتیں میری خُو (جاوید اختر)
  13. محمد وارث

    غم

    کم جانتے تھے ہم بھی غمِ عشق کو پر اب دیکھا تو کم ہوئے پہ غمِ روزگار تھا (غالب)
  14. محمد وارث

    آج کا شعر

    یوں تو ہیں اور صحیفے بھی فراز ہم کو غالب کا ہے دیوان عزیز
  15. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    السلام علیکم حسن، کیسے ہیں۔ فاتح کا یہ ٹائم نہیں ہے، سوئے ہونگے کہیں۔ بلکہ ہوتے تو میں بھی پوچھتا کہ اس وقت کیا کر رہے ہیں۔ ;)
  16. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    بعض اوقات بہ مجبوریِ دل ہم تو کیا آپ بھی روئے ہونگے (شاعر۔ نامعلوم) دل
  17. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ کیسا درد کا سیلاب جی سے گزرا ہے یہ کس نے آگ لگا دی ہے پیرہن میں مرے نہیں کہ زیست ہی اپنی قبائے مفلس تھی فراز سینکڑوں پیوند ہیں کفن میں مرے
  18. محمد وارث

    ن م راشد ابو لہب کی شادی - از ن م راشد

    بہت شکریہ جناب پوسٹ کیلیے، بہت اچھی نظم ہے۔
  19. محمد وارث

    ن م راشد اظہار اور رسائی -- از ن م راشد

    مو قلم، ساز، گل تازہ، تھرکتے پاؤں بات کہنے کے بہانے ہیں بہت واہ واہ بہت خوب
  20. محمد وارث

    ن م راشد چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے - از ن م راشد

    بہت شکریہ جناب پوسٹ کیلیے۔
Top