نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غزل

    وحشی اُسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے انسان کی لازوال محبّت غزل سے ہے (بشیر بدر)
  2. محمد وارث

    خدا

    واقعہ کوئی نہ جنّت میں ہوا میرے بعد آسمانوں پہ اکیلا ہے خدا میرے بعد پھر دکھاتا ہے مجھے جنّتِ فردوس کے خواب کیا فرشتوں میں ترا جی نہ لگا میرے بعد (شہزاد احمد)
  3. محمد وارث

    دریا

    دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر دریائے غم کے پار اُتر جائیں ہم تو کیا (منیر نیازی)
  4. محمد وارث

    غم

    خرید سکتے ہیں دنیا میں عشرت، پرویز خدا کی دین ہے سرمایۂ غمِ فرہاد کیے ہیں فاش رموزِ قلندری میں نے کہ فکرِ مدرسہ و خانقاہ ہو آزاد (اقبال)
  5. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    عشق بھی ہو حجاب میں، حُسن بھی ہو حجاب میں یا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر باغِ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں کار جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر (اقبال) آشکار
  6. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں 'لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں' (ساغر صدیقی) مصرعہ ثانی 'ساغر نظامی' کا ہے۔
  7. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    اعجاز صاحب، اس بار 'ل' سے میں لکھ دیتا ہوں۔ لق لق، حاجی مزاح نگار، افسانہ نگار صحافی۔ اصل نام عطا محمد تھا۔ مزاحیہ شاعری حاجی لق لق اور سنجیدہ ابوالعلا چشتی کے نام سے کرتے تھے۔ افسانوں کا پہلا مجموعہ 'درانتی کی شرگزشت' تھا۔ مولانا ظفر علی خان کے 'زمیندار' سے منسلک رہے اور یہیں سے مزاحیہ...
  8. محمد وارث

    پیر فضل گجراتی ' بستر '

    واہ جی واہ بہت ای اعلٰی۔ کیا بات ہے جی پیر فضل گجراتی ہوراں دی۔ انہاں دی شاعری میں اپناآرگ ڈاٹ کام تے پہلی واری پڑی سی تے بہت ہی پسند آئی سی۔ بہت شکریہ تہاڈا انہاں دا کلام پیش کرن لئی۔ مہربانی۔
  9. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    یعنی کہ ایک بار پھر عذرِ گناہ بد تر از گناہ۔ ;)
  10. محمد وارث

    بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے ۔ حفیظ جونپوری

    ارے نہیں بھائی، ایسی باتیں سرِ عام نہیں کرتے، شاعروں کی ہیٹی ہوتی ہے۔ کچھ تو اپنا خیال کریں۔;)
  11. محمد وارث

    بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے ۔ حفیظ جونپوری

    شکریہ جناب آپ نے تو اپنے مقتضائے حال کلام پوسٹ کر دیا۔ اور اگر مطلع کو چھوڑ دؤں تو میرے بھی ہے۔ ;) ہوک اٹھتی ہے اگر ضبط فغاں کرتا ہے سانس رکتی ہے تو برچھی کی انی ہوتی ہے پی لو دو گھونٹ کہ ساقی کی رہے بات حفیظ صاف انکار میں خاطر شکنی ہوتی ہے واہ واہ، بہت خوب
  12. محمد وارث

    ن م راشد حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد

    فاتح بھائی اس مصرعے میں کیا اشکال ہے، موزوں تو ہے۔ یہ میں سوختہ سر حَسَن کوزہ گر ہوں ی مے سو ۔ فعولن ختہ سر ۔ فعولن حَسَن کو ۔ فعولن ز گر ہو ۔ فعولن ۔
  13. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    السلام علیکم۔ فاتح بھائی اب طبیعت کیسی ہے آپ کی۔ یار آپ تو ایمرجنسی اور آکسیجن کی بات کر کے ڈرا رہے ہیں، اوہ میرے بھائی فٹا فٹ تندرست ہو جاؤ۔ میں کس منہ سے سگریٹوں کی بات کروں، بس اپنے "داغدار" کی بات دہرا دیتا ہوں، ہمارا فیملی ڈاکٹر ہے، اور چار پانچ سال سے جانتا ہے کہ میں بہت سگریٹ پیتا...
  14. محمد وارث

    آپ کہاں پر مقیم ہیں؟

    ہاں آپ بالکل بجا کہہ رہے ہیں، یہ فوائد تو ہیں اور انہی کی خوشی ہے۔ چائلڈ لیبر ختم کرنے کے طرف آپ نے جو اشارہ کیا ہے، تو بس یوں سمجھیں میں اسکا راز دار ہوں;) کیونکہ جب یہ پروگرام شروع ہوا تھا 1997 میں تو میری بھی پہلی جاب تھی اور ضمنی کام بھی یہی ملا تھا۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام صرف "ساکر یا فٹ...
  15. محمد وارث

    تعلیم اور ادب و فن کے رشتے - احمد ندیم قاسمی

    مادی ترقی اور قومی ثقافت (گزشتہ سے پیوستہ) جب ملک سے اسکی ثقافت چھن جاتی ہے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس ملک کی بے ساختگی چھن گئی ہے۔ اپنی ثقافت انسان کو ایک ایسا ماحول مہیا کرتی ہے جس سے وہ پوری طرح مانوس ہوتا ہے اور جب تک مانوس ماحول میسر نہ ہو، انسان کو اپنے ہاتھ پاؤں بلکہ اپنا دماغ...
  16. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) لڑتے تھے مگر غیظ سے رحمت تھی زیادہ شفقت بھی نہ کم تھی جو شجاعت تھی زیادہ نانا کی طرح خاطرِ امّت تھی زیادہ بیٹوں سے غلاموں کی محبّت تھی زیادہ تلوار نہ ماری جسے منہ موڑتے دیکھا آنسو نکل آئے جسے دم توڑتے دیکھا فرماتے تھے اعدا کو ترائی سے بھگا کر کیوں چھوڑ...
  17. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (محمد اعظم چشتی) جہانِ عشق و محبّت ہے آستانِ حُسین نشانِ حق و صداقت ہے آستانِ حُسین حدیثِ صدق و صفا، داستانِ صبر و رضا بنائے شوقِ شہادت ہے آستانِ حُسین جہاں میں مسکن و ماوا ہے اہلِ ایماں کا دیارِ حُسنِ عقیدت ہے آستانِ حُسین زمانہ کہتا ہے جس کو جمالِ لم یزلی اسی جمال کی حجّت ہے آستانِ...
  18. محمد وارث

    آپ کہاں پر مقیم ہیں؟

    آمین۔ نوید صاحب، اس وقت سیالکوٹ کی برآمدات کوئی 600 ملین ڈالرز کے قریب ہیں، لیکن فوری طور پر ان کے دگنا ہونے کا امکان نہیں ہے کہ ایئر پورٹ بننے سے کارگو کے "ٹرانزٹ ٹائم" میں لاہور ایئر پورٹ کے مقابلے میں یہی کوئی دو تین دن کی کمی ہوگی، جس سے اتنا "بُوسٹ" ایک دم نہیں ملنے والا کہ اصل مقابلہ تو...
Top